اسلام آباد:

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے سپریم کورٹ اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے عدلیہ اور انتظامیہ کے مابین مربوط کوششوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

سپریم کورٹ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں چیف جسٹس نے انصاف تک رسائی میں بہتری، عدالتی نظام کی جدید کاری، ٹیکس سے متعلق مقدمات کی درجہ بندی کے بارے میں اقدامات کو اجاگر کیا۔

ملاقات میں چیف جسٹس نے ٹیکنالوجی پر مبنی اصلاحات کے ذریعے سروس ڈیلیوری میں بہتری کے حوالے سے سپریم کورٹ کے جاری اقدامات کو اجاگر کیا، متبادل تنازعات کے حل (ADR) کے نظام کی کامیابی کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا، متبادل تنازعات کے حل کا نظام ٹیکس سے متعلق تنازعات کے بروقت حل کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، چیف جسٹس نے اس نظام کو حقیقی کامیابی بنانے کے لیے حکومتی تعاون کی اہمیت کو ایک بار پھر دہرایا۔

چیف جسٹس نے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا کہ اس وقت جوڈیشل اکیڈمی میں عدالتی افسران اور ایس ای سی پی کے اراکین کے لیے تربیتی سیشنز جاری ہیں، چیف جسٹس پاکستان نے جلد ہی مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے افسران کو بھی اسی نوعیت کی تربیت دینے کا منصوبہ ہے۔

وفاقی وزیر نے عدلیہ کے اصلاحاتی ایجنڈے کو سراہا اور عدالتی ترقیاتی منصوبوں کے لیے درکار وسائل کی بروقت فراہمی میں حکومت کے مسلسل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیف جسٹس نے

پڑھیں:

صدرزرداری سے وفاقی وزیر مذہبی امور کی ملاقات

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی اور اقلیتی حقوق کے تحفظ، مذہبی رواداری کے فروغ اور بین المذاہب ہم آہنگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔منگل کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو غیر قانونی قبضوں سے واگزار کرانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے وزارت مذہبی امور کی اقلیتی برادری کے حقوق کے لیے کاوشوں کو سراہا۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے بتایا کہ اقلیتی فلاحی فنڈ سے 2ہزار 236طلبہ کو 6کروڑ روپے کے تعلیمی وظائف دیئے گئے ہیں جبکہ ایک ہزار 231ضرورت مند افراد کو مالی امداد فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ 32اقلیتی عبادت گاہوں کی مرمت اور تزئین کیلئے 4کروڑ 50لاکھ روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا کہ بیساکھی، گورو نانک دیو جی کی سالگرہ، کٹاس راج اور سادھو بیلا جیسی تقریبات کیلئے سہولیات بلا معاوضہ فراہم کی جا رہی ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نفرت انگیز تقاریر کی روک تھام کیلئے مختلف مذاہب کے علما سے مشاورت کی جاتی ہے۔ وفاقی وزیر نے اقلیتی برادری کے مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے فروغ میں دلچسپی اور تعاون پر صدر آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس سے وزیرخزانہ کی ملاقات، عدالتی اصلاحات، ٹیکس امور بارے تبادلہ خیال
  • عدالتی فیصلے کی معطلی تک نااہلی ختم نہیں ہوتی، اعظم نذیر تارڑ
  • صدرزرداری سے وفاقی وزیر مذہبی امور کی ملاقات
  • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی ملاقات
  • چیف جسٹس سے وفاقی وزیر خزانہ کی ملاقات، عدالتی اصلاحات اور ٹیکس مقدمات پر تبادلہ خیال
  • سیاسی شخصیت کیخلاف پیش ہونے کیلئے 7 کروڑ روپے فیس کی پیشکش ہوئی. وفاقی وزیر قانون کا انکشاف
  • وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ترکمانستان کے سفیر کی ملاقات، تجارت، کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • ماضی کی غلطیوں سے سب کو سیکھنا ہوگا
  • موجودہ نظام آئینی ہے اور نہ قانونی، ملک عملاً مارشل لا کے تحت چل رہا ہے: اسد قیصر