نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون 2025ء ) بھارت کی ریاست اتر آکھنڈ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر کیدارناتھ سے گپت کاشی کے لیے روانہ ہوا تھا کہ بھارتی ریاست اترا کھنڈ کے ضلع رودرا پریاگ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا اس حادثے میں کم از کم 7 افراد ہلاک ہوئے، ہیلی کاپٹر آریان ایوی ایشن پرائیویٹ لمیٹڈ کا تھا جو کیدارناتھ سے گپت کاشی کے لیے روانہ ہوا تھا لیکن اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی گوری کند اور تری جوگی نارائن کے درمیان گر کر تباہ ہوگیا۔

بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر صبح ساڑھے پانچ بجے روانہ ہوا تھا، حادثے کے وقت علاقے میں دھند اور خراب موسم کی وجہ سے حدِ نگاہ کم تھی ممکنہ طور پر اسی وجہ سے حادثہ پیش آیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں موقع پر روانہ کر دی گئیں جب کہ وزیرِاعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ریسکیو ٹیموں کو فوری امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

بتایا جارہا ہے کہ چند روز قبل ہی بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں تکنیکی خرابی کے باعث ایک نجی ہیلی کاپٹر نے سڑک پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی، ہیلی کاپٹر کو اڑان بھرنے کے فوری بعد ہی ہنگامی لینڈنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا، لینڈنگ کے بعد کافی دیر تک ہیلی کاپٹر ہچکولے بھی کھاتا رہا، اس میں سوار تمام پانچ مسافر محفوظ رہے تاہم پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئیں، اسی روٹ پر گزشتہ تیس دنوں کے دوران ہیلی کاپٹر کو حادثے کا یہ چوتھا واقعہ تھا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ہیلی کاپٹر

پڑھیں:

دیر لوئر: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق

پشاور:

دیر لوئر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بٹ خیلہ ڈگری کالج کے لیکچرر محمد عثمان جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دیر لوئر کے علاقے میاں بڑنگولہ دیگان میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بٹ خیلہ ڈگری کالج کے لیکچرر محمد عثمان جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

دیر لوئر پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے تاہم تاحال قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

متعلقہ مضامین

  • پشاورتھانے میں دھماکا، اہلکار شہید۔ہنگو میں ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی
  • لاہور میں ٹریفک حادثہ: بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر الٹ گیا، چار افراد جاں بحق
  • جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی، اسرائیلی فضائی حملے میں جنوبی لبنان میں 4 افراد ہلاک، 3 زخمی
  • کراچی میں دلخراش حادثہ، گھر میں آگ لگنے سے ماں بیٹی ہلاک
  • بھارت، آندھرا پردیش میں مندر میں بھگدڑ، 9 افراد ہلاک
  • بھارت ریاست آندھرا پردیش میں مندر میں بھگدڑ سے 9 افراد ہلاک، متعدد زخمی
  • بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے وینکٹیشور سوامی مندر میں بھگدڑ، 10 افراد ہلاک
  • دیر لوئر: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق
  • سابق کرکٹر اظہر الدین بھارتی ریاست تلنگانہ کی کابینہ کے پہلے مسلم وزیر بن گئے
  • افغانستان سے دراندازی ناکام،  نور ولی کے نائب سمیت 4 خوارج ہلاک: بلوچستان میں 18 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد مارے گئے