عمران خان سے ملاقات کا دن،علیمہ خان اور بہنوں کو تحویل میں لے کر چکری انٹرچینج پہنچا دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
راولپنڈی:
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کرانے علیمہ خان اور ان کی بہنوں کے ساتھ کارکنوں نے احتجاج کیا، جس پر پولیس نے انہیں تحویل میں لے کر چکری انٹرچینج منتقل کردیا اور بعد ازاں رہا کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے پارٹی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا، عمران خان کے فوکل پرسن نیاز اللہ نیازی ایڈووکیٹ، نعیم حیدر پنجھوتہ، ظہیر عباس چوہدری ایڈووکیٹ داہگل اور فیکٹری ناکہ پہنچے۔
عمران خان کی دوبہنیں علیمہ خان اور نورین خانم اسلام آباد سے اڈیالہ روڈ کے راستہ داہگل ناکہ پہنچیں جہاں پولیس نے انہیں روک لیا اور اس دوران عمران خان کی بہنوں نے پیدل اڈیالہ جیل کی جانب جانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں پیدل جانے کی اجازت بھی نہ دی۔
ملاقات کا وقت ختم ہونے پر سلمان اکرم راجا واپس اسلام آباد روانہ ہو گئے جبکہ پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان بانی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل نہیں آئے تاہم بشریٰ بی بی سے ملاقات کے لیے ان کی بھابھی مہر النسا احمد بھی اڈیالہ جیل آئیں لیکن انہیں بھی ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔
علیمہ خان اور نورین نیازی ملاقات کا وقت ہونے اور اجازت نہ ملنے پر 5 گھنٹے تک اڈیالہ روڈ داہگل ناکے پر احتجاجاً بیٹھی رہیں۔
پولیس کی گھر جانے کی درخواست نہ ماننے پر پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 8 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لیا اور قیدی وین میں بند کردیا۔
بعدازاں علیمہ خان اور نورین نیازی کو بھی پولیس نے تحویل میں لیا اور پولیس وین میں چکری انٹرچینج لے جاکر چھوڑ دیا، علیمہ خان کے جاتے ہی پولیس نے پی ٹی آئی کے تمام کارکنوں کو بھی قیدی وین سے رہا کردیا، جس پر کارکنان نعرے بازی کرتے ہوئےگھروں کو روانہ ہوگئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: علیمہ خان اور سے ملاقات پی ٹی آئی پولیس نے
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے نفسیاتی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو تنخواہ ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی سارے بجٹ کو ہلا دیتی ہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دیگر اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔ حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ