data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے پاکستانی نژاز برطانوی شہری لندن کے میئر صادق خان کو ’’سر‘‘ کے خطاب سے نواز دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے شاہ چارلس سوم نے ایک خصوصی تقریب میں لندن کے پاکستانی نژاد مسلم میئر کو اس خطاب سے نوازا۔

کنزرویٹو پارٹی نے صادق خان کو یہ اعزاز دینے کی شدید مخالفت کی تھی تاہم شاہ چارلس سوم کسی دباؤ کو خاطر میں نہ لائے۔

کنزرویٹو پارٹی نے میئر لندن صادق خان کو ملنے والے اعزاز کے خلاف ایک دستخطی مہم چلائی تھی۔ جس کے دوران پٹیشن پر 2 لاکھ 25 ہزار کے قریب افراد نے دستخط کیے تھے۔

میئر لندن صادق خان کو ’’سر‘‘ کا خطاب ملنے پر برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے لندن کی صاف ہوا، سستی رہائش اور مفت اسکول کھانوں کی پالیسیوں کی تعریف کی۔

اس سے قبل صادق خان کو نئے سال کے اعزازات میں گزشتہ برس 30 دسمبر کو ’’نائٹ ہڈ‘‘ کا خطاب دیا گیا تھا۔

پاکستانی نژاد مسلم صادق خان کو یہ خطاب ملنے پر برطانیہ کی مسلم کمیونٹی اور بالخصوص پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور سب نے اس اعزاز کو جشن کی طرح منایا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: صادق خان کو

پڑھیں:

جمائما نے بیٹوں کو پاکستان جانے سے روک دیا ، امریکہ سے سیدھا لندن واپس بلا لیا ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے بانی کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کوان کی والدہ جمائما گولڈ اسمتھ نے امریکا سے واپس لندن بلالیا ہے اور انہیں بانی کی بہنوں اور دوسرے رشتہ داروں سے لاحق ہونے والے خطرات سے محفوظ رکھنے کے لئے پاکستان جانے سے ایک مرتبہ پھر روک دیا ہے۔

نجی ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان میں تحریک انصاف کی قیادت کو امریکا میں قیام کے دوران دونوں کے ساتھ روا رکھی گئی سرد مہری سے سخت مایوسی ہوئی ہے جس میں امریکا تحریک انصاف، امریکی انتظامیہ اور تحریک انصاف کے روایتی طرفدار لابی نے بھی انہیں اہمیت نہیں دی۔امریکا میں تحریک انصاف کے گروپوں میں دورے کی ناکامی کے لئے ایک دوسرے پر سخت الزام عائد کرنے کا سلسلہ شر وع ہوگیا ہے۔
نجی ٹی وی ذرائع سے دعویٰ کیا کہ پاکستان سے جمائما گولڈ اسمتھ کو تحریک انصاف کے ان لوگوں نے جن سے اس خاتون کی شناسائی ہے پیغامات ارسال کئے تھے کہ قاسم اور سلیمان کو پاکستانی انتظامیہ اور سلامتی کے اداروں سے کہیں زیادہ بانی کی بہنوں سے خطرات ہوسکتے ہیں جنہوں نے جمائما گولڈ اسمتھ کو اپنی بھاوج کے طور پر کبھی قبول نہیں کیا اور نہ ہی انہیں کبھی اس کے بچوں کے ساتھ لگاؤ ظاہر کرتے دیکھا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کے بانی نے اپنی رہائی کے لئے جس تحریک کو پانچ اگست تک نقطہ عروج پر لے جانے کے لئے ہدایات جاری کی تھیں وہ ہر گزرتے دن کے ساتھ شروع ہونے کے امکان سے بھی محروم ہورہی ہے، ان لوگوں نے قاسم اور سلیمان کی پاکستان آمد سے بے پناہ توقعات وابستہ کر رکھی تھیں اب وہ سخت بددلی کا شکار ہوگئے ہیں۔ْ

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور دوسرے مرکزی عہدیداروں کے بیانات سے صاف طور پر ظاہر ہونے لگا ہے کہ وہ سخت دلبرداشتہ ہیں انہیں اس خوف نے ہراساں کردیا ہے کہ ان کے وفاقی ا ور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کی بڑی تعداد ہفتے عشرے میں گرفتار کرلی جائے گی۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • نیویارک میئر شپ کے امیدوار زہران ممدانی کی پرتعیش شادی تقریب، نظریات پر سوال اٹھنے لگے
  • وہ وقت ضرور آئے گا جب آپ لوگ چُھپیں گے اور ہم آپ کو گھسیٹیں گے، جنید اکبر کا ورکرز کنونشن سے خطاب
  • مری میں مسلم لیگ (ن) کااجلاس خرم دستگیر نے اہم انکشاف کردیا
  • پاک-امریکا عسکری تعلقات میں کلیدی کردار پر امریکی جنرل کو نشان امتیاز سے نواز دیا گیا
  • امریکی سینٹکام کے کمانڈر جنرل مائیکل کوریلا کو نشانِ امتیاز ملٹری اعزاز سے نواز دیا گیا
  • اہل بیت اطہار ؑ کی پاکیزہ زندگیوں کو اپنانا اصل محبتِ اہل بیت ؑہے، سیدہ طیبہ نقوی
  • جمائما گولڈ اسمتھ نے قاسم و سلیمان کو لندن واپس بلالیا، پاکستان آنے سے روک دیا
  • جمائما نے بیٹوں کو پاکستان جانے سے روک دیا ، امریکہ سے سیدھا لندن واپس بلا لیا ، نجی ٹی وی کا دعویٰ
  • کراچی: بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کیلئے ٹینک بنانے کا کام مکمل
  • امیگریشن قوانین کی مخالفت، میئر نیویارک اور دیگر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ