پاک بھارت جنگ بندی ڈی جی ایم اوز کی بات چیت سے ہوئی امریکی ثالثی سے نہیں، ایس جے شنکر کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
نیو دہلی:
پاک بھارت جنگ بندی ڈی جی ایم اوز کی بات چیت سے ہوئی امریکی ثالثی سے نہیں، ایس جے شنکر کا دعویٰ
بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال جون کے مہینے میں ہونے والی پاک بھارت جنگ میں سیز فائر براہ راست ڈی جی ایم اوز کی بات چیت سے ہوا ہے اور اس میں امریکی ثالثی کا کوئی کردار نہیں ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان 22 اپریل سے 17 جون تک کوئی ٹیلیفونک رابطہ نہیں ہوا۔
ان کا یہ بیان امریکی صدر کی اس دعوے کے رد میں آیا ہے جس میں انہوں نے دو درجن سے زائد مرتبہ کہا تھا کہ انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کروائی۔
جے شنکر نے بتایا کہ امریکی صدر نے صرف 22 اپریل کو پاہلگام حملے پر افسوس کا اظہار کرنے کے لیے فون کیا تھا، اس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بات چیت
پڑھیں:
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی سے قبل بین آسٹن کی یاد میں خاموشی
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل بین آسٹن کی یاد میں ایک منٹ خاموشی اختیار کرکے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔
میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ کے باقاعدہ آغاز سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
For Ben ❤️ pic.twitter.com/FoEMoQZpUt
— Cricket Australia (@CricketAus) October 31, 2025اس دوران بین آسٹن کی تصویر میدان میں لگی بڑی اسکرین پر چلائی گئی۔
A minute of silence was observed at the MCG following the tragic passing of Ben Austin ❤️ pic.twitter.com/xly79nAgcg
— cricket.com.au (@cricketcomau) October 31, 2025یاد رہے کہ 17 سالہ بین آسٹن میلبرن میں نیٹس میں پریکٹس کے دوران سر پر گیند لگنے سے شدید زخمی ہوگئے تھے۔
انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
گزشتہ روز آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان دوسرے سیمی فائنل میچ سے قبل بھی بین آسٹن کو خراج تحسین پیش کیا گیا تھا۔