کوئٹہ، علی مدد جتک کی جشن فتح ریلی پر دستی بم دھماکہ، متعدد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
پولیس کے مطابق منیر مینگل روڈ پر علی مدد جتک کی ریلی پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا۔ جسکے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی علی مدد جتک کی قیادت میں نکالی جانیوالی جشن فتح ریلی پر دستی بم دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق منیر مینگل روڈ پر سریاب روڈ سے ہاکی گراؤنڈ کی طرف جانے والی علی مدد جتک کی ریلی پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا۔ جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ مذکورہ ریلی پاک فوج کی حمایت میں نکالی گئی تھی اور ہاکی گراؤنڈ میں جاری حکومت بلوچستان کے جلسے میں شرکت کے لیے روانہ تھی۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب ریلی کا قافلہ سریاب کے قریب مرکزی شاہراہ پر پہنچا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علی مدد جتک کی ریلی پر دستی بم
پڑھیں:
صوابی: فائرنگ سے میاں، بیوی اور بیٹا جاں بحق، بیٹی زخمی
—فائل فوٹوخیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں فائرنگ کے نتیجے میں میاں، بیوی اور بیٹا جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ صوابی کے علاقے مانیری بالا میں پیش آیا ہے، جس میں گولی لگنے سے بیٹی زخمی ہوئی ہے۔
صوابی میں جہانگیرہ روڈ پر واقع کالا پُل کے قریب رکشے پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
فائرنگ کرنے والے ملزمان واردات انجام دینے کے بعد باآسانی فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی بچی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
فوری طور پر فائرنگ کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے، واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔