ریاست اتراکھنڈ کے علاقے کیدارناتھ سے گپت کاشی جانے والا ہیلی کاپٹر جنگل میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

این ڈی ٹی وی نیوز کے مطابق آریان ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا، حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں چھ یاتری اور ایک پائلٹ سوار تھا۔ حادثہ صبح پانچ بج کر 20 منٹ پر پیش آیا اور پرواز کے صرف 10 منٹ بعد ہی ہیلی کاپٹر جنگل میں گر کر تباہ ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کیدارناتھ مندر، دو مئی کو کھلنے کے بعد چھ ہفتوں کے دوران پیش آنے والا یہ پانچواں ہیلی کاپٹر حادثہ ہے، حادثے کے بعد ملبے میں آگ بھڑک اٹھی جس سے لاشیں ناقابل شناخت ہو گئیں۔

حادثے کے باعث یاتریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، 7 جون کو بھی ایک ہیلی کاپٹر ٹیک آف کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوتے ہوئے بچ گیا تھا جس کا کچھ حصہ گاڑی پر گرا۔

بھارتی فضائیہ اندرونی ناکامیوں، تکنیکی خرابیوں اور غیر پیشہ ورانہ کارکردگی کا شکار ہے۔

مودی سرکار کی کرپشن اور ذاتی مفادات نے بھارتی فضائیہ کو نااہلی کی نذر کر دیا ہے۔ صرف گزشتہ ایک ماہ میں ہی بھارتی فضائیہ کے متعدد لڑاکا طیارے اور ہیلی کاپٹر دورانِ پرواز حادثات کا شکار ہو چکے ہیں۔

مسلسل پیش آنے والے حادثات کے باعث کیدارناتھ یاترا کی فضائی سروسز پر سوالات اٹھنے لگے۔ آریان ایوی ایشن کا حادثہ اتراکھنڈ ایوی ایشن اتھارٹی کی مجرمانہ غفلت اور حفاظتی لاپروائی کا نتیجہ ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق 12 جون کو بھی لندن جانے والی ایئر انڈیا پرواز احمد آباد میں گر کر تباہ ہوگئی، جس میں 241 مسافر اور متعدد زمین پر موجود افراد ہلاک ہوئے۔

اسی طرح، 8 مئی کو اتراکھنڈ کے ضلع اتراکاشی میں گنگوتری دھام جانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا جس میں 6 افراد ہلاک ہوئے۔ اس سے قبل 5 جنوری کو بھارتی ریاست گجرات میں تباہ ہونے والے کوسٹ گارڈ ہیلی کاپٹر میں تین افراد ہلاک ہوئے۔

کبھی بھارت کے جنگی طیارے تباہ ہوتے ہیں تو کبھی مسافر طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کو حادثات پیش آتے ہیں۔ گزشتہ دو برس کے دوران بھارت میں کئی فوجی اور نیم فوجی ہیلی کاپٹر حادثات کا شکار ہو چکے ہیں۔

مودی سرکار کے دور میں، جہاں دیگر شعبوں میں بھارتی نااہلی واضح ہوئی، وہیں ہوا بازی کے شعبے میں بھی آئے روز حادثات پیش آ رہے ہیں۔ ان حادثات کی بڑی وجہ مودی سرکار کے دور میں کرپشن اور اہم شعبوں میں رشوت کے عوض نااہل افراد کی بھرتیاں ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گر کر تباہ ہو ہیلی کاپٹر افراد ہلاک کا شکار ہو

پڑھیں:

کراچی: ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق

بھینس کالونی موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 40 سالہ صدیق کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • قائمہ کمیٹی اجلاس میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی سے متعلق سوالات
  • غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیورز ہوجہائیں خبردار
  • این سی سی آئی اے کی جیل میں تفتیش، سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق سوالات پر عمران خان مشتعل ہوگئے
  • کتنے میں ڈیل ہوئی؟ سامعہ حجاب کو سخت سوالات کا سامنا، ٹک ٹاکر نے حسن زاہد کو معاف کرنے کی وجہ بتادی
  • بھارت میں کرکٹ کو مودی سرکار کا سیاسی آلہ بنانے کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں
  • کراچی: ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق
  • ’اور کیسے ہیں؟‘ کے علاوہ بھی کچھ سوال جو آپ کو لوگوں کے قریب لاسکتے ہیں!
  • شہر قائد؛ ایک گھنٹے میں 3 حادثات، ماں بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی
  • کانگو میں دو خوفناک کشتی حادثات میں 193 ہلاکتیں، درجنوں لاپتہ
  • کراچی میں 1 گھنٹے کے دوران 3 ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق