وفاقی کابینہ کا اہم فیصلہ، پیٹرولیم لیوی کا اختیار پیٹرولیم ڈویژن کو منتقل
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
وفاقی کابینہ نے وزارت توانائی کےایجنڈے کی منظوری دیتے ہوئے پیٹرولیم لیوی کااختیارپیٹرولیم ڈویژن کو تفویض کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اراکین کو قومی سلامتی کمیٹی کےفیصلوں پراعتماد میں لیا گیا، وفاقی وزرا سمیت دیگر اراکین نے ایران اسرائیل کشیدگی میں کمی پراطمینان کا اظہارکیا۔
وفاقی کابینہ نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کے زبردست کردار پر قرارداد بھی منظور کی، کابینہ اراکین نے وزارت توانائی کے ایجنڈے کی بھی منظوری دیتے ہوئے پیٹرولیم لیوی کااختیار پیٹرولیم ڈویژن کودینےکی منظوری بھی دیدی۔
کابینہ اجلاس میں ملکی مجموعی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا اور معاشی کارکردگی سمیت دفاع کے شعبے میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، کابینہ اراکین کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر بھی اعتماد میں لیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پیٹرولیم ڈویژن پیٹرولیم لیوی شہباز شریف وزارت توانائی وزیر اعظم وفاقی کابینہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پیٹرولیم ڈویژن پیٹرولیم لیوی شہباز شریف وزارت توانائی وفاقی کابینہ پیٹرولیم لیوی وفاقی کابینہ
پڑھیں:
وفاقی حکومت کا یکم جولائی کے بعد ریٹائرڈ ملازمین کیلئے ریلیف کی منظوری دےدی
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے یکم جولائی 2025 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے ملازمین کے لیے ریلیف کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت تمام وفاقی پنشنرز پر برابری کی بنیاد پر پنشن میں اضافے کا اطلاق ہوگا۔
وفاقی وزارت خزانے نے پنشن سے متعلق آفس میمورنڈم جاری کر دیا ہے، میمورنڈم کے مطابق ملازمین کی پنشن میں اضافے، ادائیگی سے متعلق ہے اور یکم جولائی 2025 یا بعد میں ریٹائر ہونے والے ملازمین کیلئے ریلیف کی منظوری دی گئی ہے۔
میمورنڈم کے مطابق تمام وفاقی پنشنرز پر برابری کی بنیاد پر پنشن میں اضافے کا اطلاق ہوگا۔
وزارت خزانہ سے جاری آفس میمورنڈم کے مطابق 2011 سے 2024 کے دوران پانچ اضافی ایڈہاک ریلیف الاونس پنشن کا حصہ ہوں گے، ان پانچ سابقہ اضافی ایڈہاک ریلیف الاونس کی مجموعی شرح 70 فیصد تک بنتی ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ سرکاری ملازمین کی بیس لائن پنشن ہی نیٹ پنشن تصور کی جائے گی۔
وزارت خزانہ کے مطابق گراس پنشن میں سے کمیوٹ شدہ پنشن منہا کرکے 5 ایڈہاک ریلیف شامل کیے جائیں گے۔
وفاقی سرکاری ملازمین کی خالص پنشن میں 5 سابقہ اضافے بھی شامل ہوں گے، 2011 میں 15 فیصد، 2015 میں 7.5 فیصد ایڈہاک ریلیف دیا گیا تھا۔
وزارت خزانہ نے مزید بتایا کہ 2022 میں 15 فیصد، 2023 میں 17.5 فیصد اور 2024 میں بھی 15 فیصد ریلیف دیا گیا ہے۔