دل دہلا دینے والی اموات؛ فائنل ڈیسٹینیشن فرنچائز کی نئی فلم کا اعلان کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
مشہور زمانہ ہالی ووڈ فرنچائز فائنل ڈیسٹینیشن اپنی ساتویں فلم کیساتھ جلد واپس آرہی ہے۔
دی ہالی ووڈ رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق اس خطرناک اور دل دہلا دینے والی سیریز کی گزشتہ فلم "بلڈ لائنز” نے باکس آفس پر شاندار کارکردگی دکھائی تھی جس کے بعد اس سیریز کی ایک اور فلم کا اعلان کردیا گیا ہے۔
نئی فلم کی کہانی "بلڈ لائنز” کی شریک مصنفہ لوری ایونز ٹیلر لکھیں گی۔ وارنر برادرز نے نیو لائن اسٹوڈیوز کو نئی فلم پر کام شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ فرنچائز اسٹوڈیو کی تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی سیریز ہے، جس کے بعد دوسرے نمبر پر "دی کانجرنگ” اور تیسرے پر "اسٹیفن کنگ کی اِٹ” آتی ہیں۔
اس ہارر سیریز کی ہر فلم میں موت کی پیشین گوئی کی جاتی ہے جو کہ بےحد خطرناک انداز میں ہوتی ہے اور کردار موت سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں مگر کامیاب نہیں ہوتے۔
اس فرنچائز کی گزشتہ پانچ فلموں نے یہ بات واضح کی کہ موت سے بچنا ناممکن ہے، جبکہ آخری فلم "بلڈ لائنز” میں ایک کردار طویل زندگی گزارنے میں کامیاب ہوتا ہے، لیکن موت آخرکار سب کا حساب برابر کر دیتی ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
ایران نے بھارتی شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری بند کرنے کا اعلان کردیا
تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے بھارتی شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت اور ایران کے درمیان سفری قواعد میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے، ایران نے بھارتی شہریوں کے لیے دی جارہی ون وے ویزا فری انٹری بند کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے یہ اقدام ایسے متعدد واقعات سامنے آنےکے بعدکیا گیا ہے جن بھارتی شہریوں کو ملازمت کے جھوٹے وعدوں یا دوسرے ممالک تک آگے لے جانے (ڈنکی) کے بہانے ایران بلایا گیا اور ایران پہنچنے پر ان میں سے کئی افراد کو اغوا کرکے تاوان کا مطالبہ کیا گیا۔اس حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ایسی شکایات سامنے آنےکے بعد ایرانی حکومت نے عام بھارتی پاسپورٹ رکھنے والے مسافروں کے لیے دستیاب ویزا چھوٹ کی سہولت 22 نومبر سے معطل کر دی ہے۔
ایران نے بھارتی شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری بندکرنےکا فیصلہ کر لیا
بھارتی وزارتِ خارجہ کا دعویٰ ہےکہ ایرانی حکومت نے یہ اقدام جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے اس سہولت کے مزید غلط استعمال کو روکنےکے لیےکیا گیا ہے۔ 22 نومبر سے عام بھارتی پاسپورٹ رکھنے والے تمام افراد کو ایران میں داخل ہونے یا وہاں سےگزر کر تیسرے ملک جانے کے لیے پہلے سے ویزہ حاصل کرنا ہوگا۔
مزید :