خضدار: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بھارتی سرپرستی یافتہ 4 دہشتگرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 18 September, 2025 سب نیوز

راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع خضدار میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خضدار میں آپریشن 17 ستمبرکو بھارتی سرپرست یافتہ فتنہ الہندوستان کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا جس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 بھارتی سرپرست یافتہ دہشتگردوں ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جب کہ ان ٹھکانوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ یہ دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے، علاقے میں کسی بھی ممکنہ چھپے ہوئے دہشتگرد کے خاتمے کے لیے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہاکہ سکیورٹی فورسز ملک سےبھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگردی کے ناسور کوجڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں، دہشتگردی کے تمام مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفلم “731” لوگوں کو کیا بتاتی ہے؟ طاقتور حلقوں کو فارم 47 سے بنی حکومت کا بوجھ نہیں اٹھانا چاہیے، اعظم سواتی ’’پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات نئی بلندیوں کی جانب‘‘ وزیراعظم کا ولی عہد سے اظہارِ تشکر جعلی فٹبال ٹیم، انسانی اسمگلر کے بڑے انکشاف سامنے آ گئے افغانستان سے دہشتگردی قومی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہے ، عاصم افتخار سعودی عرب اور پاکستان کا دفاعی معاہدہ کسی مخصوص واقعے کا ردِعمل نہیں، اعلیٰ سعودی عہدیدار پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے بھارتی منصوبہ ناکام بنا دیا، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی پریس کانفرنس

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ’آپریشن سندور‘ کی ناکامی کے بعد جھوٹی معلومات اور پروپیگنڈے کی مہم شروع کر دی ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ بھارتی میڈیا پاک بھارت کشیدگی کے دوران ہمیشہ بے بنیاد دعوے کرتا رہا، کبھی کہا گیا کہ لاہور بندرگاہ تباہ کر دی گئی اور کبھی ملتان بندرگاہ پر حملے کے دعوے سامنے آئے، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بھارتی سیکیورٹی فورسز نے ایک شخص اعجاز ملاح کو گرفتار کیا اور بھارتی انٹیلیجنس ایجنسیوں نے اسے پاکستان کے خلاف کام کرنے پر مجبور کیا۔

اعجاز ملاح کو یہ ہدایت دی گئی کہ وہ پاکستان آرمی کی وردیاں، پاکستانی کرنسی، سگریٹ اور ماچسیں اپنے ساتھ لائے تاکہ بھارت ان اشیا کے ذریعے پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کر سکے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اعجاز ملاح کو گرفتار کرلیا، جس سے بھارتی منصوبہ ناکام ہوگیا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ بھارت پاکستان کی فوجی اور سفارتی کامیابیاں برداشت نہیں کر پا رہا، اسی لیے وہ من گھڑت بیانیہ بنا کر عالمی سطح پر گمراہ کن مہم چلا رہا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران اعجاز ملاح کی ویڈیو بھی میڈیا کے سامنے پیش کی گئی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ بھارتی پروپیگنڈہ بے نقاب ہو چکا ہے، پاکستان اپنی سرزمین اور قومی بیانیے کے دفاع کے لیے ہر سطح پر مؤثر اقدام کرتا رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • شمالی وزیرستان: پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 خوارج ہلاک، 5 زخمی
  • شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 خوارج ہلاک، 5 زخمی
  • بھارت کی پاکستان کیخلاف ایک اور کارروائی بے نقاب، جاسوسی کرنیوالا ملاح گرفتار‘ فورسز کی وردیاں بھی برآمد
  • افغان ترجمان کے دعوے جھوٹے، وزارت اطلاعات: ایک اور بھارتی سازش بے نقاب: پاکستانی مچھیرے کو انڈین خفیہ اداروں نے دباؤ میں لا کر سکیورٹی فورسز کی وردیاں، سمز، کرنسی لانے کو کہا، وفاقی وزرا
  • افغان حکومت بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کی سرپرست ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے بھارتی منصوبہ ناکام بنا دیا، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی پریس کانفرنس
  • ٹی ایل پی پر پابندی اچھی بات ہے، کسی دہشتگرد تنظیم سے بات نہیں کرنی چاہیے: اسپیکر پنجاب اسمبلی
  • سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں 2کارروائیاں؛ فتنۃ الہندوستان کے 18دہشت گرد ہلاک
  • سوڈان: دارفور ریجن میں خونریز کارروائیاں، رواں ہفتے 1500 شہری ہلاک
  • افغانستان سے دراندازی ناکام،  نور ولی کے نائب سمیت 4 خوارج ہلاک: بلوچستان میں 18 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد مارے گئے