بھارتی طیارہ حادثہ‘ لاشوں کی ڈی این اے کے ذریعے شناخت جاری
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی شہر احمد آباد میں لندن جانے والی ائر انڈیا کی پرواز کے تباہ ہونے کے بعد اب تک جائے وقوعہ سے کم از کم 270 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق زیادہ تر لاشیں بری طرح جلی ہوئی اور ناقابل شناخت ہیں۔ جن کا ڈی این اے کرایا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پیش آنے والا یہ حادثہ بھارت کا گزشتہ 3 دہائیوں کا سب سے ہولناک فضائی حادثہ ہے، طیارے میں 242 مسافر تھے۔ائر انڈیا کا یہ بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارہ پرواز بھرنے کے ایک منٹ بعد ہی رہائشی علاقے میں میڈیکل طلبہ کے ہاسٹل پر گر کر تباہ ہوگیا تھا۔حادثے کے وقت طیارے میں سوا لاکھ لیٹر ایندھن موجود تھا، جس کی وجہ سے گرتے ہی طیارے میں خوفناک آگ بھڑک اْٹھی تھی۔حادثے میں طیارے کے تمام مسافروں اور عملے کے ارکان سمیت ہاسٹل میں موجود 2 درجن طلبہ سمیت زمین پر موجود شہری بھی ہلاک ہوگئے تھے۔مسافروں میں سے صرف 1 شخص 40 سالہ ویشواس کمار رمیش معجزانہ طور پر زندہ بچا، جو اس وقت احمد آباد کے سول اسپتال میں زیرِعلاج ہے۔اب تک 10 افراد کی لاشیں لواحقین کے حوالے کی جا چکی ہیں جو میڈیکل ہاسٹل میں مقیم تھے اور حادثے کے وقت ڈائننگ روم میں کھانا کھا رہے تھے۔یاد رہے کہ طیارے میں 169 بھارتی شہری، 53 برطانوی، 7 پرتگالی اور 1 کینیڈین شہری سوار تھے۔تاحال حادثے کی وجہ کا حتمی تعین نہیں ہوسکا تحقیقات کے دوران ایک عمارت کی چھت سے طیارے کا “بلیک باکس” بھی مل گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: طیارے میں
پڑھیں:
سمندری کے قریب ملتان پولیس کی نفری کی گاڑی کو حادثہ، دو اہلکار جاں بحق، آٹھ زخمی
پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی میں دس پولیس اہلکار سوار تھے، حادثے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار سپروائزر قمر حسین اور سپروائزر ظفر اقبال موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ آٹھ اہلکار زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال سمندری منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں میچ ڈیوٹی سرانجام دینے کے بعد واپس آنے والی ملتان پولیس کی نفری کی گاڑی کو سمندری کے قریب حادثہ پیش آیا، پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی میں دس پولیس اہلکار سوار تھے، حادثے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار سپروائزر قمر حسین اور سپروائزر ظفر اقبال موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ آٹھ اہلکار زخمی ہوئے۔زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال سمندری منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ دوسری جانب جاں بحق اہلکاروں کی میتیں ملتان پہنچا دی گئی ہیں جہاں رات گئے پولیس لائن ملتان میں نماز جنازہ ادا کیا جائے گا بعدازاں انہیں اپنے آبائی علاقے میں دفن کیا جائے گا۔