پاکستان میں محرم الحرام1447 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں سپارکو اور محکمہ موسمیات کے حکام بھی موجود تھے۔

اس کے علاوہ زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹرز میں ہوئے۔

اجلاس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے محرم الحرام کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق کل بروز جمعہ 27 جون کو ہجری سال کا پہلا دن یعنی یکم محرم الحرام ہوگا۔9 محرم الحرام 5 جولائی بروز ہفتہ اور یوم عاشور 10 محرم 6 جولائی بروز اتوار کو ہوگا۔

مولانا عبدالخبیر آزاد کے مطابق مختلف علاقوں سے چاند نظر آنےکی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: رویت ہلال کمیٹی محرم الحرام چاند نظر ا کا چاند

پڑھیں:

کراچی، سینیئر وکیل کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کا سہولتکار گرفتار

گرفتار ملزم واردات کے بعد عمران آفریدی کو گاڑی میں لے کر فرار ہوا تھا، گرفتار ملزم حسن مرکزی ملزم عمران آفریدی کو خیبرپختونخوا لے کر فرار ہوا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس نے سینیئر وکیل کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کے سہولت کار کو گرفتار کرکے گاڑی برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈیفنس فیز 6 سینیئر وکیل خواجہ شمس السلام قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ساؤتھ انویسٹی گیشن پولیس کی جانب سے خیبر پختونخوا میں اہم کارروائی کی گئی اور اس دوران سینیئر وکیل خواجہ شمس السلام کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم عمران آفریدی کے سہولت کار ملزم حسن کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی کار بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

ساؤتھ پولیس کی جانب سے سہولت کار ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ گرفتار ملزم واردات کے بعد عمران آفریدی کو گاڑی میں لے کر فرار ہوا تھا، گرفتار ملزم حسن مرکزی ملزم عمران آفریدی کو خیبرپختونخوا لے کر فرار ہوا تھا۔ گرفتار ملزم کو جلد کراچی منتقل کرکے تفتیش کی جائے گی اور سینیئر وکیل کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فیصل قیوم ماگرے اے ٹی آئی کے مرکزی صدر منتخب
  • کراچی، سینیئر وکیل کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کا سہولتکار گرفتار
  • دنیا بھر کی جیلوں میں 17 ہزار سے زائد پاکستانی قید، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز میں انکشاف
  • کراچی؛ سینیئر وکیل کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کا سہولت کار گرفتار
  • سینیٹ کمیٹی کا ایف بی آر اور سی ڈی اے کی کارکردگی پر اظہار برہمی
  • کیا چینی مل مالکان کے غیرمعمولی منافع پر ونڈ فال ٹیکس عائد کیا جاسکے گا؟
  • پشاور، قومی استحکام پاکستان کانفرنس
  • یوکرین کے بغیر کیے گئے فیصلے امن نہیں لا سکتے‘روس کو زمین نہیں دیں گے.زیلنسکی
  • پرو ہاکی لیگ کے معاملے پر خصوصی کمیٹی قائم
  • مس انفارمیشن پر حکومت کی قومی اسمبلی میں مشترکہ کمیٹی بنانے کی تجویز