جلالپورپیروالا، راشن کی تقسیم پر شہریوں کا دھاوا، پولیس کی کاروائی سے شہری زخمی، روڈ بلاک کردیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
تفصیل کے مطابق پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ ڈگری کالج جلالپورپیروالامیں شہریوں نے سامان کی تقسیم پر دھاوا بولا ہے اور زبردستی مال قبضے میں لینے کی کوشش کی ہے جس پر پولیس نے کاروائی کی ہے، پولیس کے مطابق معمول کی تلخ کلامی ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملتان کی تحصیل جلالپور پیروالا میں سیلاب متاثرین کے سرکاری کیمپ میں راشن کی تقسیم پر بھگدڑ، شہریوں نے دھاوا بول دیا، پولیس کی دھاوا ختم کرانے کے لیے کاروائی، شہری زخمی ہوگیا،متاثرین نے پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کردیا، تفصیل کے مطابق پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ ڈگری کالج جلالپورپیروالامیں شہریوں نے سامان کی تقسیم پر دھاوابولا ہے اور زبردستی مال قبضے میں لینے کی کوشش کی ہے جس پر پولیس نے کاروائی کی ہے، پولیس کے مطابق معمول کی تلخ کلامی ہوئی ہے جبکہ متاثرین کا کہنا ہے کہ ایک تو ہمیں امداد نہیں دے رہے دوسرا اینٹوں کے وار سے ہمارے بندوں کو زخمی کیا جارہا ہے، شہریوں نے پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مرکزی شاہراہ کو بند کردیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی تقسیم پر شہریوں نے پولیس نے کے مطابق پولیس کے
پڑھیں:
کراچی: ہیوی ٹریفک کے باعث خونی حادثات کا سلسلہ جاری، ڈمپر نے 2 موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا
کراچی میں میمن گوٹھ کے علاقے درمحمد گوٹھ کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شہری جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا جب کہ ناظم آباد میں موٹرسائیکل سوار نوجوان ون وہیلنگ کرتے ہوئے کھڑی گاڑی سے ٹکرانے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔
شہرقائد میں ہیوی ٹریفک کے باعث خونی ٹریفک حادثات کا سلسلہ جاری ہے، منگل کی صبح میمن گوٹھ تھانےکے علاقے ملیر درمحمد گوٹھ کے قریب تیزرفتارڈمپر نے موٹر سائیکل سوارافراد کوکچل دیا۔
حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار ایک شہری موقع پر جاں بحق اور دوسرا زخمی شدید زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیاجہاں جاں بحق شہری کی شناخت 25 سالہ شاہ نواز ولد مولا بخش اور زخمی شہری کی شناخت شاہ نور ولد گلاب کے نام سے کی گئی۔
حادثے میں جاں بحق اورزخمی ہونے والے شہری ملیر درمحمد گوٹھ کے رہائشی ہیں، حادثے کے بعد علاقہ مکینوں کی جانب سے میمن گوٹھ روڈ پررکاوٹیں رکھ کر سڑک کوٹریفک کے لیے بند کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔
حادثے کی اطلاع اور سڑک ٹریفک کے لیے بند ہونے پرعلاقہ پولیس بھی موقع پرپہنچ گئی اور پولیس نے علاقہ مکینوں سے مذاکرات کے بعد سڑک پرٹریفک بحال کردی۔
میمن گوٹھ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈمپرکو تحویل میں لینے کے بعد ڈمپرکے ڈرائیورعمر کو گرفتار کرلیا، گرفتار ڈرائیور کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
ادھر ناظم آباد تھانے کی حدود میں ناظم آباد چارنمبر فائر اسٹیشن کے قریب موٹرسائیکل سوار نوجوان ون وہیلنگ کرتے ہوئے کھڑی گاڑی سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں نوجوان شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں شدید زخمی نوجوان چند گھنٹے موت اورزندگی کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے دوران علاج دم توڑ گیا۔
متوفی نوجوان کی فوری شناخت ممکن نہیں ہوسکی ، پولیس کا کہنا تھا کہ معلوم ہوا ہے کہ متوفی نوجوان اورنگی ٹاؤن کا رہائشی تھا، متوفی نوجوان کے ورثا کو تلاش کیا جا رہا ہے۔