سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما صاحبزادہ حامد رضا گرفتار، جیل منتقل
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما صاحبزادہ حامد رضا گرفتار، جیل منتقل WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس) سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو فیصل آباد سےگرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھے اور عدالت سے سزا یافتہ ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کر کے فیصل آباد سینٹرل جیل منتقل کر دیا ہے۔
احتجاجی تحریکوں میں حساس اداروں پر حملہ ہوا تھا اس کی پاداش میں ان پر مقدمات درج تھے، مقامی عدالت نے 40 سال کی سزا سنائی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس ان کو کافی عرصے سے گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی تھی تاہم ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آ رہی تھی۔
یاد رہے کہ صاحبزادہ حامد رضا رواں برس ستمبر میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سیکرٹری انفارمیشن کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔
اس حوالے سے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا پارٹی ہدایات پر تحریک تحفظ آئین پاکستان کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرستائیسویں ترمیم پر مشاورت کیلئے آج طلب کیا گیا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی ستائیسویں ترمیم پر مشاورت کیلئے آج طلب کیا گیا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی پنجاب اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد جمع سینیٹ میں ستائیسویں آئینی ترمیم پیش ہونے کے دن سینیٹرز کے اعزاز میں خصوصی ناشتہ ہوگا قازقستان نے اسرائیل کے ساتھ ابراہیمی معاہدے میں شمولیت اختیار کرلی، ٹرمپ کا اعلان پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کا معاملہ، اسلام آباد پولیس کے پی ہاؤس پہنچ گئی سی ڈی اے کے پارلیمنٹ میں تعینات سٹاف کو نکالنے کی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں،ترجمان قومی اسمبلیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا گرفتار، انسداد دہشت گردی عدالت پیش
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتاری کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت پیش کردیا گیا، ذرائع کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا پشاور سے فیصل آباد کی جانب سفر کر رہے تھے، اسی دوران اسلام آباد پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق حامد رضا کو ایک مخصوص مقام پر روکا گیا اور بعد ازاں گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ ادھر قائم مقام چیئرمین سنی اتحاد کونسل، صاحبزادہ حسن رضا نے حامد رضا کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت کو اس اقدام پر شدید تحفظات ہیں۔انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل پُرامن سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے اور قائد کی گرفتاری کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان جلد کیا جائے گا۔