جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر لتھوینیا جانے کی کوشش کرنے والے 4 مسافر آف لوڈ، حراست میں لے لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
ایف آئی اے امیگریشن نے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ سے جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر لتھوینیا جانے کی کوشش پر 4 مسافروں کو آف لوڈ کرکے تحویل میں لے لیا چاروں بھائی ہیں جنہیں دستاویزات سمیت مزید تحقیقات کے لیے انسداد انسانی سمگلنگ سیل کے حوالے کردیا گیا۔
حکام کے مطابق نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے باکو ازربیجان جانے والی پرواز نمبر j2144
کی بریفنگ جاری تھی کہ جہلم سے تعلق رکھنے والے چار بھائی جن کے نام ذیشان منیر، بدر منیر، حسن جمیل اور محمد علی ہیں سفر کے لیے سفری دستاویزات ہے ہمراہ امیگریشن کلرینس کی خاطر امیگریشن کاؤنٹر پر پہنچے جہاں امیگریشن عملے نے دستاویزات کو مشکوک پایا گیا۔
مسافروں کی جانب سے پیش کئے گئے لتھوینیا کے ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلے امیگریشن سکینڈ لائن آفس کے مطابق بھی مذکورہ ریزیڈنٹ کارڈ جعلی قرار پائے چاروں مسافروں نے باکو پہنچ کر لتھوینیا کا سفر کرنا تھا جس پر چاروں کو آف لوڈ کرکے تحویل میں لے لیا گیا۔
حکام کا مزید کہناتھاکہ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافروں نے آن لائن سوشل میڈیا پر ایجنٹ کا اشتہار دیکھ کر رابطہ کیا۔
مذکورہ ایجنٹ آن لائن اشتہارات کے ذریعے شہریوں کو اپنے جال میں پھنساتا ہے۔مسافروں نے ریزیڈنٹ کارڈ کے حصول کے لئے ایجنٹ کو مجموعی طور پر 8 ہزار یورو مختلف طریقوں سے آن لائن ادا کیے چاروں مسافروں کو دستاویزات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ شہری اپنی ذاتی دستاویزات غیر متعلقہ شخص کے حوالے نہ کریں، بیرون ملک ویزہ حصول کے لئے ہمیشہ متعلقہ ملک کی ایمبیسی سے رابطہ کریں۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان ریزیڈنٹ کارڈ
پڑھیں:
پاکستان سے عراق جانے والے مرد زائرین پر سخت شرائط عائد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بغداد:۔ عراقی حکام نے مقدس مقامات کی زیارت کے خواہشمند زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں، جن کے مطابق اب زیارت ویزہ کے اجرا کے لیے عمر کی حد مقرر کر دی گئی ہے۔ عراقی حکام کے مطابق 50 سال سے کم عمر پاکستانی مردوں کو زیارت ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔
البتہ 50 سال سے کم عمر مرد اگر اپنے خاندان کے ہمراہ درخواست دیں تو انہیں زیارت ویزہ جاری کیا جائے گا۔ یہ اقدام مبینہ طور پر زائرین کے انتظامی مسائل اور سیکورٹی وجوہات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ زیارت کے دوران سہولیات کی فراہمی اور امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔
ماہرین کے مطابق نئی پالیسی کا براہِ راست اثر ان زائرین پر زیادہ تعداد میں پڑے گا جو انفرادی طور پر زیارت کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تاہم خاندانوں کے ساتھ آنے والوں کے لیے راستہ کھلا رکھا گیا ہے۔