غزہ جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی ڈرون حملے، ویڈیوز سامنے آگئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز

غزہ پر اسرائیلی محاصرہ توڑنے کے لیے روانہ ہونے والے عالمی قافلے ’’گلوبل صمود فلوٹیلا‘‘ پر ڈرون حملے کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی ہے۔ درجنوں کشتیوں پر مشتمل یہ قافلہ اس وقت یونان کے ساحل کے قریب بین الاقوامی آبی راستے سے غزہ کی جانب بڑھ رہا ہے جس میں دنیا بھر کے کارکنان اور رہنما شریک ہیں، ان میں پاکستان کے ایوانِ بالا کے سابق رکن سینیٹ مشتاق احمد بھی شامل ہیں۔


گلوبل صمود فلوٹیلا منتظمین کے مطابق کئی ڈرونز نے کشتیوں کو نشانہ بنایا، نامعلوم اشیاء گرائی گئیں، دھماکے کیے گئے اور کمیونیکیشن سسٹم جام کر دیا گیا۔
گلوبل صمود فلوٹیلا کے اعلامیے میں کہا گیا کہ ’ہم اس وقت اپنی آنکھوں سے یہ نفسیاتی جنگ دیکھ رہے ہیں، لیکن ہم خوفزدہ نہیں ہوں گے۔‘


جرمن انسانی حقوق کی کارکن یاسمین آکار نے انسٹاگرام پر ویڈیو میں بتایا کہ پانچ کشتیوں پر حملہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے 15 سے 16 ڈرونز دیکھے، ریڈیو جام کر دیے گئے اور اونچی موسیقی چلائی گئی۔‘
فلوٹیلا کے آفیشل پیج پر جاری ویڈیوز میں ایک کشتی پر دھماکہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
برازیل کے کارکن تھییاگو آویلا نے بھی ویڈیو میں بتایا کہ چار کشتیوں کو ڈرونز سے پھینکے گئے ڈیوائسز سے نشانہ بنایا گیا، جس کے فوراً بعد ایک اور دھماکہ سنا گیا۔

کل رات 15 ڈرونز اور 10 حملے ۔۔۔لیکن ہمارا عزم توانا ہے،ہم جھکیں گے نہیں، ہمارا حوصلہ بلند ہے اور ہم غزہ پہنچ کر رہینگے ان شاءاللہ۔
گلوبل صمود فلوٹیلا برائے غزہ کے پرامن، قانونی انسانی امدادی کاروان پر اسرائیلی نسل پرست ناجائز ریاست کی ڈرون حملوں کا عالمی برادری نوٹس لے۔حکومت… pic.

twitter.com/HFhqHHdViQ

— Senator Mushtaq Ahmad Khan | سینیٹر مشتاق احمد خان (@SenatorMushtaq) September 24, 2025


سابق سینیٹر مشتاق احمد نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ رات گئے پرامن فلوٹیلا پر دس اسرائیلی ڈرونز نے حملہ کیا، بارودی مواد اور آگ کے گولے پھینکے گئے جبکہ ایک خطرناک کیمیکل بھی استعمال کیا گیا جسے سونگھنے اور چھونے سے نقصان پہنچتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ فلوٹیلا کو ڈرانے اور روکنے کی نفسیاتی جنگ ہے لیکن ہمارا عزم پختہ ہے اور ہم ان شاء اللہ غزہ ضرور پہنچیں گے۔
مشتاق احمد نے کہا کہ اسرائیلی نسل پرست ناجائز ریاست کی دہشت گردی اور بدمعاشی نے دنیا کو یرغمال بنا رکھا ہے، اس لیے بین الاقوامی برادری کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔

انہوں نے حکومتِ پاکستان اور وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل کی کہ اس معاملے کو اقوامِ متحدہ، او آئی سی اور تمام عالمی فورمز پر اٹھایا جائے۔

مشتاق احمد نے رات گئے کشتی پر اسرائیلی ڈرون حملے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مقصد غزہ کا محاصرہ ختم کرنا اور وہاں انسانی بنیادوں پر امداد پہنچانا ہے، جو اصل میں او آئی سی کا کام تھا لیکن اب گلوبل صمود فلوٹیلا یہ فریضہ انجام دے رہا ہے۔

رواں ماہ کے آغاز میں بھی گلوبل صمود فلوٹیلا نے دعویٰ کیا تھا کہ تیونس کے قریب ان پر ڈرون حملے ہوئے، تاہم اس وقت تیونس کی وزارت داخلہ نے ان اطلاعات کی تردید کی تھی۔

یہ فلوٹیلا، جس میں سیکڑوں سرگرم کارکن شامل ہیں، اسپین کے شہر بارسلونا سے اگست کے آخر میں غزہ کا محاصرہ توڑنے کے مقصد کے تحت روانہ ہوا تھا۔ اس میں دنیا بھر سے شریک افراد کے ساتھ سویڈن کی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی شامل ہیں۔

فلوٹیلا اس وقت 51 کشتیوں پر مشتمل ہے جن میں سے زیادہ تر یونان کے جزیرے کریٹ کے قریب موجود ہیں۔
اسرائیل نے پیر کو دوٹوک اعلان کیا کہ وہ کسی صورت اس فلوٹیلا کو غزہ تک پہنچنے نہیں دے گا۔ یاد رہے کہ جون اور جولائی میں بھی اسرائیل نے ایسے ہی دو بحری قافلوں کو غزہ جانے سے روک دیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب سے دوسرے صوبوں کو آٹا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی پنجاب سے دوسرے صوبوں کو آٹا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی اسلام آباد ہائی کورٹ کا سی ڈی اے کو پلاٹ قبضے کے لیے آخری انتباہ وزیراعظم سے ملاقات: ورلڈبینک کے صدر پاکستان کے اصلاحاتی اقدامات کے معترف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وزیر اعظم شہباز شریف کی غیر رسمی ملاقات امریکی صدر امن کے داعی، دنیا بھر میں امن قائم کرنا چاہتے ہیں: وزیراعظم شہباز شریف آئی سی سی نے یو ایس اے کرکٹ کی رکنیت معطل کر دی، اولمپک خوابوں کے تحفظ کے لیے اقدامات TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: گلوبل صمود فلوٹیلا اسرائیلی ڈرون پر اسرائیلی ڈرون حملے

پڑھیں:

گلوبل صمود فلوٹیلا نے عسقلان جانے کی اسرائیلی پیشکش مسترد کردی، غزہ جانے کا اعلان 

ایک بین الاقوامی امدادی مہم، جسے گلوبل صمود فلوٹیلا کہا جاتا ہے، غزہ کی ناکہ بندی کو توڑنے اور انسانی امداد پہنچانے کے مقصد سے سمندر کے راستے روانہ ہوئی ہے۔ 

اسرائیل نے اس مشن کو روکنے اور اس کی بحری ناکہ بندی کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے اور پیشکش کی ہے کہ امدادی سامان عسقلان کی بندرگاہ پر اتارا جائے، جہاں سے اسرائیلی انتظامیہ اسے غزہ منتقل کرے گی۔ 

تاہم، فلوٹیلا کے منتظمین نے یہ پیشکش رد کر دی ہے، اور انہوں نے واضح کیا ہے کہ وہ عسقلان کی بندرگاہ پر امداد دینے کی تجویز قبول نہیں کریں گے بلکہ براہِ راست غزہ پہنچنا چاہتے ہیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ عسقلان پر اتارنا اسرائیلی ناکہ بندی کی تسلیم کرنا ہوگا، جو ان کے خیال میں انسانی اور اخلاقی طور پر ناقابل قبول ہے۔ 

فلوٹیلا کے ارکان اور امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ وہ اس اقدام کو انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کے تابع سمجھتے ہیں، اور بحری راستے سے امداد پہنچانے کے مقصد کے ساتھ وہ سمندر کے “یلو زون” (بین الاقوامی پانیوں میں وہ علاقہ جہاں اسرائیلی کارروائی ممکن ہے) میں بھی ایسے حالات کی تیاری کر رہے ہیں جس میں اسرائیلی مداخلت ممکن ہو۔ 

فلوٹیلا مہم میں عالمی کارکنان شامل ہیں جن میں معروف نام شامل ہیں جیسا کہ سویڈن کی ماحولیاتی کارکن گرتا تھنبرگ، اور دیگر فعالین، صحافی اور طبی عملہ۔ یہ مہم تقریباً 40 ممالک سے وابستہ افراد کا مشترکہ عمل ہے۔ 

https://www.facebook.com/MushtaqAhmadKhanOfficial/videos/%D8%A7%D9%84%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85-%D8%B9%D9%84%DB%8C%DA%A9%D9%85%D8%AF%D9%88-%D8%AE%D9%88%D8%B4%D8%AE%D8%A8%D8%B1%DB%8C%D8%A7%DA%BA%D8%A7%D9%84%D8%AD%D9%85%D8%AF%D8%A7%D9%84%D9%84%DB%81%D8%AF%DB%81%D8%B4%D8%AA%DA%AF%D8%B1%D8%AF-%D9%86%D8%A7%D8%AC%D8%A7%D8%A6%D8%B2-%D8%B1%DB%8C%D8%A7%D8%B3%D8%AA-%D8%A7%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84-%DA%A9%D9%88-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%AF%DA%BE%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AF%D9%88/2542714889455297/

اسرائیلی محکمہ خارجہ کا موقف ہے کہ سمندر میں کوئی جہاز فعال جنگی زون میں داخل نہیں ہو سکتا اور ناکہ بندی کی خلاف ورزی بھی نہیں ہو سکتی۔ 


 

متعلقہ مضامین

  • غزہ جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر ڈرون حملہ، سابق سینیٹر مشتاق احمد کی ویڈیو نے ہلچل مچا دی
  • غزہ جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر ڈرون حملہ، سابق سینیٹر مشتاق احمد نے ویڈیو جاری کردی
  • غزہ کیلئے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی ڈرون حملے، کمیونیکیشن مفلوج، کارکنوں کی جانوں کو خطرہ
  • غزہ کی جانب رواں گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ ، انسانی مشن خطرے میں
  • گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی ڈرون حملے
  • اسرائیلی پیشکش مسترد ،گلوبل صمود فلوٹیلا کا غزہ جانے کا اعلان
  • گلوبل صمود فلوٹیلا نے عسقلان جانے کی اسرائیلی پیشکش مسترد کردی، غزہ جانے کا اعلان 
  • گلوبل صمود فلوٹیلا نے عسقلان جانے کی اسرائیلی پیشکش مسترد کردی، غزہ جانے کا اعلان
  • گلوبل صمود فلوٹیلا ایک ہفتے بعد غزہ کے ساحل پہنچے گا، اسرائیلی حملے کا خطرہ موجود