پشاور: بچہ کھیت سے دستی بم گھر اٹھا لایا، پھٹنے سے نوجوان ہلاک، 3 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
—علامتی تصویر
پشاور کے علاقے سوڑی زئی میں دستی بم پھٹنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق گھر میں دستی بم پھٹنے سے خاتون اور بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل یونٹ نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے ہیں۔
پولیس کے مطابق 2 سال کا بچہ کھیتوں سے دستی بم اٹھا کر گھر لایا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: دستی بم
پڑھیں:
سرگودھا: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 بھائی قتل
---فائل فوٹوسرگودھا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دو بھائیوں کو قتل اور ایک کو زخمی کردیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اجنالہ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں قتل کی واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے قتل ہونے والے دونوں بھائیوں احسان اور فیصل اور ایک زخمی شخص کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی جبکہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جارہی ہے۔