نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس والی گاڑیوں پر 50 فیصد اضافی ٹول چارجز نافذ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس والی گاڑیوں پر 50 فیصد اضافی ٹول چارجز نافذ کردئیے گئے ہیں جو کہ 15 جون 2025 سے موٹرویز پر لاگو ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد تا لاہور موٹروے پر کار کا نیا ٹول 1800 روپے ،ایم 3پر لاہور تا عبدالحکیم کار کیلئے نیا ٹول 1200 روپے،ایم 4پر پنڈی بھٹیاں تا ملتان کار کیلئے نیا ٹول 1600 روپے مقرر کیا گیا ہے ۔
اسی طرح ایم 5پر ملتان تا سکھر کار کا نیا ٹول 1800 روپے مقرر کر دیا گیا ،ایم 14پر ڈی آئی خان تا حکلہ کار کیلئے ٹول 1000 روپے ہو گیا۔
حسن ابدال تا مانسہرہ ایکسپریس وے پر کار کا ٹول 450 روپے مقرر کر دیا گیا،لاہور تا اسلام آباد 2 اور 3 ایکسل ٹرک کا نیا ٹول 7900 روپے ہو گیا،آرٹی کیولیٹڈ ٹرک کے لیے نیا ٹول 10200 روپے مقررکیا گیا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نیا ٹول
پڑھیں:
ایک سال میں بینکوں کے ڈپازٹس 3685 ارب روپے بڑھے گئے
اسٹیٹ بینک پاکستان نے گزشتہ ماہ بینکوں کے ڈپازٹس کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی۔اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق بینکوں کے ڈپازٹس اگست میں 183 ارب بڑھ کر34463 ارب روپےہوگئے جس کے بعد ایک سال میں بینکوں کے ڈپازٹس 3685 ارب روپے تک بڑھ گئے ہیں۔اگست کے مہینے میں بینکوں کے ایڈوانسز 72 ارب روپےکم ہوکر12289 ارب روپے ہوگئے جب کہ بینکوں کے ایڈوانسز ایک سال میں 1350 ارب روپے سے بڑھ گئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں کی سرمایہ کاری اگست میں 112 ارب روپےبڑھ کر36303 ارب روپےہوگئی، بینکوں کی سرمایہ کاری ایک سال میں17 فیصد اضافے سے5270 ارب روپے بڑھی۔مرکزی بینک کا بتانا ہےکہ اگست میں بینکوں کا ڈپازٹ انوسٹمنٹ تناسب 105.30 فیصد رہا اور اگست میں بینکوں کا ڈپازٹس ایڈوانس تناسب35.7 فیصد رہا۔