data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نوبیل انعام یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی نے فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کے لیے اپنی ملالہ فنڈ سے ایک لاکھ ڈالر کی گرانٹ کا اعلان کردیا۔

عالمی خبر ایجنسی کے مطابق ملالہ یوسف زئی اس ہفتے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں فلسطینی مہاجرین سے ملاقات کے لیے پہنچیں، جو اسرائیل کی شدید فوجی کارروائیوں کے بعد غزہ چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

سماجی کارکن نے انٹرنیشنل نیٹ ورک فار ایڈ، ریلیف اینڈ اسسٹنس (آئی این اے آر اے) کا دورہ کیا، جو فلسطینیوں کو پناہ، طبی سہولیات، تعلیم اور ذہنی صحت کی معاونت فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے آئی این اے آر اے کے زیر انتظام سہولیات میں بچوں سے ملاقات کی اور اپنی ملالہ فنڈ کے ذریعے تنظیم کے لیے 1 لاکھ ڈالر کی گرانٹ کا اعلان کیا۔

ملالہ یوسف زئی نے انسٹاگرام پر اپنے تجربات کے بارے میں پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے ساتھ وسیع پیمانے پر کام کرنے کے باوجود یہ پہلی بار تھا کہ ہر بچہ جس سے ان کی ملاقات ہوئی، جسمانی طور پر زخمی تھا، کوئی اپنا قریبی رشتہ کھو چکا تھا یا اس نے اپنا گھر بمباری میں تباہ ہوتے دیکھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی بچے اسرائیل کی نسل کشی کے سب سے زیادہ متاثرہ ہوئے ہیں۔

سماجی کارکن نے تین سالہ ایک لڑکی سے ملاقات کا ذکر کیا جو اپنی ماں کے ساتھ غزہ سے نقل مکانی کے دوران اپنے بہن بھائیوں کو کھو چکی تھی، ایک نوجوان لڑکی نے اپنی خواہش ظاہر کی کہ وہ دوبارہ اپنے والد کو دیکھنا چاہتی ہے، جب کہ ایک اور نوجوان لڑکی، جس نے آئی این اے آر اے سے تھراپی حاصل کی، اتنے صدمے میں تھی کہ ذہنی صحت کی مدد کے بغیر بول نہیں سکتی تھی۔

ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ یہ بحران صرف تب ختم ہو سکتا ہے جب جنگ رک جائے اور ہم سب کو متاثرین کی مدد کے ساتھ نسل کشی کے خاتمے کا مطالبہ جاری رکھنا ہوگا۔

انہوں نے رہنماؤں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کی اپیل کی تاکہ غزہ کا محاصرہ ختم کیا جائے، امدادی سامان کے لیے چیک پوائنٹس کھولے جائیں اور مستقل جنگ بندی نافذ کی جائے۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ملالہ یوسف زئی کی مدد کے لیے

پڑھیں:

ٹیرف سے کھربوں کی کمائی، ٹرمپ کا امریکیوں میں فی کس 2 ہزار تقسیم کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کو ٹیرف (تجارتی محصولات) سے حاصل ہونے والی اضافی آمدن میں سے زیادہ تر رقم شہریوں میں ڈیویڈنڈ کی صورت میں تقسیم کی جائے گی۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اتوار کو ایک پوسٹ میں کہا کہ ہر امریکی شہری کو کم از کم 2 ہزار ڈالر دیے جائیں گے، البتہ زیادہ آمدن والے شہری اس سکیم سے مستفید نہیں ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "ہم کھربوں ڈالر حاصل کر رہے ہیں اور بہت جلد 37 کھرب ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی شروع کریں گے۔ ہر شخص کو (زیادہ آمدنی والے افراد کے علاوہ) کم از کم 2 ہزار ڈالر ادا کیے جائیں گے۔"

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کے مطابق، امریکی سپریم کورٹ اس وقت ٹرمپ کی جانب سے نافذ کردہ تجارتی ٹیرف پالیسی کے قانونی جواز کا جائزہ لے رہی ہے۔ اس سے قبل کئی ماتحت عدالتیں بعض محصولات کو غیر قانونی قرار دے چکی ہیں۔

یاد رہے کہ اکتوبر میں ٹرمپ نے ایک انٹرویو کے دوران عوام کو 1 سے 2 ہزار ڈالر دینے کی تجویز پیش کی تھی اور کہا تھا کہ ان کے نافذ کردہ محصولات سے امریکا کو سالانہ ایک کھرب ڈالر سے زائد آمدنی حاصل ہو سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 2 لاکھ 19 ہزار روپے مالیت کی سیفٹی پن نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ مچادیا
  • 1500روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان
  • ٹیرف سے کمائی: امریکیوں کو فی کس 2 ہزار ڈالر دینے کا اعلان
  • بنگلہ دیش نے روہنگیا مہاجرین کو سمیں جاری کرنے کا عمل شروع کردیا
  • جے یو آئی کا سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان
  • چھ سال تک ایک ہی نمبر سے کھیلنے والی امریکی خاتون کی قسمت جاگ اٹھی، 1.5 لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت لی
  • ملائیشیا: روہنگیا پناہ گزینوں کی کشتی ڈوب گئی،7 جاں بحق، سیکڑوں لاپتہ
  • ٹیرف سے کھربوں کی کمائی، ٹرمپ کا امریکیوں میں فی کس 2 ہزار تقسیم کرنے کا اعلان
  • ٹیرف سے اضافی آمدن‘ امریکیوں کو فی کس 2 ہزار ڈالر دینے کا اعلان
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے ہر شہری کو 2ہزارڈالر دینے کا اعلان کردیا