ایک اور بھارتی شخص پاکستان کی حمایت میں فیس بک پوسٹ کرنے پر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
نئی دہلی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کی حمایت میں فیس بک پوسٹ کرنے والے بھارتی قصائی رضوان کو شد ت پسند ہندووں نے بد ترین تشدد کا نشانہ بنا دیا جس کے بعد مقامی پولیس نے رضوان کو گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈ یا رپورٹ کے مطابق باراسات، مغربی بنگال میں ایک قصائی، رضوان، جو سوشل میڈیا پر جاری پاکستان-بھارت کشیدگی کے دوران کھل کر پاکستان کی حمایت کر رہا تھا، مقامی افراد کے شدید غصے کا شکار بن گیا۔ اطلاعات کے مطابق رضوان کو مقامی افراد نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر رضوان کو حراست میں لے لیا اور "ملک دشمن پوسٹس" کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔ رضوان نے فیس بک پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں نریندر مودی کو پاکستانی وزیر اعظم کے آگے جھکا ہوا دکھا یا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق، رضوان کی فیس بک سرگرمیوں کی جانچ کی جا رہی ہے اور سائبر سیل اس معاملے میں مزید تحقیقات کر رہا ہے۔
کامران لاشاری کا استعفیٰ منظور ، آفس چھوڑنے کی ہدایت
واضح رہے اس سے قبل بھارتی پنجاب کے علاقے کوٹلہ سے پاکستان کی جاسوسی کے الزام میں دو بھارتی شہریوں کو گرفتا ر کیا گیا تھا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاکستان کی رضوان کو فیس بک
پڑھیں:
لاہور میں ڈکیتی کا ڈراپ سین، 15 پر کال کرنے والا ہی ماسٹر مائنڈ نکلا
لاہور:تھانہ گڑھی شاہو پولیس نے مبینہ گن پوائنٹ ڈکیتی کا ڈراپ سین کرتے ہوئے جھوٹا مقدمہ درج کروانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم اسامہ نے 15 پر کال کر کے اطلاع دی تھی کہ نامعلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر ساڑھے 8 لاکھ روپے اور ایک آئی فون چھین لیا ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کی CCTV فوٹیجز حاصل کیں جن میں کوئی ڈکیتی کا واقعہ پیش نہیں آیا۔
تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ واردات کا ماسٹر مائنڈ خود اسامہ ہی ہے، جس نے ساڑھے 8 لاکھ روپے خردبرد کرنے کے لیے ڈکیتی کا جھوٹا ڈرامہ رچایا۔
پولیس کے مطابق اسامہ نجی فیکٹری میں ملازم تھا اور مالک نے اسے ساڑھے 8 لاکھ روپے بینک میں جمع کروانے کے لیے دیے تھے۔ ملزم نے رقم چھپا دی اور واردات کا جھوٹا ڈرامہ کرنے کے لیے 15 پر کال کر دی۔
گڑھی شاہو پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور فوٹیجز کی مدد سے 24 گھنٹوں کے اندر اندر ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ساڑھے 8 لاکھ روپے نقدی اور آئی فون برآمد کرلیا۔
ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق برآمد شدہ رقم اور موبائل فون مالک کے حوالے کر دیے گئے ہیں، جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ایس پی سول لائنز نے ایس ایچ او گڑھی شاہو اور پولیس ٹیم کی شاندار کارکردگی پر تعریفی اسناد دینے کا اعلان بھی کیا۔