کراچی کنگز نے آئی پی ایل فرنچائز کی متنازع پوسٹ کا کرارا جواب دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
ایشیا کپ 2025 کے پاکستان بھارت ٹاکرے سے قبل سوشل میڈیا پر بھی ایک دلچسپ جنگ چھڑ گئی۔
بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا کی آئی پی ایل فرنچائز پنجاب کنگز نے ایک پروموشنل پوسٹ شیئر کی جس میں بھارت کا لوگو نمایاں دکھایا گیا، جبکہ پاکستان کا لوگو جان بوجھ کر خالی چھوڑ دیا گیا۔ اس رویے پر کرکٹ فینز نے شدید ردِعمل دیا اور اسے کھیل کی روح کے خلاف قرار دیا۔
اس کے جواب میں کراچی کنگز نے بھرپور تخلیقی وار کیا۔ انہوں نے ایک تصویر جاری کی جس میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا کو شطرنج کھیلتے دکھایا گیا، جبکہ بھارتی کپتان کو دھندلے سائے میں پیش کیا گیا۔
تصویر میں نمایاں گھڑی کی سوئیاں 6:00 پر رکی ہوئی تھیں، جسے کئی مبصرین نے پاکستان کے “آپریشن بنیان المرصوص” کی جانب اشارہ قرار دیا — وہی کارروائی جس میں پاکستان نے بھارتی چھ لڑاکا طیارے مار گرائے تھے۔
یہ جوابی پوسٹ مداحوں کو بھا گئی اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، شائقین نے اسے پنجاب کنگز کے “غیر منصفانہ پروموشن” کا کرارا جواب قرار دیا۔
واضح رہے کہ پاک بھارت ٹاکرا اتوار کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔ دونوں ٹیمیں جیت کے تسلسل کے ساتھ میدان میں اتریں گی: بھارت نے یو اے ای کو 57 رنز پر آؤٹ کر کے صرف 4.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
مردان: خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے شیخ ملتون سیکٹر بی میں ایک گھر سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی میڈیکل ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور پولیس کی موجودگی میں کارروائی کا آغاز کیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق تینوں لاشوں کو قانونی کارروائی اور ضروری معائنے کے لیے مردان میڈیکل کمپلیکس (ایم ایم سی) اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت جلال، زوجہ جلال اور مصطفیٰ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
واقعے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں، جبکہ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم اور تفتیشی عمل مکمل ہونے کے بعد واقعے کی اصل نوعیت واضح ہو سکے گی۔
پولیس اور متعلقہ ادارے مختلف پہلوؤں سے واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ اہلِ علاقہ میں واقعے کے بعد تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔