ٹریفک حادثہ کا شکار چاروں افراد کی نماز جنازہ ادا، سپرد خاک کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
ستگھرہ کے نواحی گاؤں 24 ٹو آر کے رہائشی محمد ندیم، اس کے 2 بیٹوں اور ایک بیٹی کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سسکیوں اور آہوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ افسوسناک ٹریفک حادثہ کا شکار چاروں افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ ستگھرہ کے نواحی گاؤں 24 ٹو آر کے رہائشی محمد ندیم، اس کے 2 بیٹوں اور ایک بیٹی کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سسکیوں اور آہوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
نماز جنازہ میں ضلع بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس میں سیاسی سماجی شخصیات کے علاوہ صافتی کمیونٹی کے ممبران کی کثیر تعداد بھی شریک ہوئی۔ ٹرک ڈرائیور کو پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا، ورثا نے وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف دیئے جانے کی اپیل کی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کر دیا
پڑھیں:
فیصل آباد، پولیس وین کو حادثہ، ایک اہلکار جاں بحق، 8 زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-08-13
فیصل آباد (صباح نیوز)لاہورسے ملتان جانے والی پولیس وین حادثہ کا شکار ہو گئی ایک ملازم جاں بحق اور8زخمی ہوگئے جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے- ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ فیصل آباد کے علاقہ سمندری روڈ موٹر وے کے قریب پیش آ یا۔ پولیس وین لاہوسے ملتان جارہی تھی کہ سامنے سے آ نے والے ٹرک کے ساتھ ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 48 سالہ پولیس اہلکار ظفراقبال موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دیگر زخمیوں میں قدیر احمد۔نعمان محموداور محمدمقتداوغیرہ شامل ہیں جو ملتان کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔