بھارت میں ہوئی جہاز کے بعد ہیلی کاپٹر بھی گرگیا، 7 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں شمالی بھارت کے صوبے اتراکھنڈ میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔
حادثہ ضلع چمولی کے ایک دور دراز علاقے میں پیش آیا جب ہیلی کاپٹر زمین سے ٹکرا گیا۔ مقامی حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 7 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
⚠️ Important
One more failure by Indian aviation machinery.
Helicopter with 7 onboard crashes near Gaurikund on Kedarnath route, Uttarakhand India pic.
— Open News ????️ (@OpenNewNews) June 15, 2025
مقامی پولیس نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر ایک سرکاری مشن پر تھا اور اس میں ضلعی انتظامیہ کے اہلکار سوار تھے۔
حادثے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی، لیکن ابتدائی اطلاعات کے مطابق خراب موسم حالات اس کا سبب بن سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایئر انڈیا طیارہ کریش: زندہ بچ جانے والے واحد مسافر نے کیا قصہ سنایا؟
ریسکیو ٹیمیں حادثہ کے مقام پر پہنچ چکی ہیں اور ملبے سے لاشوں کو نکالنے کا عمل جاری ہے۔ اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پوشکر سنگھ دھامی نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
یہ علاقہ پہاڑی اور مشکل زمینی حالات کی وجہ سے مشہور ہے جہاں پہلے بھی ایئر کرافٹ حادثات پیش آ چکے ہیں۔
حکام نے حادثے کی تفصیلی تحقیقات کا اعلان کیا ہے تاکہ اصل وجہ کا پتا چلایا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اتراکھنڈ ایئرانڈیا ہوائی جہاز ہیلی کاپٹر حادثہذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اتراکھنڈ ایئرانڈیا ہوائی جہاز ہیلی کاپٹر حادثہ ہیلی کاپٹر
پڑھیں:
بھارت: دریا پر بنا پل گرگیا، متعدد افراد پانی میں بہہ گئے، 6 شہری ہلاک
بھارت کے شہر پونے میں دریا پر بنا پل گرگیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد شہری پانی میں بہہ گئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پل پر لوگ پانی کا تیز بہاؤ دیکھنے کیلئے جمع تھے کہ پل گر گیا۔
رپورٹ کے مطابق حادثے میں 6 افراد ہلاک 25 افراد دریا میں بہہ گئے، حادثے کے مقام پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔