وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے لندن روانہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, September 2025 GMT
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے لندن روانہ ہوگئے۔
وزیراعظم نے آج اپنا 2 روزہ دورہ سعودی عرب مکمل کرلیا ہے اور اب وہ برطانیہ کے دورے کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔
ریاض کے ڈپٹی گورنر محمد بن عبد الرحمان نے وزیراعظم کو ائیر پورٹ پر رخصت کیا جب کہ اس موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر دفاع خواجہ آصف بھی ان کے ہمراہ تھے۔
پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
وزیراعظم شہباز شریف دورہ برطانیہ کے بعد امریکا بھی جائیں گے جہاں وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاکستان ہاکی ٹیم دورہ بنگلادیش کیلیے 8 نومبر کو روانہ ہوگی
پاکستان ہاکی ٹیم دورہ بنگلادیش کے لیے 8 نومبر کو روانہ ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق کپتان عماد بٹ کی قیادت میں قومی ہاکی اسکواڈ لاہور سے ڈھاکا کی اڑان بھرے گا۔
ہیڈ کوچ طاہر زمان کا کہناہے کہ اسلام آباد میں جاری تربیتی کیمپ ایک دو روز میں ختم کررہے ہیں تاکہ لڑکے اپنے گھروں کو جاسکیں۔
طاہر زمان نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ اور کراؤڈ کے سامنے بنگلادیش کی ٹیم کوآسان نہیں لیں گے۔ پرانے میچز کو دیکھ کراپنی حکمت عملی ترتیب دے رہے ہیں، بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کیمپ میں فٹنس میں بہتری لانے کے ساتھ پنالٹی کارنر، شوٹ آوٹس، دفاع، گول کیپنگ، کاؤنٹر اٹیک اور گول کرنے کی مہارت پر کام کیا گیا ہے۔
ہیڈ کوچ نے کہا کہ تمام لڑکے مکمل فٹ اور اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہیں۔
طاہر زمان نے کہا کہ ہاکی پرو لیگ سے پہلے ہمارا اولین ہدف بنگلادیش کے خلاف سیریز جیت کر ورلڈکپ کوالیفائر میں جگہ پانا ہے۔ بنگلادیش کے خلاف سیریز جیتنے کے بعد پرو ہاکی لیگ پر توجہ دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈھاکا پہنچنے کے بعد دو دن ٹریننگ کریں گے۔ ایک دن آرام کے بعد پہلا میچ 13 نومبر کو ہوگا۔ دوسرا میچ 14 نومبر جبکہ تیسرا میچ 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔