مفتاح اسماعیل نے کرپٹو کرنسی پر بھارت کا بیانیہ اپنایا، عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق اسحاق ڈار کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، عافیہ صدیقی کے معاملے میں حکومت سفارتی و قانونی مدد فراہم کر رہی ہے۔
اس معاملے پر وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی بھی بنائی گئی ہے، اسحق ڈار شوگر ایڈوائزری بورڈ کے رکن نہیں،کرپٹو کرنسی کی ریگولیشن کے حوالے سے نظام وضع کیا گیا ہے۔
کرپٹو کرنسی سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کرپٹو کی پاکستان کے اندر گروتھ ہے، ماضی میں ہمارے دشمن نے کرپٹو سے متعلق اقدامات پر سوالات اٹھائے۔
مفتاح اسماعیل کا بھی وہی بیانیہ ہے جو انڈیا کا کرپٹو کے بارے میں ہے۔ کرپٹو ایک ریگولیٹڈ انڈسٹری ہے، اس کے باقاعدہ قوانین بنائے گئے ہیں، ایک بڑھتا ہوا شعبہ ہے، اس کے متعلق بغیر تحقیق کے بات کرنا، کسی پر بلا وجہ الزام لگانا دشمن کا ایجنڈا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سیاست سہیل آفریدی کا حق، اپنے صوبے کے معاملات دیکھنا بھی ان کی ذمہ داری: عطا تارڑ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو تعاون کی پیشکش کی۔ سیاست کرنا آپ کا حق ہے۔ لیکن خیبر پی کے کے معاملات کو دیکھنا بھی آپ کی ذمہ داری ہے۔ صرف بیانات دینے سے بات نہیں بنتی ہے۔ سیاست میں بات چیت ہونی چاہیے۔ سیاسی درجہ حرارت کو کم کرنے کیلئے بات چیت ہونی چاہیئے۔ مشرف زیدی کی وزیر اعظم کے ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا تعیناتی ہماری ٹیم میں بہترین اضافہ ہے۔ پاکستان کا بیانیہ مزید بلندیوں تک پہنچے گا۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مشترکہ نگرانی اور توثیق کے نظام کے قیام کے بعد اب یہ ذمہ داری کابل پر عائد ہوگی کہ وہ ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے، جو افغان سرزمین کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان پر حملے کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ اطلاعات نے استنبول میں زیرِ بحث نگرانی کے نظام سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گزشتہ دنوں کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا جائے گا اور مشترکہ نظام کے طریقہ کار پر بات چیت ہوگی۔