مرتضیٰ وہاب کی ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کو ساتھ ملکر کام کرنے کی دعوت
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
پریس کانفرنس کے دوران میئر کراچی نے حکام سے کہا کہ میں اچھے کام پر آپ تمام کو شاباش دینا چاہوں گا، ایسٹ، سینٹرل اور جنوبی کے کچھ علاقوں میں رات گئے تک کام کیا، عرق گلاب سے سڑکیں بھی دھوئیں، ہم تنقید کا جواب کام سے دیں گے، کہیں بری چیز ہوتی ہے تو کہتے ہیں میئر ناکام ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے ایم کیو ایم پاکستان اور جماعتِ اسلامی کو ساتھ مل کر کام کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں شہر کا نقصان ہوگا، مل کر کام کریں گے، شہر کی خدمت بھی ہوگی کام بھی ہوگا۔ کراچی میں سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ مصطفیٰ بھائی اور منعم بھائی، پریس کانفرنس چھوڑیں، آئیں ہمارے ساتھ بیٹھیں۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ حکام سے کہا کہ میں اچھے کام پر آپ تمام کو شاباش دینا چاہوں گا، ایسٹ، سینٹرل اور جنوبی کے کچھ علاقوں میں رات گئے تک کام کیا، عرق گلاب سے سڑکیں بھی دھوئیں، ہم تنقید کا جواب کام سے دیں گے، کہیں بری چیز ہوتی ہے تو کہتے ہیں میئر ناکام ہوگیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چربی مافیا عید کے دنوں میں کافی فعال ہو جاتا ہے، چربی مافیا کے سلسلے میں کراچی پولیس چیف سے رابطہ کیا تھا، کراچی میں 144 ایف آئی آر کاٹی گئیں اور 348 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس چیف سے چربی اٹھانے والوں کے خلاف کارروائی پر بات کی، سڑکوں پر آلائشیں اور چربی اٹھانے والوں کے خلاف 144 مقدمات قائم ہوئے، 94 شکایتوں کا جگہ کا تعین نہ ہونے کے باعث ازالہ نہ ہو سکا۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اب تک 146801 آلائشیں اور کچرا لینڈ فِل سائٹ پر پہنچایا جا چکا ہے، 95654 ٹن آلائشیں اور 51 ہزار ٹن کچرا لینڈ فِل سائٹس تک پہنچایا گیا۔ میئر کراچی کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کی چھوٹی گاڑیاں گلیوں سے آلائشیں اٹھا رہی تھیں، 96 کلیکشن پوائنٹس پر آلائشیں لا کر پھر انہیں لینڈ فِل تک پہنچایا گیا، ٹاؤن چیئرمینز اور سندھ سولڈ ویسٹ کا عملہ موجود تھا، سب نے مل کر کام کیا اور نتیجہ یہ نکلا کہ صفائی کرنے میں کامیاب ہوئے، ایسٹ، سینٹرل اور جنوبی کے کچھ علاقوں میں رات گئے تک کام کیا۔ میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اس مرتبہ لینڈ فِل جانے والی سڑکیں بھی صاف تھیں، 1128 ہیلپ لائن چوبیس گھنٹے چلتی رہی، ہیلپ لائن پر یومیہ 3619 شکایات موصول ہوئی تھیں۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جہانگیر روڈ پر شکایات آئیں تو ہم نے کارروائی کی، طارق روڈ پر آلائشیں نظر آئیں، ایکشن لیا، سینٹرل کے تمام ایریاز میں اچھی صورتحال نظر آئی، نیو کراچی کے کچھ علاقوں میں صورتحال انتہائی خراب دکھائی دی، لیاری میں بہت بڑا چیلنج ہوتا تھا اس بار اچھی صورتحال رہی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے کچھ علاقوں میں وہاب نے کہا کہ لینڈ ف ل کام کیا کام کی کام سے کر کام
پڑھیں:
گورنر سندھ کی چینی سرمایہ کاروں کو کراچی میں صنعتیں قائم کرنے کی دعوت
کامران ٹیسوری نے چین کے شہر شینزو (Xuzhou) میں وہاں کے میئر اور پاکستانی سفارت کار اکنامک منسٹر کے ہمراہ ’بدر انرجی‘ کے جدید صنعتی منصوبے کا افتتاح کیا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے چین کے شہر شینزو (Xuzhou) میں وہاں کے میئر اور پاکستانی سفارت کار اکنامک منسٹر کے ہمراہ ’بدر انرجی‘ کے جدید صنعتی منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر پاکستانی صنعتکار بھی شریک تھے۔ گورنر سندھ نے چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان، خصوصاً کراچی کے انڈسٹریل زونز میں صنعتیں قائم کرنے اور سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ افتتاح کے بعد گورنر سندھ نے فیکٹری کے پلانٹس اور لیتھیم بیٹریوں کی تیاری کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، تاکہ صنعتی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان صنعتی شراکت داری نہ صرف معیشت بلکہ پاور سیکٹر کیلئے بھی سودمند ثابت ہوگی، لیتھیم بیٹریز پاکستان میں بجلی کے بحران کے حل میں اہم کردار ادا کریں گی۔ بدر گروپ کے چیئرمین نے اس موقع پر بتایا کہ 10 گیگاواٹ سے زائد توانائی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت جدید انرجی اسٹوریج کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل ہے، جو خطے میں پائیدار توانائی کے فروغ کی جانب بڑا قدم ہے۔