مجمع المدارس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دینی نظامِ تعلیم میں علم و فکر کم اور مسلکی و فرقہ وارانہ جھکاؤ زیادہ ہو گیا ہے۔ نظامِ تعلیم کی اصل اصلاح معلم کی اصلاح سے جڑی ہے۔ ایک تربیت یافتہ اور باشعور معلم پوری قوم کو شعور اور تربیت دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس کے بارے میں عالمی سطح پر دہشتگردی کا تاثر سب سے بڑا المیہ ہے، جسے مدارس اپنی مثبت کارکردگی، امن و محبت کے پیغام اور عملی نتائج سے ختم کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ریلیجیس ایجوکیشن کے باہمی تعاون سے مجمع المدارس کے ملحقہ مدارس و مراکز کے مدیران اور معلمین کیلئے سالانہ تربیتِ معلم کارگاہ بعنوان کارگاہ معلمین شہیدغزہ2025 یکم اگست سے 13 اگست تک جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں منعقد ہوئی۔ اس کے اختتامی اجلاس کی صدارت صدرِ مجمع المدارس علامہ سید جواد نقوی نے کی، جبکہ مہمانانِ خصوصی میں ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے مذہبی تعلیم کے سربراہ میجر جنرل (ر) ڈاکٹر غلام قمر، کنزہ قمر، مفتی زبیر فہیم، ڈاکٹر میر محمد میر آصف اور دیگر معزز شخصیات شامل تھیں۔ اس موقع پر شریک اساتذہ کو اسنادِ شرکت سے نوازا گیا۔

علامہ سید جواد نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ہمارے لیے اعزاز ہے کہ معلمین کیلئے ایسی تربیتی کاوش ہمارے ملک میں جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا تعلیمی نظام، خواہ عصری ہو یا دینی، دونوں ہی مشکلات کا شکار ہیں، عصری تعلیم تجارت کی نذر ہو چکی ہے، جبکہ دینی نظامِ تعلیم میں علم و فکر کم اور مسلکی و فرقہ وارانہ جھکاؤ زیادہ ہو گیا ہے۔ نظامِ تعلیم کی اصل اصلاح معلم کی اصلاح سے جڑی ہے۔ ایک تربیت یافتہ اور باشعور معلم پوری قوم کو شعور اور تربیت دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس کے بارے میں عالمی سطح پر دہشتگردی کا تاثر سب سے بڑا المیہ ہے، جسے مدارس اپنی مثبت کارکردگی، امن و محبت کے پیغام اور عملی نتائج سے ختم کر سکتے ہیں۔

اختتامی اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر غلام قمر نے کہا کہ علامہ سید جواد نقوی ملک میں محبت، امن، تعلیم و تربیت اور وحدتِ امت کے فروغ کیلئے نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں، جو کہ قابل تحسین ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان کے قیام کے وقت ہمارا نعرہ مسلک نہیں بلکہ ‘پاکستان کا مطلب کیا، لا الٰہ الا اللہ’ تھا۔ آج بھی ہمیں اسی پر یکجا ہونے اور تفرقہ ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ دشمن کو جواب دینے کا واحد راستہ اتحاد اور بین المسالک ہم آہنگی ہے۔ انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ جن تعلیمی و تربیتی ذمہ داریوں کو پورا کرنا ریاست کا فرض تھا، آج وہ مدارس ادا کر رہے ہیں۔ یہ ادارے نہ صرف دینی تعلیم دے رہے ہیں بلکہ عصری علوم اور مہارتوں سے بھی طلبہ کو آراستہ کر رہے ہیں اور قومی تعلیمی بورڈز میں نمایاں پوزیشنز حاصل کر رہے ہیں۔ مفتی زبیر فہیم نے کہا کہ معلم ایک عظیم منصب کا حامل ہے، جو سماج کا معمار ہے۔ اس میں تکبر کی گنجائش نہیں، بلکہ عاجزی، اخلاص اور تربیتی شعور اس کی پہچان ہونی چاہیے۔
 

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مجمع المدارس جواد نقوی نے کہا کہ مدارس کے انہوں نے رہے ہیں

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان