سراوائیکل کینسر سے بچاؤ، ملک بھر میں مفت ویکسینیشن مہم کا اعلان کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, August 2025 GMT
وفاقی وزارت صحت نے خواتین کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کیلیے قومی ویکسینیشن مہم کا اعلان کردیا جسکے دوران 9 سے 14 سال تک کی بچیوں کو مفت ویکسین لگائی جائے گی۔
وزارت صحٹ کے مطابق سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی قومی ویکسینیشن مہم پنجاب، سندھ، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام میں 15 ستمبر سے 27 ستمبر جاری رہے گی۔
مہم کے دوران 9 سال سے 14 سال کی بچیوں کو ایچ پی وی ویکسین لگائی جائے گی۔ مہم کے دوران یہ ویکسین مفت لگائی جائے گی۔
اعلامیے کے مطابق اسلام اباد کے مختلف اسکولوں میں ایک لاکھ 46 ہزار لڑکیوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اس کے علاوہ اسکولوں ، مدارس، علاقے کے مخصوص ویکسینیشن سینٹرز اور صحت مراکز میں بھی ویکسین کی فراہمی کا انتظام کیا جائے گا۔
اس 12 روزہ مہم کے دوران ویکسین پیر سے ہفتہ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک فراہم کی جائے گی۔
ضلعی ہیلتھ آفیسر راشدہ بتول نے کہا کہ سروائیکل خواتین میں ایک خاموش کینسر ہے، بروقت تشخیص نہ ہونے کی وجہ سے یہ مرض جان لیوا بن جاتا ہے، پہلے مرحلے میں مہم کا آغاز سندھ ، اسلام اباد پنجاب اور آزاد کشمیر میں ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں خیبرپختونخوا اور دیگر اضلاع میں مہم کا آغاز کیا جائے گا جبکہ تیسرے مرحلے میں گلگت بلتستان میں ایچ پی وی ویکسین لگائی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لگائی جائے گی کے دوران مہم کا
پڑھیں:
جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک منفرد ٹھنڈا کرنے والا کیبن متعارف کرا دیا ہے جسے ‘انسانی ریفریجریٹر’ کہا جا رہا ہے۔
یہ آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبے، فیکٹریوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟
جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ اس مشین کو ‘دو ہائیمون باکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹے کمرے یا کیبن کی طرح ہے جس میں ایک شخص داخل ہوکر گرمی سے فوری راحت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب پھینکی جاتی ہے۔
کمپنی کے مطابق چند منٹ کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک اس میں رہنے سے شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ نظام پورے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرنے پر توجہ دیتا ہے، جس سے توانائی کی بچت بھی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟
یہ ایجاد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہریں بڑھ رہی ہیں اور بیرونی کام کرنے والے افراد کو گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔
‘دو ہائیمون باکس’ کو کاروباری اداروں کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور دیگر گرم ماحول والی جگہوں پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انسانی فریج جاپان گرمی