لندن کے میئر صادق خان کا اعزاز، شاہ چارلس کی جانب سے نائٹ کا خطاب
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
لندن کے میئر صادق خان، جو 2016 سے اس عہدے پر فائز ہیں، کو گزشتہ روز بکنگھم پیلس میں بادشاہ چارلس III نے نائٹ بناتے ہوئے شاندار اعزاز سے نوازا۔
اس تقریب سے خطاب میں صادق خان نے کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز اُن کے لیے ’بے حد عاجز کن لمحہ‘ ہے، اور انہوں نے اپنے والدین، خاندان اور لندن کے عوام کا شکریہ ادا کیا، جن کی محنت اور عزم نے انہیں اس مقام تک پہنچایا۔
یہ بھی پڑھیں:لندن کا مشہور ’گریگز ساسیج رول‘ مادام تساؤ میوزیم تک کیسے پہنچا؟
بادشاہ چارلس نے تقریب میں مزاحیہ انداز اختیار کرتے ہوئے اپنی اور صادق خان کی محنت پسندی پر بات چیت کی، اور نائٹ بنانے میں تاخیر پر معذرت کی، جسے خان نے خوش دلی سے قبول کیا ۔
صادق خان نے کہا کہ ہم نے بس یہ طے کیا تھا کہ کون زیادہ محنتی ہے۔
انہوں نے اس اعزاز کو ایک ترغیب قرار دیا کہ اگر محنت کی جائے اور مقصد کی راہ ہموار ہو، تو کامیابی ممکن ہے۔
صادق خان نے اپنے بیان میں کہا کہ میں کبھی خواب بھی نہیں دیکھ سکتا تھا کہ ایک دن میں لندن کا میئر بنوں گا اور آج بادشاہ کے ہاتھوں نائٹ کا خطاب پاؤں گا۔
خان نے لندن کو ’منصفانہ، محفوظ، سبز اور خوشحال شہر‘ بنانے کا عزم دہرایا اور کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو بھرپور طریقے سے نبھائیں گے۔
یاد رہے کہ صادق خان لندن کے پہلے مسلم اور اولین غیر سفید فام میئر ہیں جنہیں نائٹ کا خطاب دیا گیا، اور وہ تیسری بار کامیابی کے بعد ایک بار پھر عوامی خدمت کے عہد پر قائم دکھائی دیتے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بکنگھم پیلس شاہ چارلس صادق خان لندن میئر نائٹ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بکنگھم پیلس شاہ چارلس لندن کے
پڑھیں:
دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
لاہور: دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ہیڈ قادر آباد پر پانی کی آمد 2 لاکھ 36 ہزار کیو سک تک پہنچ گئی ہے۔دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر درمیانےدرجے کا سیلاب ہے ۔پانی کا بہاؤ بڑھ کر 73 ہزار 635 کیو سک تک پہنچ گیا ۔اس کے علاوہ دریائے کابل میں نوشہرہ میں بدستور نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔بلوچستان میں سبی ڈویژن کے دریائے لہڑی میں ہیڈگوگی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 95 ہزار 913 کیو سک ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسر ی جانب سیالکوٹ میں دریائے چناب میں پھنسے تمام 5 افراد کو ریسکیوکرلیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق پانچوں افراد کام کے لیے گئے تھے واپسی پر کشتی خراب ہوگئی تھیواضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔