پاکستانی نژاد صادق خان کو سرکا خطاب مل گیا، بادشاہ چارلس نے اعلیٰ ترین اعزاز نائٹ ہڈ سے نوازدیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
لندن (اوصاف نیوز)برٹش پاکستانی سیاستدان اور لندن کے میئر صادق خان کو برطانیہ کے اعلیٰ ترین شہری اعزازات میں سے ایک ”نائٹ ہُڈ“ سے نوازا گیا۔ بکھنگم پیلس میں منعقدہ خصوصی تقریب کے دوران برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے صادق خان کو یہ اعزاز عطا کیا۔
صادق خان 2016 سے لندن کے میئر کے عہدے پر فائز ہیں، اور وہ برطانوی تاریخ کے پہلے شخص ہیں جو مسلسل تیسری مرتبہ اس اہم ترین شہری منصب پر منتخب ہوئے ہیں۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں نائٹ ہُڈ سے نوازا گیا۔
اعزاز ملنے کے بعد اپنے ردعمل میں صادق خان نے کہا کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ مجھے اس قدر بڑا اعزاز ملے گا۔ یہ میرے لیے بڑے فخر اور شکرگزاری کا لمحہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ لندن کے عوام سے کیے گئے وعدے پر قائم رہتے ہوئے جاں فشانی سے اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔
صادق خان کا شمار برطانیہ کی اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے نمایاں ترین سیاسی رہنماؤں میں ہوتا ہے، اور وہ تارکینِ وطن اور محنت کش طبقے کے حقوق کیلئے بھی سرگرم عمل رہے ہیں۔
سینکڑوں انسانی حقوق کے کارکنوں کا قافلہ غز ہ کی مدد کیلئے لیبیا پہنچ گیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
بابراعظم ٹی 20 کے بادشاہ بن گئے، روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا، نیا ریکارڈ قائم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹی20 میچ میں وہ دنیا کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔ انہوں نے بھارتی کپتان روہت شرما کا کئی سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں میزبان ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے مہمانوں کو 9 وکٹوں سے باآسانی شکست دی۔ جنوبی افریقا کی ٹیم 111 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، جس کا تعاقب قومی ٹیم نے صرف 14 ویں اوور کی پہلی گیند پر مکمل کرلیا۔
نوجوان بلے باز صائم ایوب نے اپنی فارم دوبارہ حاصل کرتے ہوئے 38 گیندوں پر 71 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جس میں 6 چوکے اور 5 شاندار چھکے شامل تھے۔
بولنگ کے شعبے میں سلمان مرزا نے تباہ کن کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے 4 اوورز میں صرف 14 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ فہیم اشرف نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ سلمان مرزا کو بہترین بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
اگرچہ بابر اعظم نے صرف 18 گیندوں پر 11 رنز بنائے، لیکن یہ اننگز ان کے کیریئر کے لیے تاریخی ثابت ہوئی۔ اس مختصر اننگز کے دوران انہوں نے ٹی20 کرکٹ میں 4 ہزار 234 رنز مکمل کر لیے اور روہت شرما کے 4 ہزار 231 رنز کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
بابر نے یہ سنگ میل صرف 130 میچوں اور 123 اننگز میں 39.57 کی اوسط سے حاصل کیا۔
بابر اعظم کے ٹی20 کیریئر میں اب تک 3 سنچریاں اور 36 نصف سنچریاں شامل ہیں جب کہ ان کا اسٹرائیک ریٹ 128.77 ہے۔ دوسری جانب روہت شرما نے 159 میچوں میں 151 اننگز کھیل کر 32.05 کی اوسط سے 4 ہزار 231 رنز بنائے تھے۔
ٹی20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر بھارتی اسٹار ویرات کوہلی ہیں، جنہوں نے 117 اننگز میں 4 ہزار 188 رنز بنائے۔ انگلینڈ کے جوز بٹلر 3 ہزار 869 رنز کے ساتھ چوتھے جب کہ آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ 3 ہزار 710 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔
پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان بھی اس فہرست میں نمایاں ہیں۔ انہوں نے 106 میچوں میں 47.41 کی اوسط سے 3 ہزار 414 رنز بنا کر خود کو ٹی20 کے صفِ اول بیٹرز میں شامل کرلیا ہے۔