وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی مون سون کوآرڈی نیشن کانفرنس کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 23rd, July 2025 GMT
وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی مون سون کوآرڈی نیشن کانفرنس کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے مون سون کوآرڈی نیشن کانفرنس کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ یہ کانفرنس روزانہ کی بنیاد پر این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (NEOC) میں منعقد کی جائے گی۔
کانفرنس میں پی ڈی ایم ایز، ڈی ڈی ایم ایز، محکمہ موسمیات، ریسکیو، سول ڈیفنس، محکمہ آبپاشی، پی ٹی اے سمیت متعدد متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ آج ہونے والی کانفرنس میں شہری و دریائی سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور گلاف (گلیشیئرز کے پھٹنے) جیسے ممکنہ خطرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
تمام اداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ ممکنہ خطرات کے مطابق بروقت اقدامات کریں اور مؤثر ردعمل کی حکمت عملی پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ اداروں نے کانفرنس کے دوران اپنی تیاریوں، درپیش چیلنجز، مطلوبہ وسائل اور جاری سرگرمیوں سے متعلق تفصیلات بھی پیش کیں۔
کانفرنس کا بنیادی مقصد تمام متعلقہ اداروں کے مابین مؤثر رابطہ، ہم آہنگی اور مشترکہ حکمت عملی کو فروغ دینا ہے، تاکہ مون سون سیزن کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بہتر انداز میں نمٹا جا سکے۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ اداروں کو موسمی صورتحال اور ممکنہ خطرات کے بارے میں پیشگی آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔ NEOC میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی یہ کانفرنس مون سون کے دوران خطرات سے بچاؤ اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اہم کردار ادا کرے گی۔
این ڈی ایم اے سمیت تمام ادارے اس عزم کے ساتھ سرگرمِ عمل ہیں کہ عوام کی سلامتی کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعقیدہ اور قانون میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مقدس حیثیت اسلام آباد میں چینی مہنگی بیچنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا بھرپور ایکشن اے ڈی بی کی پاکستان میں مہنگائی اور معاشی ترقی کی شرح نمو میں کمی کی پیشگوئی نور مقدم کیس: سزا یافتہ مجرم ظاہر جعفر نے نظرثانی درخواست دائر کردی پختونخوا، گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال، پنجاب میں طوفانی بارشیں، نالہ لئی میں طغیانی سلامتی کونسل میں عالمی امن کیلیے پاکستان کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کوہستان سکینڈل میں گرفتار ٹھیکیدار جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ڈی ایم اے کانفرنس کا
پڑھیں:
وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی
( اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی۔
فور اسٹار جنرل عامر رضا کو کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کر دیا گیا،وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کو ترقی اور نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کے لیے اہم قومی ذمہ داری کی ادائیگی میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل پربڑاردعمل آگیا
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جنرل عامر رضا اس سے قبل پاک فوج میں چیف آف جنرل اسٹاف کے فرائض انجام دے رہے تھے۔