محرم الحرام میں سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
اسلام آباد(صغیر چوہدری )سوشل میڈیا مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایسے عناصر کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں الیکٹرانک و سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی روک تھام کے لیے پیمرا کو واضح سفارشات ارسال کی جائیں گی جبکہ محرم الحرام میں امن وامان یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری انتطامی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ملک بھر میں محرم الحرام سکیورٹی پلان پراہم اجلاس وزارت داخلہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام صوبوں بشمول آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں محرم الحرام کے سکیورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت ایسے عناصر کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت کاروائی کی جائے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکٹرانک و سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی روک تھام کے لیے پیمرا کو واضح سفارشات ارسال کی جائیں گی اور محرم الحرام کے دوران امن وامان یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری انتطامی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انٹرنیٹ یا موبائل فون سروس کی بندش کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے تناظر میں متعلقہ صوبوں کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ انٹرنیٹ یا موبائل فون سروس کے حوالے سے فیصلہ زمینی حقائق اور سکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھ کر کیا جائے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ تمام ضروری اقدامات اور فیصلے باہمی مشاورت سے کئے جائیں گے۔ وفاق صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں قیام امن کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کسی کو بھی اشتعال انگیزی اور شرپسندی کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، محرم الحرام کے دوران ضابطہ اخلاق کی سختی سے پابندی کرائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جلوسوں و مجالس کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نگرانی کو یقینی بنایا جائے گی۔ پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے آئی جیز پولیس اور سیکرٹریز داخلہ نے محرم الحرام سکیورٹی پلان پر بریفنگ دی۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، قائمقام چیئرمین سی ڈی اے، کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری، ڈی سی اسلام آباد، ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس، وزارت داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ تمام صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے آئی جیز پولیس، سیکرٹریز داخلہ، ڈی جیز رینجرز پنجاب ۔ ڈی جی رینجرز سندھ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلی حکام وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مذہبی منافرت پھیلانے داخلہ محسن نقوی محرم الحرام کے فیصلہ کیا گیا سوشل میڈیا پر گلگت بلتستان اسلام ا باد کے خلاف سخت اجلاس میں کا فیصلہ جائے گی کے لیے سخت کا
پڑھیں:
پاک بحریہ کے زیرِ اہتمام دو روزہ پورٹ سیکیورٹی اور ہاربر ڈیفنس مشق
تصویر سوشل میڈیا۔پاک بحریہ کے زیرِ اہتمام دو روزہ پورٹ سیکیورٹی اور ہاربر ڈیفنس مشق کا انعقاد کیا گیا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں پاک بحریہ کی کوسٹل کمانڈ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں کراچی پورٹ ٹرسٹ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے شریک تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد بحری تنصیبات کو درپیش ممکنہ خطرات کی بروقت نشاندہی، روک تھام اور مؤثر تدارک یقینی بنانا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد متعلقہ اداروں کی تیاری اور مشترکہ ردعمل کی صلاحیتوں کو جانچنا تھا، مواصلاتی صلاحیت، صورتحال سے آگاہی اور کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام کو مربوط بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔