2025-09-18@23:18:03 GMT
تلاش کی گنتی: 100

«کا چارج سونپ دیا گیا»:

    یوٹا کاؤنٹی شیرف آفس کے مطابق ایک شخص، جارج زن، نے تسلیم کیا ہے کہ اس نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ چارلی کرک کو اس نے گولی ماری تاکہ اصل حملہ آور فرار ہو سکے۔ جارج زن اب انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے (Obstruction of Justice) کے الزام کا سامنا کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ امریکی قدامت پسند کارکن چارلی کرک کو 10 ستمبر کو یوٹا ویلی یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب کے دوران گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ اصل مشتبہ قاتل ٹائلر رابنسن کو گزشتہ جمعے گرفتار کر لیا گیا، جب اس کے والد نے نگرانی کی فوٹیج میں اپنے بیٹے کو پہچان کر اسے حکام کے حوالے کرنے پر آمادہ کیا۔ شیرف آفس کے...
    سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار فخر زمان کو رجسٹرار سپریم کورٹ کا چارج دے دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو عہدے پر بحال کردیا گیا فخر زمان گریڈ 21 کے افسر ہیں اور انہیں اس عہدے کی ذمے داریاں رجسٹرار سپریم کورٹ کے تعطیلات پر جانے کے باعث دی گئی ہیں۔ وہ 15 دن کی چھٹی پر ہیں۔ ایڈیشنل رجسٹرار اپنی ذمے داریوں کے علاوہ اب اگلے 2 ہفتوں تک رجسٹرار کے فرائض بھی انجام دیں گے۔ مزید پڑھیے: ریٹائرڈ ججز اور بیوگان کی سیکیورٹی کے لیے رجسٹرار سپریم کورٹ کا وزارت داخلہ کو خط اس حوالے سے سپریم کورٹ کے اسسٹنٹ رجسٹرار ایڈمن کی جناب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ آپ اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250916-11-11 ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)رکن قومی اسمبلی ذوالفقار ستار بچانی اور ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار نور مصطفی لغاری اور ایم پی اے رئیس امداد خان پتافی نے ایچ پی وی سے بچائو سروائیکل کینسر سے بچائو کی ویکسین کی مہم کا افتتاح کیا اس موقعے رکن قومی اسمبلی ذوالفقار ستار بچانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت پاکستان سمیت سندھ حکومت نے سندھ کی بچیوں کو اس مرض سے محفوظ بنانے کے لیے سر کاری طور پر قومی مہم کے طور پر چلایا ہے یہ مہم ملکی تاریخ کی پہلی قومی انسداد سرویکل کینسر مہم ہے، اس مہم کے دوران9 تا 14 سالہ بچیوں کو ایچ پی وی ویکسین کی ایک ڈوز لگائی جائے گی، ایچ پی وی ویکسین سرکاری، نجی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماتلی (نمائندہ جسارت) ضلع بدین کے مرکزی تعلقہ ہیڈکوارٹر ماتلی میں سروہیکل کینسر سے بچاؤ کی ملک گیر مہم کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔ افتتاحی تقریب صوبائی مشیر اور رکن صوبائی اسمبلی محترمہ تنزیلہ قنبرانی نے کیا، جہاں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں آگہی کیمپ لگایا گیا۔اس موقع پر ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر گلاب حسین کشمیری، مختارکار ماتلی معصب جونیجو اور سروہیکل ٹیم کے سپروائزر ڈاکٹر عیسیٰ بھی موجود تھے۔ مہم کے تحت 15 ستمبر سے 27 ستمبر تک 9 تا 15 سال کی عمر کی ایک کروڑ 30 لاکھ بچیوں کو حفاظتی ویکسین فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ تنزیلہ قنبرانی نے اپنی صاحبزادی کو ویکسین لگوا کر اس مہم کا افتتاح کیا۔ مقررین نے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی اور قدامت پسند رہنما چارلی کرک کو بدھ کے روز یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران قتل کر دیا گیا تھا جس پر ان کے مداح آج بھی غمزدہ ہیں۔ تاہم ایک سیکیورٹی ماہر نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چارلی کرک کو پہلے ہی خبردار کر دیا گیا تھا کہ اگر ضروری حفاظتی تدابیر نہ اپنائی گئیں تو ان کے مارے جانے کا 100 فیصد امکان ہیں۔ برطانوی اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق، بیورلی ہلز کی سیکیورٹی ایجنسی ”دی باڈی گارڈ گروپ“ کے مالک کرس ہرزوگ نے چارلی کرک کو 6 مارچ کو کیلیفورنیا اسٹیٹ یونیورسٹی میں ملاقات کے دوران یہ انتباہ جاری کیا تھا۔ انہوں...
    امریکی قدامت پسند تجزیہ کار چارلی کرک کی ہلاکت کا معاملہ ملک بھر میں سنسنی مچا رہا ہے۔ مشتبہ قاتل ٹائلر رابنسن  کے حوالے سے اہلِ خانہ اور حکام نے کچھ مؤقف پیش کیے ہیں، لیکن ابھی تک واضح محرک کا تعین نہیں ہو سکا۔  اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ ٹائلر رابنسن کو چارلی کرک کی شخصیت سے اختلاف تھا، وہ کہتے تھے کہ کرک نفرت پھیلاتا ہے۔  رابنسن نے مبینہ طور پر بندوقوں کا شوق رکھا تھا اور وہ گن کنٹرول اور ہجوم پر فائرنگ جیسے معاملات پر بات کرتے ہوئے مباحثے کرتا تھا۔  اس کے علاوہ اطلاعات ہیں کہ رابنسن نے سياسي نظریات پر زیادہ ملوث ہو کر کرک کے خیالات کی مخالفت کی تھی، خاص طور...
    ایشیا کپ 2025 کے پاکستان بھارت ٹاکرے سے قبل سوشل میڈیا پر بھی ایک دلچسپ جنگ چھڑ گئی۔ بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا کی آئی پی ایل فرنچائز پنجاب کنگز نے ایک پروموشنل پوسٹ شیئر کی جس میں بھارت کا لوگو نمایاں دکھایا گیا، جبکہ پاکستان کا لوگو جان بوجھ کر خالی چھوڑ دیا گیا۔ اس رویے پر کرکٹ فینز نے شدید ردِعمل دیا اور اسے کھیل کی روح کے خلاف قرار دیا۔ اس کے جواب میں کراچی کنگز نے بھرپور تخلیقی وار کیا۔ انہوں نے ایک تصویر جاری کی جس میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا کو شطرنج کھیلتے دکھایا گیا، جبکہ بھارتی کپتان کو دھندلے سائے میں پیش کیا گیا۔ تصویر میں نمایاں گھڑی کی سوئیاں 6:00...
    جلال پور پیروالا: دریائے چناب اور دریائے ستلج کے سیلابی ریلوں سے جلال پور پیروالہ شہر کو محفوظ رکھنے کے لیے اوچ شریف روڈ المعروف گیلانی روڈ پر انتظامیہ کی زیرنگرانی شگاف ڈال دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد سیلابی پانی کا دباؤ کم کرنا اور شہر کو ممکنہ تباہی سے بچانا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق گیلانی روڈ پر ڈالے گئے شگاف سے پانی کا رخ بہادرپور اور بستی لانگ کی طرف موڑ دیا جائے گا جس سے جلال پور شہر پر سیلاب کا براہِ راست خطرہ کم ہو جائے گا۔ دوسری جانب سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے جلال پور پیروالہ میں ریسکیو آپریشن کی مانیٹرنگ کے دوران انتظامی افسران پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔...
    دریائے چناب میں ملتان کے مقام پر سیلابی صورتحال برقرار، شہرکو بچانے کیلئے شیرشاہ بند کو توڑنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز ملتان (سب نیوز)دریائے چناب ملتان کے مقام پر سیلابی صورتحال برقرار ہے،انتظامیہ کی جانب سے شیر شاہ کے مقام پر بند میں شگاف ڈالنے کا فیصلہ کرلیا گیا،پانی کی سطح تین سو چورانوے عشاریہ پانچ صفر پر پہنچے پر بریچنگ کر دی جائے گی۔شیرشاہ کے مقام پرپانی کا بہاو 4لاکھ کیوسک ریکارڈ کیا جارہا ہے،ہیڈتریموں،5لاکھ سے زائد کیوسک کا ریلا ملتان پہنچ چکا،انتظامیہ کی جانب سے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے،سیلاب کے باعث 10افراد کے جاں بحق ہونیکی تصدیق ہوگئی ہے،سیکڑوں افراد کا کشتیوں کے ذریعے انخلا ہوا ہے،جبکہ اب بھی...
    امریکی فضائیہ کے ایک ایف 35 لڑاکا طیارے کے پائلٹ کو تقریباً ایک گھنٹے تک ہوا میں تکنیکی خرابی حل کرنے کی کوشش کے بعد جہاز سے ایجیکٹ کرنا پڑا، جب طیارہ الاسکا کے ایک رن وے پر گرنے والا تھا۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ رن وے کی طرف گھومتا ہوا جا رہا ہے اور آخرکار آگ پکڑ لیتا ہے، جبکہ پائلٹ پیرا شوٹ کے ذریعے محفوظ زمین پر اتر گیا۔ The Air Force has published details on the F-35 crash in Alaska earlier this year. Water in hydraulic fluid froze resulting in landing gear issues, and further the gear strut did not fully extend leading to the weight on...
    وفاقی وزارت صحت نے خواتین کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کیلیے قومی ویکسینیشن مہم کا اعلان کردیا جسکے دوران 9 سے 14 سال تک کی بچیوں کو مفت ویکسین لگائی جائے گی۔ وزارت صحٹ کے مطابق سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی قومی ویکسینیشن مہم پنجاب، سندھ، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام میں 15 ستمبر سے 27 ستمبر جاری رہے گی۔ مہم کے دوران 9 سال سے 14 سال کی بچیوں کو ایچ پی وی ویکسین لگائی جائے گی۔ مہم کے دوران یہ ویکسین مفت لگائی جائے گی۔ اعلامیے کے مطابق اسلام اباد کے مختلف اسکولوں میں ایک لاکھ 46 ہزار لڑکیوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اس کے علاوہ اسکولوں ، مدارس، علاقے کے مخصوص ویکسینیشن سینٹرز اور صحت مراکز میں بھی...
    ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) حالیہ طوفانی بارشوں کے باعث تربیلا ڈیم میں پانی کی صورت حال سنگین ہو گئی ہے۔ تربیلا ڈیم میں چار لاکھ کیوسک سے زیادہ سیلابی پانی داخل ہونے کے بعد گزشتہ روز سپل وے سے پانی کے اخراج میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے جس کی وجہ کافر ڈیم ٹوٹ جانے سے زیر تعمیر ٹی 5 پاور ہاؤس کے سائیٹ ایریا میں پانی داخل ہونے سے مشینری و کنٹینرز پانی میں ڈوب گئے ، جس کی وجہ سے منصوبہ پر جاری کام عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے ۔(جاری ہے) سائیٹ ایریا پر موجود مشینری و ہیوی گاڑیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر...
    تصویر سوشل میڈیا۔ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی، باغ کے برساتی نالے میں سیاحوں کی گاڑی بہہ گئی، مقامی لوگوں نے کار میں سوار چاروں سیاحوں کو بچا لیا۔آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں بارش، نالوں اور دریاوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے، وادیٔ نیلم میں موسلا دھار بارش ہوئی ہے اور رتی گلی جھیل کی سڑک سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔ ایس ڈی ایم اے کے مطابق اٹھ مقام میں ریلے میں کئی سیاح پھنس گئے جنہیں رسیکیو کر لیا گیا، وادیٔ نیلم اور مچھیارہ نالے میں طغیانی سے پُل، 2 مکانات اور پن چکی کو نقصان پہنچا۔ کھریگام دوسٹ، تہجیاں اور جاگران نالوں میں بھی طغیانی...
    مشہور زمانہ ہالی ووڈ فرنچائز فائنل ڈیسٹینیشن اپنی ساتویں فلم کیساتھ جلد واپس آرہی ہے۔ دی ہالی ووڈ رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق اس خطرناک اور دل دہلا دینے والی سیریز کی گزشتہ فلم "بلڈ لائنز” نے باکس آفس پر شاندار کارکردگی دکھائی تھی جس کے بعد اس سیریز کی ایک اور فلم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ نئی فلم کی کہانی "بلڈ لائنز” کی شریک مصنفہ لوری ایونز ٹیلر لکھیں گی۔ وارنر برادرز نے نیو لائن اسٹوڈیوز کو نئی فلم پر کام شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ فرنچائز اسٹوڈیو کی تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی سیریز ہے، جس کے بعد دوسرے نمبر پر "دی کانجرنگ” اور تیسرے پر "اسٹیفن کنگ کی اِٹ” آتی ہیں۔ اس ہارر سیریز...
    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ  کرانے علیمہ خان اور ان کی بہنوں کے ساتھ کارکنوں نے احتجاج کیا، جس پر پولیس نے انہیں تحویل میں لے کر چکری انٹرچینج منتقل کردیا اور بعد ازاں رہا کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے پارٹی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا، عمران خان کے فوکل پرسن نیاز اللہ نیازی ایڈووکیٹ، نعیم حیدر پنجھوتہ، ظہیر عباس چوہدری ایڈووکیٹ داہگل اور فیکٹری ناکہ پہنچے۔ عمران خان کی دوبہنیں علیمہ خان اور نورین خانم اسلام آباد سے اڈیالہ روڈ کے راستہ داہگل ناکہ پہنچیں جہاں پولیس نے انہیں روک لیا اور اس...
    بیجنگ: چین نے اپنا پہلا چاند پر اترنے والا مشن ’’لانیوے‘‘ کامیابی سے ٹیسٹ کرلیا ہے۔ یہ تجربہ ہیبئی صوبے میں ایک ایسے مقام پر کیا گیا جو چاند کی سطح جیسا بنایا گیا تھا۔ یہاں خاص قسم کی مٹی، پتھروں اور گڑھوں کے ذریعے چاند کے ماحول کی نقل تیار کی گئی۔ چائنا مینڈ اسپیس (CMS) کے مطابق، یہ ٹیسٹ بہت پیچیدہ تھا اور اس میں لینڈر کے چڑھنے اور اترنے کے تمام مراحل کا مکمل جائزہ لیا گیا۔ اسے انسان بردار چاند مشن کی تیاری کا ایک "اہم سنگ میل" قرار دیا گیا ہے۔ ’’لانیوے‘‘ کا مطلب چینی زبان میں "چاند کو گلے لگانا" ہے۔ یہ لینڈر نہ صرف خلا بازوں کو چاند کی سطح پر لے جائے...
    سی ڈی اے ، نا کوئی میرٹ نا کوئی ضابط،، جس پر دل آیا عہدہ دیدیا،من پسند جونئیر آفیسران کی سینئرپوسٹوں پر تعیناتی معمول بن گئی ، آئی ٹی مینجر کو خلاف کیڈر ایڈیشنل ڈائریکٹر کا چارج سونپ دیا گیا ، دستاویز و تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(ایڈیٹر انوسٹی گیشن ) کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں من مانیاں عروج پر ،، موجودہ چیئرمین کے دور میں جونئیر آفیسران کو سینئرپوسٹ پر لگا کر کارہائے خدمات سرانجام دلوائی جا رہی ہیں ،، یاد رہے سروس رول کے مطابق اٹھارہ اسکیل کا سئینر موسٹ آفیسر ہی ڈپٹی ڈجی تعینات ہو سکتا ہے جبکہ بیس اسکیل سے کم کا آفیسر کسی صورت ڈی جی تعینات...
    سی ڈی اے میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ پچھاڑ ، سردار خان زمری کو ڈائریکٹر واٹر ڈسٹری بیوشن کا چارج سونپ دیا گیا ،کس افسر کا کون سا چارج ملا، نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سی ڈی اے میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ پچھاڑ ، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق سردار خان زمری کو ڈائریکٹر واٹر ڈسٹری بیوشن کا چارج سونپ دیا گیا ہے۔ عدنان یونس کو ڈائریکٹر کیو ایس کا چارج سونپ دیا گیا ہے ، علاہ ازیں انہیں ڈائریکٹر واٹر ریسورسزکا اضافی چارج بھی دیدیا گیا ہے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر جاوید اختر زہری کو ڈائریکٹر ڈبلیو اینڈ ایس ڈویلپمنٹ کے چارج کے...
    باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل آمدنی میں پورے خاندان کا معاشی بوجھ اٹھانا مشکل تھا اور پھر اوپر سے معذور بچے کی پیدائش‘ پورے محلے کے منہ سے ’’ہائے رام‘‘ نکل گیا‘ بچہ پیدائشی اندھا بھی تھا اور کمزور بھی‘ پورے خاندان کا خیال تھا ہم یہ بچہ نہیں پال سکیں گے چناںچہ ہمیں گلہ دبا کر اسے قتل کر دینا چاہیے لیکن والد نیک دل انسان تھا‘ اس نے بچے کو معذوری کے باوجود قبول کر لیا اور یوں سری کانت کو زندہ رہنے کا سر ٹیفکیٹ مل گیا۔ آندھرا پردیش کے سری کانت بولا کے لیے یہ سر ٹیفکیٹ ضروری تھا‘ کیوں؟ کیوںکہ اس نے آگے چل کر دنیا بھر کے اندھوں کے...
    آزاد کشمیرکے ضلع جہلم ویلی میں چکوٹھی کے قریب درنگ کے مقام پر میٹرک کے طابعلم کاشف نے امتحان میں فیل ہونے پر دل برداشتہ ہوکر دریائے جہلم میں چھلانگ لگادی۔ چھوٹے بھائی کو بچانے کے لئے بڑا بھائی وقاص بھی دریا میں کود گیا، دونوں بھائی دریائے جہلم کی بے رحم لہروں کی نذر ہوگئے جب کہ ریسکیو 1122 اور علاقہ مکینوں نے تلاش شروع کردی۔ میٹرک کے امتحان میں فیل ہونے پر دل برداشتہ ہو کر دریائے جہلم میں چھلانگ لگانے والے چکوٹھی کے قریبی علاقے درنگ کے ریائشی نوجوان کاشف کی ٹک ٹاک پر آخری ویڈیو بھی وائرل ہوگئی جو اس نے دریا میں چھلانگ لگانے سے ایک گھنٹہ قبل شیئر کی تھی۔ مجھے لگتاہے کہ میرے...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی 11 نشستوں پر حکومت اور اپوزیشن کا 6-5 کا فارمولا کام کر گیاہے لیکن اس دوران ووٹ ڈالنے کا جو طریقہ کار اپنا یا گیا وہ نہایت حیران کن تھا تاکہ اراکین اسمبلی کو پھسلنے سے روکا جا سکے ۔ مقامی ویب سائٹ کے رپورٹ لحاظ علی نے بتایا کہ  21 جولائی 2025 کو  کے پی کے اسمبلی میں سینیٹ کے انتخابات کے دوران اراکین کی پھسلن کو روکنے کیلئے ایک طریقہ اپنایا گیا ، جس پر حکومت اور اپوزیشن دونوں نے عمل درآمد کیا ، جس شخص نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا تھا اس نے اپنا ووٹ بیلٹ باکس میں ڈالنے کی بجائے ایک خالی سفید کاغذ ڈالا، پھر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: دنیا بھر میں ائیر لائنز کی مختلف غلطیاں سامنے آتی رہتی ہیں لیکن پاکستانی نجی ائیرلائن نے تو لاہور سے کراچی کے ڈومیسٹک مسافر کو پاسپورٹ اور ویزے کے بغیر ہی جدہ پہنچا دیا۔کراچی کے رہائشی ملک شاہ زین احمد نے بتایا کہ وہ فیکٹری کے معاملات کے سلسلے میں ایک ماہ تک لاہور میں تھا۔ 7 جولائی کو وہ واپس کراچی جا رہا تھا اور نجی ائیرلائن کی پرواز پی ایف 144 سے ٹکٹ حاصل کی۔وہ علامہ اقبال ائیرپورٹ پہنچے، بورڈنگ پاس لیا، گیٹ نمبر 13 سے بس کے ذریعے رن وے پرکھڑے جہاز میں سوار ہونےکے لیے پہنچے، جہاں ائیر لائن کے دو جہاز قریب قریب کھڑے تھے، رات ہونےکی وجہ سے دیگر مسافروں کے...
    گریڈ18کے آفیسر اویس منظور تار ڑ ڈپٹی ڈی جی انوائرمنٹ ونگ سی ڈی اے تعینات ،ڈی جی کا اضافی چارج بھی مل گیا،تحریری احکامات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) میں گریڈ18کے آفیسر اویس منظور تار ڑ کو ڈپٹی ڈی جی انوائرمنٹ ونگ تعینات کر دیا گیا۔انہیں ڈی جی انوائر منٹ کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔ایچ آر ڈی ڈپارٹمنٹ نے نوٹیفیبکشن جاری کر دیا۔سب نیوز کو دستیاب تحریری احکامات کے مطابق ڈی جی انوائرمنٹ ونگ اور ڈپٹی ڈی جی انوائرمنٹ ونگ ملیحہ جمیل کی چھٹیوں پر روانگی کے باعث گریڈ18کے آفیسر اویس منظور تار ڑ کو ڈپٹی ڈی جی انوائرمنٹ ونگ تعینات...
    ---فائل فوٹو  پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے ایئرکارگو چارجز میں 100 گنا تک اضافہ کر دیا گیا۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق پروازوں میں پالتو پرندے، بلی، کتے، پان کے پتے اور جنرل کارگو کے نئے ریٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ پالتو پرندوں کو پرواز میں لے جانے پر چارجز میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ایئرپورٹ اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ کارگو چارجز 5 سال بعد بڑھائے گئے ہیں۔
    پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے ائیرکارگو چارجز میں 100 گنا تک اضافہ کردیا۔ائیرپورٹ اتھارٹی حکام کے مطابق  پروازوں میں پالتو پرندے، بلی، کتے، پان کے پتے اور جنرل کارگو کے نئے ریٹس جاری کیے ہیں۔پالتو پرندوں کو پرواز میں لے جانے پر چارجز میں 50 فیصد اضافہ اور ائیرکارگو چارجز میں 100 گنا اضافہ کیا گیا ہے۔ائیرپورٹ اتھارٹی حکام کے مطابق  کارگو چارجز 5 سال بعد بڑھائے ہیں۔
    پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر ایئرکارگو کے چارجز میں نمایاں اضافہ کردیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نئے نرخ یکم جولائی 2025 سے فوری طور پر نافذ العمل ہو گئے ہیں۔ ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پان کے پتوں، پالتو پرندوں، بلی، کتے اور دیگر جنرل کارگو کے نرخوں میں 25 فیصد سے لے کر 100 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پالتو پرندے مہنگے، چارجز میں 50 فیصد اضافہ نوٹیفکیشن کے مطابق پالتو پرندوں کو پرواز میں لے جانے کے چارجز 200 روپے فی کلو سے بڑھا کر 300 روپے فی کلو کر دیے گئے ہیں، یعنی 50 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اسی...
    کراچی: پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے کارگو چارجز میں ہوش ربا اضافہ کرتے ہوئے چارجز میں 100 گنا تک اضافہ کر دیا اور اس کا نفاذ بھی کردیا گیا۔ پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کے نئے کارگو چارجز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا اور ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر نئے کارگو چارجز یکم جولائی سے فوری طور پر نافذ العمل کردیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پروازوں میں پالتو پرندے، بلی،  کتے، پان کے پتے اور جنرل کارگو کے نئے ریٹس جاری کر دیے گئے ہیں، جس کے تحت پالتو پرندوں کو پرواز میں لے جانے پر چارجز میں 50 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔ پروازوں میں پالتو طوطے، بلی اور کتے و دیگر پرندے اور جانور  کے جانے پر...
    بیجنگ :بدعنوانی کا مسئلہ سیاسی جماعتوں کو حکمرانی کے عمل میں درپیش ایک مشترکہ مسئلہ ہے۔ مغربی سیاسی جماعتیں بدعنوانی سے لڑنے کے لئے سرجری جیسے طریقہ کار پر انحصار کرتی ہیں ،جب کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے “خود انقلاب” کا طریقہ اختیار کیا ہے۔ یہ طریقہ کار 100 ملین سے زائد ارکان کی حامل مسلسل 76 سال سے حکمران کرنے والی پارٹی کی کامیابی کا ایک کوڈ بن چکا ہے۔2012 میں جیسے ہی شی جن پھنگ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری منتخب ہوئے، انہوں نے “آٹھ نکاتی ریگولیشن” کا اعلان کیا، جس میں کفایت شعاری،سرکاری دوروں اور میٹنگ کے انتظامات کو سادہ کرنے سمیت آٹھ پہلوؤں پر ٹھوس ضوابط پیش کیے گئے ۔ اس...
    پاکستان میں محرم الحرام1447 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔ محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں سپارکو اور محکمہ موسمیات کے حکام بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹرز میں ہوئے۔ اجلاس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے محرم الحرام کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق کل بروز جمعہ 27 جون کو ہجری سال کا پہلا دن یعنی یکم محرم الحرام ہوگا۔9 محرم الحرام 5 جولائی بروز ہفتہ اور یوم عاشور 10 محرم 6...
    سٹی42: الحمدللہ دنیائے اسلام میں نئے اسلامی سال کا آغاز ہو گیا۔ محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا۔  مملکت سعودی عرب میں نئے ہجری سال 1447  کے پہلے مہینے محرم الحرام کا چاند نظر آ رہا ہے۔ محرم الحرام اسلامی کیلنڈر کا پہلا مہینہ ہے۔ مصدقہ اطلاع یہ آئ یہے کہ سعودی عرب میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا ہے اور آج محرم الحرام کی یکم تاریخ ہے۔ اس کے ساتھ ہی اسلامی سال 1447 کا بھی آغاز ہو گیا ہے۔ لاہور میں 262 ٹریفک حادثات ؛340 افراد زخمی  ماہرین فلکیات  نے پہلے ہی مھرم کا چاند آج دکھائی دینے کی فور کاسٹ کر رکھی تھی۔ کسویٰ شریف کی تبدیلی آج سعودی عرب میں غلاف کعبہ...
    ایران اسرائیل سیز فائر نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بلندیوں پر پہنچا دیا۔  رپورٹ کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں 5878 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہی کاروبار کو معطل کردیا گیا۔  اسٹاک ایکسچینج مینجمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انڈیکس میں 5فیصد سے زائد اضافے سے کاروبار ایک گھنٹے کیلئے معطل کر دیا گیا۔
    xاسلام آباد:نوید اصغر چوہدری کو چیئرمین واپڈا کا چارج دیدیا گیا۔ ترجمان واپڈا کے مطابق ممبر فنانس واپڈا نوید اصغر چوہدری نے چیئرمین واپڈا کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق نوید اصغر چوہدری کو تین ماہ یا مستقل تعیناتی تک چیئرمین کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے گزشتہ روز ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سجاد غنی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا استعفیٰ منظوری کے لیے کابینہ ڈویژن کو ارسال کر دیا۔ وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی کی واپڈا میں خدمات کو سراہا اور کہا کہ سجاد غنی نے قومی ادارے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امت مسلمہ کی دینی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں برادر مسلم ملک کا عملی ساتھ دے۔ اگر ٹرمپ پاکستان سے فوجی اڈے مانگتا ہے تو اس کو واشگاف الفاظ میں ایبسولیوٹلی ناٹ کہا جائے۔اِن خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں قیامت ڈھانے کے بعد اب اسرائیل کی نظر بد مشرق وسطیٰ اور خلیجِ فارس کے دیگر مسلم ممالک پر ہے۔ لبنان اور شام میں تباہی مچانے کے بعد اب ناجائز صہیونی ریاست امریکا کی مکمل معاونت کے ساتھ ایران پر حملے کر رہی ہے جس میں ایران کا بے پناہ نقصان ہوا ہے اس میں کوئی...
    ایران میں پھنسے 160 پاکستانیوں کو تفتان کے راستے پاکستان پہنچا دیا گیا ہے۔ امیگریشن حکام کے مطابق پاکستان پہنچنے والوں میں زائرین اور تاجروں سمیت دیگر افراد شامل ہیں، ایران میں زیر تعلیم 152 طلبا و طالبات کو بھی آج تفتان کے راستے پاکستان پہنچایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے: ایران میں کتنے پاکستانی زائرین موجود ہیں؟ دفتر خارجہ نے بتادیا حکام نے بتایا کہ ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث سیکورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں، پاکستان سے ایران جانے والوں کی امیگریشن بند ہے، صرف ایران سے پاکستان آنے کی اجازت ہے۔ امیگریشن حکام کے مطابق ایران میں زیر تعلیم 60طلبا کی 2 بسیں بھی تفتان کے راستے پاکستان میں داخل ہوگئی ہیں جبکہ طلبا کی مزید...
    سی ڈی اے میں تقرری و تبادلے کی ہوا،، ڈائریکٹر سیکورٹی کو ڈائریکٹر انفورسمنٹ کا اضافی چارج دیدیا گیا،، مزید تقرری و تبادلے کی تفصیلات و دستاویزات سب نیوز پر ۔۔۔۔ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سی ڈی اے میں تقرری و تبادلے کی ہوا،، ڈائریکٹر سیکورٹی کو ڈائریکٹر انفورسمنٹ کا اضافی چارج دیدیا گیا،سب نیوز کو دستیاب تحریری احکامات کے مطابق ڈائریکٹر سیکیورٹی خضر حیات ستی کو ڈائریکٹر انفورسٹمنٹ کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر لاء 2فیاض وٹو کو ڈائریکٹر لاء ون کا اضافی چارج دیا گیا ہے،اسی طرح ڈائریکٹر ٹریننگ اکیڈمی ممتاز علی کو ڈائریکٹر ریگولیشنز اینڈ لیبر کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر لاء ون کامران بخت کو ڈائریکٹر انفورسٹمنٹ 2تعینات کر دیا...
    لندن (اوصاف نیوز)برٹش پاکستانی سیاستدان اور لندن کے میئر صادق خان کو برطانیہ کے اعلیٰ ترین شہری اعزازات میں سے ایک ”نائٹ ہُڈ“ سے نوازا گیا۔ بکھنگم پیلس میں منعقدہ خصوصی تقریب کے دوران برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے صادق خان کو یہ اعزاز عطا کیا۔ صادق خان 2016 سے لندن کے میئر کے عہدے پر فائز ہیں، اور وہ برطانوی تاریخ کے پہلے شخص ہیں جو مسلسل تیسری مرتبہ اس اہم ترین شہری منصب پر منتخب ہوئے ہیں۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں نائٹ ہُڈ سے نوازا گیا۔ اعزاز ملنے کے بعد اپنے ردعمل میں صادق خان نے کہا کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ مجھے اس قدر بڑا اعزاز ملے گا۔ یہ میرے لیے بڑے فخر...
    cبجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے اراکین کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔ عون چوہدری نے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں عوام کو بہت اچھا ریلیف ملے گا، جبکہ سرکاری ملازمین کے لیے بھی ریلیف رکھا گیا ہے۔ میڈیا نمائندے نے بلال کیانی سے سوال کیا کہ ’بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟‘ جس پر بلال کیانی نے جواب دیا کہ ’اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائیں گے، کابینہ میں بجٹ پیش ہوگا، اس کے بعد فلور پر دیکھتے ہیں۔‘ قومی اسمبلی کے رکن قیصر احمد شیخ نے بجٹ سے متعلق...
    جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں 6 اعشاریہ 3 شدت کے زلزلے سے درجنوں گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے اور سڑکوں پر دراڑیں پڑگئیں۔۔ خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8:08 بجے دارالحکومت بوگوٹا سے تقریباً 170 کلومیٹر (105 میل) مشرق میں آیا اور ملک کے بیشتر حصوں میں محسوس کیا گیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ پیراٹیبوینو کے قریب 9 کلومیٹر (5.5 میل) کی گہرائی میں آیا۔ اس کا اثر بحر الکاہل کے ساحل کے قریب میڈلین اور کیلی تک محسوس کیا گیا۔ Estas son algunas imágenes de ciudadanos evacuando en Bogotá tras el fuerte temblor de 6.4 sentido sobre las 8:00 a.m. de este domingo 8...
    ڈائریکٹر پی آئی سی نے بتایا کہ خواجہ سعد رفیق کی ای سی جی سمیت دیگر ٹیسٹ بھی بہتر آئے ہیں، انہیں فوری طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال سے رخصت کر دیا گیا ہے جبکہ ذہنی سکون اور آرام کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر اور راہنما مسلم لیگ نون خواجہ سعد رفیق کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق کو پنجاب کارڈیالوجی میں شفٹ کردیا گیا اور ان کے تمام ٹیسٹ کیے گئے۔ ڈائریکٹر پی آئی سی پروفیسر بلال محی الدین کا اِس حوالے سے کہنا تھا کہ سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی طبیعت میں بہتری پر ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا، ان کی دل کی دھڑکن تیز...
    نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس والی گاڑیوں پر 50 فیصد اضافی ٹول چارجز نافذ کردئیے گئے ہیں جو کہ 15 جون 2025 سے موٹرویز پر لاگو ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد تا لاہور موٹروے پر کار کا نیا ٹول 1800 روپے ،ایم 3پر لاہور تا عبدالحکیم کار کیلئے نیا ٹول 1200 روپے،ایم 4پر پنڈی بھٹیاں تا ملتان کار کیلئے نیا ٹول 1600 روپے مقرر کیا گیا ہے ۔ اسی طرح ایم 5پر ملتان تا سکھر کار کا نیا ٹول 1800 روپے مقرر کر دیا گیا ،ایم 14پر ڈی آئی خان تا حکلہ کار کیلئے ٹول 1000 روپے ہو گیا۔ حسن ابدال تا مانسہرہ ایکسپریس وے پر کار کا ٹول 450 روپے مقرر کر دیا گیا،لاہور تا اسلام...
    ایف آئی اے امیگریشن نے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ سے جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر لتھوینیا جانے  کی کوشش پر 4 مسافروں  کو  آف لوڈ کرکے تحویل میں لے لیا چاروں بھائی ہیں جنہیں دستاویزات سمیت مزید تحقیقات کے لیے انسداد انسانی سمگلنگ سیل کے حوالے کردیا گیا۔ حکام کے مطابق نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے باکو ازربیجان جانے والی پرواز نمبر  j2144 کی بریفنگ جاری تھی کہ جہلم سے تعلق رکھنے والے چار بھائی جن کے نام  ذیشان منیر، بدر منیر، حسن جمیل اور محمد علی ہیں سفر کے لیے سفری دستاویزات ہے ہمراہ امیگریشن کلرینس کی خاطر امیگریشن کاؤنٹر پر پہنچے جہاں امیگریشن عملے نے  دستاویزات کو مشکوک پایا گیا۔ مسافروں کی جانب سے پیش کئے گئے...
    سعودی عرب کی اسٹاک مارکیٹ (تداول) میں عید الاضحیٰ پر 6 روز کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔ دنیا بھر کے مسلمان ذوالحجہ کی 10 تاریخ کو عید الاضحیٰ مناتے ہیں، سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے عوام سے 27 مئی کو ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے، چاند نظر آنے کی صورت میں 5 جون حج کا رکن اعظم (یوم عرفہ) ہوگا جبکہ مملکت میں 6 جون کو عیدالاضحیٰ منائی جائے گی۔ تاحال سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر سرکاری تعطیلات کو حتمی شکل نہیں دی گئی تاہم اسٹاک ایکسچیج (تداول) نے اپنی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق سعودی اسٹاک مارکیٹ میں 8 ذوالحجہ (ممکنہ 4 جون) کو ٹریڈنگ کا اختتام ہوگا، اسٹاک...
    بیجنگ : چین کی وزارت تجارت ، چائنا میڈیا گروپ اور گوانگ ڈونگ صوبائی حکومت کے اشتراک سے منعقدہ “چین میں خریدیں، 2025 گریٹر بے ایریا کھپت سیزن” اور ” گریٹر بے ایریا میں غیر ملکی تجارتی پریمئم مصنوعات کی فراہمی” کی میڈیا مہم شہر گوانگ چو میں شروع ہوئی۔اتوار کے روز چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ گوانگ ڈونگ، ہانگ کانگ اور مکاؤ بنیادی ڈھانچے کے روابط کے ساتھ کھپت کے وسائل کے “نرم انضمام” کو فروغ دینے کے لیے تعاون کر رہے ہیں، جو عالمی کھپت کے نقشے پر چین کےتعاون کا ایک نیا دور تشکیل دیں گے۔ سی ایم جی نے گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا کی تعمیر...
    ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں گرمی کی شدت نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا، جب سویہان، العین میں درجہ حرارت 51.6°C ریکارڈ کیا گیا، جو کہ سال 2025 کا اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔ نیشنل سینٹر آف میٹیورولوجی (NCM) کے مطابق یہ درجہ حرارت ہفتہ کی دوپہر 1:45 بجے ریکارڈ کیا گیا، جو ملک میں گرمیوں کے سیزن کی ایک شدید اور جلد شروعات کی نشاندہی کرتا ہے۔ یہ شدید گرمی 23 مئی کو ریکارڈ کیے گئے 50.4°C کے بعد سامنے آئی ہے، جو کہ 2003 سے مئی کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔ اس سے پہلے اپریل 2025 نے بھی نیا ریکارڈ قائم کیا تھا جب روزانہ اوسط درجہ حرارت 42.6°C تک پہنچا،...
    ستگھرہ کے نواحی گاؤں 24 ٹو آر کے رہائشی محمد ندیم، اس کے 2 بیٹوں اور ایک بیٹی کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سسکیوں اور آہوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ افسوسناک ٹریفک حادثہ کا شکار چاروں افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ ستگھرہ کے نواحی گاؤں 24 ٹو آر کے رہائشی محمد ندیم، اس کے 2 بیٹوں اور ایک بیٹی کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سسکیوں اور آہوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں ضلع بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس میں سیاسی سماجی شخصیات کے علاوہ صافتی کمیونٹی کے ممبران کی کثیر تعداد بھی شریک...
    پاکستان کے مقبول ترین فوجی ڈراموں سنہرے دن اور الفا براوو چارلی سے شہرت پانے والے کرنل (ریٹائرڈ) قاسم شاہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں دلچسپ روداد سنائی ہے۔ سابق کرنل قاسم شاہ نے بتایا کہ الفا براوو چارلی میں سب سے مشہور ہونے والا کردار گل شیر انھیں کس طرح ملا تھا۔ کرنل قاسم شاہ نے بتایا کہ ہدایتکار شعیب منصور سے دلچسپ مکاملہ ہوا تھا۔ یہ اُن دنوں کی بات ہے جب میں پاکستان ملٹری اکیڈمی (PMA)میں کیڈٹ تھا اور کسی وجہ سے اکیڈمی میں سزا کے طور پر رکا ہوا تھا جب کہ باقی سب کیڈٹس چھٹی پر چلے گئے تھے۔ ریٹائرڈ قاسم شاہ نے مزید بتایا کہ ایک دن کمانڈر صاحب نے بلایا اور کہا کہ شعیب منصور دو دن...
    پاکستان کے مقبول ترین فوجی ڈراموں سنہرے دن اور الفا براوو چارلی سے شہرت پانے والے کرنل (ریٹائرڈ) قاسم شاہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں دلچسپ روداد سنائی ہے۔ سابق کرنل قاسم شاہ نے بتایا کہ الفا براوو چارلی میں سب سے مشہور ہونے والا کردار گل شیر انھیں کس طرح ملا تھا۔ کرنل قاسم شاہ نے بتایا کہ ہدایتکار شعیب منصور سے دلچسپ مکاملہ ہوا تھا۔ یہ اُن دنوں کی بات ہے جب میں پاکستان ملٹری اکیڈمی (PMA)میں کیڈٹ تھا اور کسی وجہ سے اکیڈمی میں سزا کے طور پر رکا ہوا تھا جب کہ باقی سب کیڈٹس چھٹی پر چلے گئے تھے۔ ریٹائرڈ قاسم شاہ نے مزید بتایا کہ ایک دن کمانڈر صاحب نے بلایا اور کہا کہ شعیب منصور دو دن کے...
    زمین کے بدلے پلاٹ لینے والوں پر ڈیویلپمنٹ چارجز لاگو نہیں ہوں گے، سی ڈی اے بورڈ کا فیصلہ، نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)زمین کے بدلے پلاٹ لینے والوں پر ڈیویلپمنٹ چارجز لاگو نہیں ہوں گے،سی ڈی اے بورڈ کا فیصلہ،سی ڈی اے نے 7 مئی 2025 کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق 13 اگست 2024 کا اطلاق متاثرین کے پلاٹوں پر نہیں ہوگا،زمین حصولی و بحالی ریگولیشن 2007 کے تحت دیے گئے پلاٹ مستثنیٰ قرار،سی ڈی اے نے وضاحت کے بعد سابقہ نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا،متاثرین کو ڈویلپڈ پلاٹ بغیر ڈیویلپمنٹ چارجز دیے جائیں گے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے...
    پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزز کو غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں روکنے کا کہہ دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پی ایس ایل انتظامیہ نے فرنچائزز سے رابطہ کیا ہے، فرنچائز کو غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں روکنے کا کہا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی خدشات، پی ایس ایل شیڈول میں تبدیلی کا امکان، بقیہ میچز اب کہاں ہوں گے؟ پی ایس ایل فرنچائزز  کے مقامی کھلاڑیوں کو بھی ذہنی طور پر تیار رہنے کا کہا گیا ہے، فرنچائز کو پیغام دیا گیا ہے کہ ہوسکتا ہے کھلاڑیوں کو اسلام آباد میں اکٹھا ہونا پڑے۔ اس سے قبل پاک بھارت...
    فاران یامین : ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز،انچارج چوکی تبدیل کر دیئے.  سب انسپکٹر حافظ محمد رمضان ایس ایچ او بادامی باغ تعینات،سب انسپکٹر عدنان احمد چوکی ہلوکی سے انچارج چوکی سبزی منڈی راوی روڈ تعینات،تھانہ گلشن راوی سے سب انسپکٹر قاسم علی کو انچارج چوکی ہلوکی کاہنہ تعینات کر دیا گیا،سب انسپکٹر طاہر مسعود تھانہ باغبانپورہ سے انچارج چوکی اکرم پارک اسلامپورہ تعینات،ایس ایچ او راوی روڈانسپکٹر محمد ندیم کو پولیس لائنز رپورٹ کا حکم،انسپکٹر شبیر حسین مانگا منڈی سے ایس ایچ او راوی روڈ تعینات،سب انسپکٹر آصف فرید کو ملت پارک سے ایس ایچ او مانگا منڈی تعینات کر دیا گیا،ایس ایچ او کاہنہ انسپکٹر ناصر حمید کو پولیس لائنز...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 مئی 2025ء) خبر رساں ادارے روئٹرز کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق دنیا کے چند مخیر انسانوں کے ایک گروپ نے، جس میں بل گیٹس کی قائم کردہ فاؤنڈیشن بھی شامل ہے، باہمی تعاون سے ایک ایسا نیا امدادی فنڈ قائم کیا ہے، جس کی مالیت تقریباﹰ 500 ملین ڈالر ہے۔ اس فنڈ کے قیام کا مقصد براعظم افریقہ میں زیریں صحارا کے علاقے میں زچگی سے گزرنے والی ماؤں اور ان کے نوزائیدہ بچوںکی زندگیاں بچانے میں مدد کرنا اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے۔ زیریں صحارا کا افریقی خطہ ''گلوبل ویلتھ فنڈنگ‘‘ سے بڑی حد تک محروم اور اس اعتبار سے تاریک نظر آنے والا خطہ...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو مشیر برائے قومی سلامتی کا اضافی چارج دے دیا گیا۔سماء نیوز کے مطابق موجودہ سیکورٹی صورتحال پر وفاقی حکومت کی جانب سے اہم تعیناتی کی گئی ہے اور لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو مشیر برائے قومی سلامتی کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک تقرری کا چارج فوری سنبھالیں گے۔ وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کی تقرری کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ مزید :
    لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو مشیر قومی سلامتی کا اضافی چارج دے دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)موجودہ سکیورٹی صورتحال میں وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ، لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو مشیر قومی سلامتی کا اضافی چارج دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو مشیر قومی سلامتی کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے ۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی حکومت کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کا عندیہ وفاقی حکومت کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کا عندیہ...
    انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں راہول ڈریوڈ کی راجھستان رائلز پر میچ فکسنگ کے سنگین الزامات لگ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ کے موجودہ ایڈیشن میں ایک بڑا اسکینڈل سامنے آیا ہے جہاں راجستھان رائلز پر میچ فکسنگ کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں، اس معاملے کی تحقیقات کیلئے بھارتی بورڈ نے کمیٹی بھی تشکیل دیدی ہے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ راجھستان رائلز کے کئی کھلاڑیوں کے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کا شبہ ہے، جس نے پاکستان سپر لیگ کے باعث آئی پی ایل کی مقبولیت میں مزید گراوٹ کی ہے۔ مزید پڑھیں: ٹاس کے دوران شادی کا سوال؛ شبمن گِل پریشان! ویڈیو وائرل بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی...
    بھارتی اداکارہ سشمیتا سین کے بھائی راجیو سین نے سابقہ اہلیہ چارو اسوپا کے مالی حالات اور بیٹی زیانا سے دوری پر ردعمل دے دیا۔ ٹی وی اداکارہ اور راجیو سین کی سابقہ اہلیہ چارو اسوپا مالی پریشانیوں کے باعث ممبئی چھوڑ کر اپنی بیٹی زیانا کے ساتھ بیكانیر (راجستھان) منتقل ہو گئی ہیں۔ وہ اس وقت آن لائن کپڑوں کا کاروبار کر رہی ہیں جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ راجیو سین نے حال ہی میں اپنی سابقہ اہلیہ چارو اسوپا کی مالی مشکلات اور بیٹی زیانا سے دوری کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی سابقہ اہلیہ بیٹی کو ان سے دور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ راجیو کا...
    انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 20 کارکنان کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔عدالت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما  سالار کاکڑ سمیت 20 کارکنان کو شناخت پریڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی، پولیس کی جانب سے 30 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی گئی۔جج نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ سالار خان کاکڑ کی شناخت پریڈ کسنے کی ہے؟ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایک شخص جس نے ایم این اے کا الیکشن لڑا ہو اور اس کو شناخت پریڈ کے لیے بھیجا گیا، اب پراسیکیوشن...
    برونائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مارچ 2025ء) پہلا اسلامی ملک جہاں عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا، 29 مارچ کی دوپہر کو شوال کے چاند کی پیدائش کے بعد کئی اسلامی ممالک میں چاند دیکھنے کی کوششیں جاری، دنیا کے بیشتر ممالک میں 31 مارچ کو عید ہونے کا امکان ۔ تفصیلات کے مطابق برونائی دارالاسلام دنیا کا پہلا اسلامی ملک ہے جہاں سب سے پہلے عید الفطر 1446 ہجری کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔ برونائی دارالاسلام میں 31 مارچ بروز پیر کو عید الفطر منائی جائے گی۔ جبکہ عید الفطر کے چاند کی پیدائش بھی ہو گئی۔   سپارکو کے سائنسی تجزیے کے مطابق شوال کا نیا چاند آج بروز ہفتہ 29...
    عید سے قبل عمران خان کا سامان اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )عید الفطر سے قبل بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا سامان اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا ہے۔جیل ذرائع نے کہا کہ عید پر پہننے کے لئے چار جوڑے نئے کپڑے،جوتے،اور ویسٹ کوٹ اڈیالہ جیل پہنچائی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے کپڑے لیکر سلام شاہ نامی شخص اڈیالہ جیل پہنچا، بانی پی ٹی آئی کے کپڑے لیکر اسلم شاہ گیٹ 5 سے اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہوا۔ بانی پی ٹی آئی کے کپڑے جیل انتظامیہ کے حوالے کئے جائیں گے۔گزشتہ روز راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی...
    راولپنڈی:عید الفطر سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان کا سامان اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچا دیا گیا۔ جیل ذرائع نے کہا کہ عید پر پہننے کے لئے چار جوڑے نئے کپڑے،جوتے،اور ویسٹ کوٹ اڈیالہ جیل پہنچائی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے کپڑے لیکر سلام شاہ نامی شخص اڈیالہ جیل پہنچا، بانی پی ٹی آئی کے کپڑے لیکر اسلم شاہ گیٹ 5 سے اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہوا۔ بانی پی ٹی آئی کے کپڑے جیل انتظامیہ کے حوالے کئے جائیں گے۔ Post Views: 1
    عید الفطر سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان کا سامان اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچا دیا گیا۔  جیل ذرائع نے کہا کہ عید پر پہننے کے لئے چار جوڑے نئے کپڑے،جوتے،اور ویسٹ کوٹ اڈیالہ جیل پہنچائی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے کپڑے لیکر سلام شاہ نامی شخص اڈیالہ جیل پہنچا، بانی پی ٹی آئی کے کپڑے لیکر اسلم شاہ گیٹ 5 سے اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہوا۔  بانی پی ٹی آئی کے کپڑے جیل انتظامیہ کے حوالے کئے جائیں گے۔
    فائل فوٹو۔ فیصل آباد میں موٹر وے پر موبائل فون بھول جانے والے شخص کو تلاش کرکے اسے فون واپس کردیا گیا۔ ترجمان موٹر وے کے مطابق شہری موٹروے ایم فور پر گاڑی خراب ہونے کی وجہ سے سڑک کنارے رکا تھا، شہری اپنا موبائل فون ایک طرف رکھ کر جاتے ہوئے لے جانا بھول گیا۔ ترجمان موٹر وے کے مطابق مسافر نے موٹروے پولیس سے موبائل فون تلاش کرنے میں مدد طلب کی تھی۔
    سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مارچ 2025ء) وہ ملک جہاں سب سے پہلے عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں مفتی اعظم اور فتوٰی کونسل کی جانب سے مشترکہ طور پر ماہ مبارک کے اختتام سے متعلق آسٹریلیا میں رہائش پذیر مسلمانوں کو آگاہ کر دیا گیا، جبکہ پاکستان میں بھی شوال کے چاند کی رویت سے متعلق پیشن گوئی کر دی گئی۔ آسٹریلیا دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں رواں سال کی عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کیا گیا ہے۔ آسٹریلین فتوٰی کونسل کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق آسٹریلیا میں عید الفطر 31 مارچ بروز پیز کو منائی جائے گی۔ دوسری جانب مصر کے نیشنل انسٹی...
    دریائے سندھ میں پانی کی کمی نے 25 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔انچارج کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ 2022 میں دریائے سندھ میں 40 فیصد پانی کی کمی تھی. سکھر بیراج پر 25سال میں زیادہ سے زیادہ 53 فیصد پانی کم رہا۔دریا ئے سندھ میں پانی کی کمی 52 فیصد ہوچکی ہے.سکھربیراج پر ریکارڈ پانی کی کمی 69 فیصد تک پہنچ گئی ہے. گڈو اور سکھر بیراج پر پانی کی سطح میں تشویشناک حد تک کمی ہوئی ہے۔انچارج کنٹرول روم نے کہا کہ دریائے سندھ میں پانی کی اتنی کمی پہلے کبھی نہیں دیکھی، پانی اتنا کم ہے کہ نہروں میں چھوڑے جانے کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔گڈو بیراج پر پانی کی سطح 20 ہزار اور سکھر بیراج...
    کراچی (نیوزڈیسک)دریائے سندھ میں پانی کی کمی نے 25 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔انچارج کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ 2022 میں دریائے سندھ میں 40 فیصد پانی کی کمی تھی، سکھر بیراج پر 25سال میں زیادہ سے زیادہ 53 فیصد پانی کم رہا۔ دریا ئے سندھ میں پانی کی کمی 52 فیصد ہوچکی ہے، سکھربیراج پر ریکارڈ پانی کی کمی 69 فیصد تک پہنچ گئی ہے، گڈو اور سکھر بیراج پر پانی کی سطح میں تشویشناک حد تک کمی ہوئی ہے۔ انچارج کنٹرول روم نے کہا کہ دریائے سندھ میں پانی کی اتنی کمی پہلے کبھی نہیں دیکھی، پانی اتنا کم ہے کہ نہروں میں چھوڑے جانے کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔ گڈو بیراج پر پانی کی سطح...
    پاکستان سپر لیگ فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو ٹیم ڈائریکٹر کے طور پر مقرر کر دیا ہے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے سرفراز احمد کی تقرری کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد ہمیشہ ٹیم کا اہم حصہ رہے ہیں اور ان کی خدمات کو کسی بھی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا انہوں نے مزید کہا کہ سرفراز کو ریلیز کرنے کے باوجود وہ ٹیم کا لازمی جزو ہیں اور اب انہیں ایک نئے کردار میں ٹیم کے ساتھ کام کرتے دیکھا جائے گا سرفراز احمد کی تقرری کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے ندیم عمر نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ سرفراز احمد...
    پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی کے فاتح کپتان سرفراز احمد کو پی ایس ایل کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹیم ڈائریکٹربنا دیا گیا۔ فرنچائز کے مالک مالک ندیم عمر کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل 2019 کا ٹائیٹل جتوانے والے کپتان سرفراز احمد لیگ کے آغاز سے ہی فرنچائز کے کلیدی کرداروں میں سے ایک ہیں۔ سرفراز نے بحیثیت کپتان فرنچائز کی عمدہ انداز میں قیادت کی، امید ہے کہ وہ بطور ڈائریکٹر بھی ایسا ہی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابق ٹیسٹ کپتان معین خان بطور ہیڈ کوچ اور سرفرازاحمد بطور ٹیم ڈائریکٹر ہمارے لیے اثاثہ ہوں گے۔ ہمارے لیے سرفراز احمد سے زیادہ بہتر کوئی اور انتخاب نہیں تھا۔سرفراز احمد فرنچائز کی جان ہیں اور...
      ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جعفر ایکسپریس حملے پر آپریشن کے حوالے سے کہا ہے کہ تمام دہشگردوں کو ہلاک کردیا گیا، آپریشن میں آرمی، ایئرفورس، ایف سی اور ایس ایس جی نے حصہ لیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن شروع ہونے سے پہلے دہشت گردوں نے 21شہریوں کو شہید کیا، مرحملہ وار یرغمالیوں کو رہا کرایا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ 11 مارچ کو تقریباً ایک بجے دہشت گردوں نے بولان پاک کے علاقے اوسی پور میں ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑایا، وہاں جعفر ایکسپریس ٹرین آرہی تھی، ریلوے حکام کے مطابق اس...
    انڈونیشیا(نیوز ڈیسک)انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔خبرایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت میں سیلاب کے باعث 12 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی پرمجبورہیں۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیلاب سے گھراورگلیاں پانی میں ڈوب گئیں، رہائشیوں کو کشتی کے ذریعے ریسکیو کیا گیا ہے۔ سیلاب کے باعث انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ایمرجنسی پناہ گاہیں قائم کردی گئیں جس میں متاثرین سیلاب اپنی رہائش رکھیں گے۔
    ڈی آئی خان: رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ میں بیان دینے پر شہری کے  خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔   ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں میں روزے کا اعلان نہ کرنے  کو بنیاد بنا کر شہری نے علما کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ کااستعمال کیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق آئمہ مساجد کے امیر مولانا عبدالغفار قریشی کی مدعیت میں شہری کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ملزم پر الزام ہے کہ وہ فیس بک پر علما کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کر رہا تھا۔ ملزم کا دعویٰ تھا کہ چاند 2 روز کا ہے مگر علما نے...
    چاند 2دن کا ہے، علما نے ایک روزہ چھپایا،شہری کے بیان پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز ڈی آئی خان(آئی پی ایس )رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ میں بیان دینے پر شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بنوں میں روزے کا اعلان نہ کرنے کو بنیاد بنا کر شہری نے علما کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ کااستعمال کیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق آئمہ مساجد کے امیر مولانا عبدالغفار قریشی کی مدعیت میں شہری کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ملزم پر الزام ہے کہ وہ فیس بک پر علما کے خلاف...
    ویب ڈیسک :شہری نے سوشل میڈیا پر کہا  ’’چاند 2 دن کا ہے، علما نے ایک روزہ چھپایا‘‘ جس پر  پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا  رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ میں بیان دینے پر شہری کے  خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔بنوں میں روزے کا اعلان نہ کرنے  کو بنیاد بنا کر شہری نے علما کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ کااستعمال کیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق آئمہ مساجد کے امیر مولانا عبدالغفار قریشی کی مدعیت میں شہری کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ملزم پر الزام ہے کہ وہ فیس بک پر علما کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کر رہا...
    پولیس کے مطابق آئمہ مساجد کے امیر مولانا عبدالغفار قریشی کی مدعیت میں شہری کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ میں بیان دینے پر شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بنوں میں روزے کا اعلان نہ کرنے کو بنیاد بنا کر شہری نے علماء کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ کا استعمال کیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق آئمہ مساجد کے امیر مولانا عبدالغفار قریشی کی مدعیت میں شہری کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزم پر الزام ہے کہ وہ فیس بک پر علماء کے...
    سڈنی(نیوز ڈیسک)آسٹریلیا، انڈونیشیا میں رمضان المبارک کا چاند نظرآگیا جبکہ برونائی، ملائیشیا میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔ دیگر ممالک میں بھارت اور فلپائن میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔ برطانیہ میں آغاز رمضان ایک ہی روز ہوگا یا دو علیحدہ روز، صورتحال کل واضح ہوجائے گی، امریکا میں کلینڈر کے تحت پہلا روزہ یکم مارچ کو ہوگا، مساجد اور تنظیمیں چاند کی رویت کے مطابق فیصلہ کریں گی۔ سعودی عرب میں رویت ہلال کمیٹیوں کا اجلاس جاری ہے، محکمہ موسمیات اور فلکیات کے ماہرین بھی موجود ہیں۔ سعودی عرب میں آج چاند نظرآنے کا امکان ہے۔ سعودی دارالحکومت ریاض ریجن سمیت دیگر علاقوں میں رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہورہے ہیں، القری کیلنڈر کے...
    آسٹریا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 فروری2025ء) وہ ملک جہاں سب سے پہلے رمضان المبارک کے آغاز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا، دنیا بھر میں مقیم مسلمانوں سے جمعہ 28 فروری کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریا دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں رواں سال رمضان المبارک کے آغاز کے حوالے سے باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل آسٹریا نے آسٹریا بھر میں یکم مارچ بروز ہفتہ کو رمضان شریف کے پہلے روزہ کا اعلان کردیا ہے، اس سلسلہ میں رمضان المبارک کے پہلے روزہ کی نمازِ تراویح 28 فروری بروز جمعہ کو پڑھی جائے گی۔ یاد رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں...
    امریکی ریاست الاسکا میں لاپتہ ہونے والے ایک چھوٹے تجارتی طیارے کا ملبہ مل گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس چھوٹے طیارے میں 9 مسافر اور ایک پائلٹ سوار تھا، حادثے میں کوئی زندہ نہیں بچا۔ امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق طیارے کا ملبہ سمندر میں جمی برف کے اوپر سے ملا ہے جبکہ 3 لاشیں طیارے کے اندر سے ملی ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق شام 4:00 بجے روانہ ہونے والی پرواز مقررہ وقت پر نوم نہیں پہنچی تھی جس کے بعد طیارہ لاپتہ ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکا میں 2 طیارے گر کر تباہ ہو گئے تھے۔ امریکی شہر فلاڈیلفیا کے شمال مشرقی علاقے میں گرنے والے چھوٹے طیارے کے...
    نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک اور طیارہ بھارتی فضائیہ کی نااہلی کی نذر ہوگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق 2پائلٹوں نے میراج 2000 لڑاکا طیارے پر معمول کی اڑان بھری تھی۔ لڑاکا طیارہ مدھیہ پردیش کے کھیت میں گر گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ طیارے میں 2 تجربہ کار پائلٹ موجود تھے جو طیارے کو بچا تو نہیںسکے،تاہم باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔ انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
    بیجنگ (نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بیجنگ میں چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لے چی سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان سدا بہار دوستی کو اجاگر کیا گیا۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق، صدر مملکت اور چیئرمین چاؤ لے چی نے پاک چین تعلقات کی دہائیوں پر محیط گہری اور وسیع دوستی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو پاک چین دوستی کی بنیاد قرار دیا اور عملی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا۔ ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) فیز 2.0 کی اعلیٰ معیار کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ سائنس و ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی،...
    ویب ڈیسک:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کینسر سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد اس موذی مرض سے متعلق لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا ہے، یہ پیچیدہ بیماری کئی عناصر کی وجہ سے لاحق ہو سکتی ہے، عالمی ادارہ صحت کے مطابق کینسر دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مرض بن چکا ہے۔ کینسر 36 اقسام پر مشتمل ایک موذی اور پیچیدہ مرض ہے جو عمر میں اضافے کے ساتھ تمباکو و شراب نوشی، موٹاپے اور فضائی آلودگی عام ہونے کو اس کا بنیادی سبب بتایا گیا ہے، پاکستان میں ہر سال کینسر کے ایک لاکھ 90 ہزار سے زائد مریض سامنے آتے ہیں، ان میں سے 70...
    پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں ایک عجیب و غریب قسم کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں خاتون نے بھینسوں کا گوبر چوری کرنے کے الزام میں دو بھائیوں سمیت 7 افراد پر مقدمہ درج کرا دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ مظفرگڑھ کے قصبے رنگپور میں خاتون کے الزام پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون نے ملزمان پر 35 ہزار روپے کا گوبر چوری کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون کی جانب سے مقدمے میں نامزد ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ پولیس نے چوری کیا گیا گوبر بھی برآمد کرلیا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 فروری 2025ء) جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کی ایک رپورٹ کے مطابق 200 کمپنیاں جن کا تعلق مارکیٹنگ، آئی ٹی اور چیریٹی یا فلاحی شعبے سے ہے، میں کام کرنے والوں کے لیے ورکننگ ویک یا ہفتے میں کام کے ایام کو پانچ کی بجائے چار دن کا کر دیا گیا ہے۔ اس نئے فیصلے سے مذکورہ شعبوں میں کام کرنے والے پانچ ہزار سے زائد ملازمین کو یہ سہولت میسر ہو گئی ہے۔ ''فور ڈے ویک فاؤنڈیشن‘‘ مہم کے ڈائریکٹر جوئے رائل نے کہا، ''پانچ روزہ کام کا ہفتہ 100 سال پہلے ایجاد ہوا تھا اور اس دور کے لیے کہیں سے موزوں نہیں ہے۔‘‘ جرمن کارکنوں نے پچھلے...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2025ء) واشنگٹن میں امدادی ٹیمیں دریائے پوٹومک میں گر کر تباہ ہونے والے مسافر طیارے کے حادثے کے مقام پر کام کر رہی ہیں تاہم نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق رونالڈ ریگن ایئرپورٹ کے نزدیک امیریکن ایئرلائنز کا ایک مسافر طیارہ فضا میں فوجی ہیلی کاپٹر بلیک ہاک سے ٹکرا گیا تھا۔(جاری ہے) طیارے میں 64 افراد سوار تھے۔ سرکاری ذمے داران کے اعلان کے مطابق خوف ناک حادثے میں کوئی زندہ نہیں بچا۔واشنگٹن فائر بریگیڈز کے سربراہ جون ڈونیلی نے ریگن ایئرپورٹ پر ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہم نہیں سمجھتے کہ کوئی شخص زندہ بچا ہے۔ڈونیلی کے مطابق اب تک طیارے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جنوری2025ء) ماہ شعبان کا چاند نظر آ گیا، شب برات کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا، شعبان المعظم 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، ملک کے مختلف علاقوں سے چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماہ رمضان المبارک کے استقبال کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ پاکستان میں شعبان کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج بروز جمعرات کو اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے کی۔ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز...
    حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چارٹر آف ڈیمانڈ کا جواب اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے حوالے کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار نہیں کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسپیکر کی سربراہی میں موجودہ مذاکراتی کمیٹی کو ہی خصوصی یا پارلیمانی کمیٹی کا درجہ دینے کی تجویز دی گئی، حکومت نے اپنے جواب میں ان حالات کا بھی ذکر کیا جن میں عدالتی کمیشن بن سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: موجودہ اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں کرےگی، رانا ثنااللہ حکومتی کمیٹی کے جواب میں عدالت میں زیر سماعت 9 مئی کے آئینی و قانونی معاملات کا ذکر موجود ہے اور...
    ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ائی اے جان محمد کو ڈائریکٹر جنرل ایف ائی اے کا چارج دے دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ائی اے جان محمد کو ڈائریکٹر جنرل ایف ائی اے کا چارج دے دیا گیا ۔جان محمد کو ڈائریکٹر جنرل کا عارضی چارج دیا گیا ہے۔آج ہی وزیر اعظم نے کشتی حادثے کی تحقیقات میںسست روی پر ڈی جی ایف آئی اے کو عہدے سے برطرف کیا تھا۔
      بیجنگ () کینیا میں چائنا میڈیا گروپ کی “اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر ،گلوبل واچ اسپرنگ فیسٹیول گالا” تقریب نیروبی میں اقوام متحدہ کے دفتر میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اس موقع پر ایک ویڈیو تقریر کی۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 300 سے زائد افراد نے شرکت کی جن میں اقوام متحدہ کے ساتھ ساتھ مختلف بین الاقوامی اداروں کے سربراہان،اقوام متحدہ میں ملائیشیا، سعودی عرب، سویڈن، ہنگری اور دیگر ممالک کے سفراء اور سفارت کاروں کے علاوہ کئی افریقی ممالک کے قومی ٹیلی ویژن اسٹیشنز کے ڈائریکٹرز بھی شامل تھے۔ شین ہائی شیونگ نے...
     لاہور: پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو وزارت سیاحت کا اضافی چارج دے دیا گیا۔  پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو وزارت سیاحت، آثار قدیمہ اور عجائب گھر کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔ 
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)190ملین پاؤنڈ کیس میں 7سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد بشریٰ بی بی کا سامان اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 14سال ،10لاکھ روپے جرمانہ جبکہ بشریٰ بی بی کو 7سال قید اور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، سزاسنانے کے بعد بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں جیل عملے نے تحویل میں لے لیا۔ سزا سنائے جانے کے بعد بشریٰ بی بی کا سامان اڈیالہ جیل کے باہر پہنچا دیا گیا،سامان میں کمبل، کھانے پینے کی اشیا، کپڑے اور ادویات شامل ہیں،جیل حکام نے بشریٰ بی بی کا سامان اندر لانے کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 جنوری 2025ء) بھارتی خلائی تحقیقی ادارے (اسرو) نے آج ایک بیان جاری کرکے کہا کہ اس نے اپنے سیٹلائٹ 'سپاڈیکس' کو کامیابی کے ساتھ خلاء میں ڈاک یعنی اتار دیا۔ ڈاکنگ کا کامیاب تجربہ 16 جنوری 2025 کو صبح کے اوقات میں تکمیل کو پہنچا۔ اس کے ساتھ ہی بھارت، ڈاکنگ، ان ڈاکنگ اور فضا میں خلائی جہازوں کے ملنے کے مقام کو طے کرنے کی صلاحیت رکھنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن گیا۔ بھارت نے اپنا پہلا خلائی ڈاکنگ مشن کامیابی کے ساتھ لانچ کر دیا خلائی ڈاکنگ ٹیکنالوجی کی صلاحیت اور اس میں مہارت اب تک صرف امریکہ، روس اور چین کے پاس ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی...
    لندن:پاکستان کرکٹ کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو ناردرن سپر چارجرز کا نیا ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، وہ ڈربی شائر کے ہیڈ آف کرکٹ کے طور پر بھی اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔ مکی آرتھر کی تعیناتی کے بعد ان کے تجربے کو سامنے رکھتے ہوئے ناردرن سپر چارجرز کی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔ مکی آرتھر مردوں کی ٹیم کے ہیڈ کوچ اینڈریو فلنٹوف اور خواتین کی ٹیم کی ہیڈ کوچ لیزا کائٹلے کے ساتھ مل کر ٹیم کی حکمت عملی اور تربیت میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ڈربی شائر کی ٹیم نے 2024 کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں کافی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا...
    ‎آزاد کشمیر کی مخلوط حکومت میں شامل مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) کے وزرا نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو خط لکھا ہے جس میں یہ تسلیم کیا گیا ہے کہ ریاست میں پارٹی کئی حصوں میں بٹ چکی ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی اقرار کیا گیا ہے کہ جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے پاور میں آنے کی وجہ سے وہ سیاسی اثرورسوخ کھو چکے ہیں۔ یہ خط ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کے بعض اہم رہنما مخلوط حکومت سے الگ ہونے کا عندیہ دے رہے ہیں، جبکہ وزرا اس کی مخالفت کررہے ہیں اور انہوں خط کے ذریعے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ یہ...
    عرفان بہادر : فوٹو فائل عرفان بہادر کو سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) انٹیلی جنس کا اضافی چارج دے دیا گیا۔عرفان بہادر اس وقت ایس ایس پی سی ٹی ڈی آپریشنز تعینات ہیں۔ اس سے قبل راجہ عمر خطاب اس عہدے پر تعینات تھے جنھیں کل عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے راجہ عمر خطاب کی گرفتار اہلکار علی رضا کیخلاف مس کنڈکٹ رپوٹ سامنے آگئی انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب، ڈی ایس پی راجہ فرخ یونس کو ہٹادیا گیا خیال رہے کہ چند روز قبل سی ٹی ڈی سول لائنز کا اہلکار شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں گرفتار ہوا تھا۔ اہلکار عمیر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ...
۱