کراچی میں ٹریفک حادثات میں خاتون اور کم عمر لڑکے سمیت تین جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
دونوں میاں بیوی موٹر سائیکل پر سوار تھے، جبکہ حادثہ تیز رفتار کار کی ٹکر سے پیش آیا تھا، جسے پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی کے علاقے سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں بیوی جاں بحق جبکہ شوہر زخمی ہوگیا، متوفیہ کی لاش ایدھی کے رضاکاروں نے ضابطے کی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال پہنچائی، جہاں اس کی شناخت 45 سالہ بے نظیر کے نام سے ہوئی، جبکہ اس کے زخمی شوہر 50 سالہ علی شیر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ دونوں میاں بیوی موٹر سائیکل پر سوار تھے، جبکہ حادثہ تیز رفتار کار کی ٹکر سے پیش آیا تھا، جسے پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے۔ متوفیہ کے ورثا اور کار ڈرائیور شہریار کے درمیان بات چیت چل رہی ہے اور متاثرہ فیملی قانونی کارروائی سے گریز کر رہی ہے، تاہم پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے چمڑا چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوعمر لڑکا جاں بحق، جبکہ دیگر 2 نوجوان زخمی ہوگئے۔ تینوں نوجوان موٹر سائیکل پر سوار تھے، حادثہ نامعلوم تیز رفتار آلٹو کار ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے، جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ دریں اثنا سپرہائی وے جمالی پل کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال لے جائی گئی۔ متوفی راہگیر تھا، حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آیا تھا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ٹکر سے پیش ا موٹر سائیکل رہی ہے
پڑھیں:
اپردیر :رکن صوبائی اسمبلی کی گاڑی کھائی میں گرگئی، دوساتھیوں سمیت زخمی
شیر جان : اپردیر میں ایم پی اے گل ابراہیم گاڑی کے حادثے میں دوساتھیوں سمیت زخمی ہوگئے۔
ایم پی اے پی کے 11 گل اِبراہیم کی گاڑی روندیش کے مقام پر گہری کھائی میں گر گئی تھی،تینوں زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال دیر پہنچادیاگیاہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق ایم پی اے سمیت تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔