پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یوم عاشور اتوار 6 جولائی کو ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق بروز جمعہ 27 جون کو ہجری سال کا پہلا دن یعنی یکم محرم الحرام ہوگا۔ 9 محرم الحرام 5 جولائی بروز ہفتہ اور یوم عاشور 10 محرم 6 جولائی بروز اتوار کو ہوگا۔ مولانا عبدالخبیر آزاد کے مطابق مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔ محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں سپارکو اور محکمہ موسمیات کے حکام بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹرز میں ہوئے۔ اجلاس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے محرم الحرام کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق بروز جمعہ 27 جون کو ہجری سال کا پہلا دن یعنی یکم محرم الحرام ہوگا۔ 9 محرم الحرام 5 جولائی بروز ہفتہ اور یوم عاشور 10 محرم 6 جولائی بروز اتوار کو ہوگا۔ مولانا عبدالخبیر آزاد کے مطابق مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مولانا عبدالخبیر آزاد مرکزی رویت ہلال کمیٹی محرم الحرام جولائی بروز کمیٹی کے کے مطابق چاند نظر کا چاند
پڑھیں:
پاکستان سیاسی استحکام کی جانب گامزن، معیشت روز بروز مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار—تصویر بشکریہ سوشل میڈیانائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان سیاسی استحکام کی جانب گامزن ہے، پاکستان کی معیشت روز بروز مضبوط ہو رہی ہے۔
نیویارک میں اقوامِ متحدہ میں پائیدار عالمی معیشت سے متعلق گروپ 77 کے 49 ویں وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب میں اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ معاشی شرحِ نمو میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
دریں اثنا نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی سلووینیا کی نائب وزیرِ اعظم تانیا فائیون سے ملاقات ہوئی۔
ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سلووینیا کے درمیان دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لینے کے ساتھ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اس موقع پر سرمایہ کاری، تجارت، تعلیم اور ثقافتی تبادلوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان معیشت سے متعلق عالمی قوانین کی پاسداری کا پابند ہے، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک ترقی پزیر ملکوں کی ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو 2022ء کے سیلاب سے شدید نقصان پہنچا، 2025ء کے سیلاب سے پاکستان کی زراعت زیادہ متاثر ہوئی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو بہت سے چیلنجز درپیش ہیں۔