سرفراز احمد کو کوئٹہ گلیڈ ایٹرز کا ٹیم ڈائریکٹر بنا دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی کے فاتح کپتان سرفراز احمد کو پی ایس ایل کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹیم ڈائریکٹربنا دیا گیا۔
فرنچائز کے مالک مالک ندیم عمر کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل 2019 کا ٹائیٹل جتوانے والے کپتان سرفراز احمد لیگ کے آغاز سے ہی فرنچائز کے کلیدی کرداروں میں سے ایک ہیں۔ سرفراز نے بحیثیت کپتان فرنچائز کی عمدہ انداز میں قیادت کی، امید ہے کہ وہ بطور ڈائریکٹر بھی ایسا ہی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سابق ٹیسٹ کپتان معین خان بطور ہیڈ کوچ اور سرفرازاحمد بطور ٹیم ڈائریکٹر ہمارے لیے اثاثہ ہوں گے۔ ہمارے لیے سرفراز احمد سے زیادہ بہتر کوئی اور انتخاب نہیں تھا۔سرفراز احمد فرنچائز کی جان ہیں اور ہم ان کو نہیں چھوڑ سکتے۔ فرنچائز نے سرفراز کی کپتانی میں 2016 اور 2017 میں فائنل کھیلا۔
سرفراز احمد نے 10ویں ایڈیشن سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ سرفراز احمد پہلی بار پلیئرز ڈرافٹ کا حصہ تھے تاہم، کسی ٹیم نے انہیں منتخب نہیں کیا۔بعدازاں سرفراز احمد کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کوچ مقرر کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ سرفراز احمد لیگ کے آغاز سے ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے وابستہ تھے۔ انہیں فرنچائز نے رواں ماہ کے شروع میں ریلیز کیا تھا۔
سرفراز نے گلیڈی ایٹرز کے لیے 86 میچز کھیلے اور 7 نصف سنچریز کی مدد سے 29.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
پڑھیں:
کوئٹہ، عیدالاضحیٰ کے دوران 2 ہزار پولیس اہلکار سکیورٹی کیلئے ڈیوٹی دینگے
پولیس کا کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ کیلئے سکیورٹی پلان ترتیب دیدی گئی ہے۔ 2 ہزار اہلکار دوران عید سکیورٹی کیلئے فرائض سرانجام دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ عید الاضحی کی مناسبت سے پولیس کی جانب سے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ میں 2 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ پولیس کی جانب سے پیٹرولنگ اور چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر کے 5 مقامات پر کوئیک رسپانس فورس تعینات کی گئی ہیں، جو عید کے دوران اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گی۔ اس کے علاوہ بازاروں میں سادہ کپڑوں میں بھی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے، جو مشتبہ افراد اور صورتحال پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی چیکنگ کی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں عیدگاہوں اور مساجد کے لیے بھی خصوصی پلان ترتیب دیا گیا ہے، جہاں پانچ سو گز میں نماز عید کے اجتماعات کے پاس پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی اور نمازیوں کو واک تھرو گیٹس سے گزار کر عیدگاہوں میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔