اسلام آباد (صغیر چوہدری)اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یو این ویمن نے نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن کے تعاون سے دو روزہ مکالمے کا آغاز کر دیا۔ مکالمے کا موضوع تھا: ’’کیئر سسٹمز میں تبدیلی: پاکستان میں معاشی ترقی اور سماجی مساوات کا روڈمیپ‘‘۔
افتتاحی اجلاس میں مقررین نے کہا کہ خواتین کی بلا معاوضہ محنت کو تسلیم کرنا اور دیکھ بھال کے شعبے کو باضابطہ معیشت کا حصہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
این سی ایس ڈبلیو کی قائم مقام چیئرپرسن املیہ اظہر نے کہا کہ یہ صرف خدمات کی فراہمی کا معاملہ نہیں بلکہ خواتین کو وہ عزت و وقار دینا ہے جس کی وہ حقدار ہیں۔ یو این ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ نے کہا کہ ایک جامع کیئر سسٹم ایسی سوسائٹی کا خواب ہے جہاں نگہداشت کو ترقی کی بنیاد سمجھا جائے۔
نجی سیلولر کمپنی جاز کے سی ای او کاظم مجید نے کہا کہ نجی شعبے پر ذمہ داری ہے کہ کیئر کو چیلنج کے بجائے موقع بنایا جائے، اس سے نہ صرف خواتین کی شمولیت بڑھے گی بلکہ معیشت بھی مستحکم ہوگی۔ آسیان انٹر پارلیمنٹری اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ کیئر ایجنڈے پر پاکستان کا قائدانہ کردار پورے خطے کے لیے مثال ہے۔
اجلاس میں سماجی و معاشی پالیسیوں، باوقار کام کے فروغ اور نجی و سرکاری شراکت داری کے ذریعے پائیدار کیئر سسٹم کی تشکیل پر گفتگو کی گئی۔ مکالمے کے اختتام پر ایک پالیسی پیپر جاری کیا جائے گا جو پاکستان کے پہلے ’’کیئر اکانومی روڈمیپ‘‘ کی بنیاد فراہم کرے گا۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

پنجاب بلدیاتی انتخابات؛ الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد:

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا، چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو طلب کیا گیا ہے۔

پنجاب کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق امور زیر غور آئیں گے، پنجاب میں حلقہ بندیوں اور ڈیمارکیشن رولز پر بریفنگ ہوگی۔

اجلاس میں قانونی و انتظامی امور کی تکمیل پر بھی بریفنگ کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ 21 اکتوبر کو الیکشن کمیشن نے پنجاب بلدیاتی انتخابات نئے قانون کے تحت کروانے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 منظور کر لیا اور گورنر پنجاب نے بھی نئے ایکٹ کی منظوری دے دی، نئے ایکٹ کے نفاذ سے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 منسوخ ہوگیا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں وقف، ٹرسٹ اور کوآپریٹو سوسائٹیز کی نگرانی کیلئے نیا کمیشن قائم
  • جماعت اسلامی ویمن ونگ کراچی کا میڈیا اجلاس
  • سانحہ مریدکے کی شفاف تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بایا جائے، تنظیمات اہلسنت
  • پنجاب بلدیاتی انتخابات؛ الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا
  • قدرتی آفات کا سب سے زیادہ ااثر خواتین پر پڑتاہے، ڈاکٹر شاہزرا منصب
  • انفارمیشن کمیشن کے تحت رائٹ ٹوانفارمیشن ایکٹ کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
  • نیشنل ایکشن پلان کے تحت کام اسطرح کیا جائے جس میں عوام کا نقصان نہ ہو، علی امین
  • پاکستان میں پہلا بین الاقومی قرات مقابلہ 24 سے 29 نومبر تک ہو گا، سردار یوسف
  • اجتماعِ عام کی تیاریوں میں تیزی، بدل دو نظام خواتین کی جدوجہد میں ایک سنگِ میل ثابت ہوگا، جاوداں فہیم
  • نیشنل ایکشن پلان کے تحت کام اس طرح کیا جائے جس میں عوام کا نقصان نہ ہو، علی امین