پانی پاکستان کی لائف لائن ہے جس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: معین وٹو
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
معین وٹو— تصاویر سوشل میڈیا
وفاقی وزیرِ آبی وسائل معین وٹو نےکہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ تاحال اصل شکل میں موجود ہے۔
اوکاڑہ میں میڈیا سے گفتگو میں معین وٹو نے کہا کہ پانی کا معاملہ پاکستان کی لائف لائن ہے، اس سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کسی صورت پاکستان کا پانی نہیں روک سکتا، متوقع سیلاب سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کر لیے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: معین وٹو
پڑھیں:
ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، ملک بھر میں قومی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن رک گیا
ایئر کرافٹ انجنیئرز کے احتجاج کی وجہ سے قومی ایئر لائن کی پروازیں متاثر، فلائٹ آپریشن رک گیا۔
ذرائع کے مطابق پیر کی رات 8 بجے کے بعد سے قومی ایئر لائن کی بین الاقوامی پروازیں روانہ نہیں ہوسکیں، متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہیں جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے، متاثرہ مسافروں میں بڑی تعداد عمرہ زائرین کی ہے۔
سوسائٹی آف ایئر کرافٹ انجینئرز کے مطابق وہ سی ای او قومی ایئر لائن کے رویے ٹھیک کرنے تک کام نہیں کرینگے اور انہوں نے طیاروں کو اڑان کے لیے کلیئرنس دینے سے روک دیا ہے۔
سی ای او قومی ایئر لائن نے ایئر کرافٹ انجنیئرز کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
ترجمان قومی ایئر لائن نے کہا ہے کہ انتظامیہ متبادل انجینئرنگ خدمات دوسری ایئر لائنز سے حاصل کررہی ہے، جلد ہی تمام پروازیں روانہ کردی جائیں گی۔
ترجمان نے کہا کہ سوسائٹی آف ایئر کرافٹ انجینئرز کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، تحریک کا بنیادی مقصد قومی ایئر لائن کی نجکاری کو سبوتاژ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیفٹی کا بہانہ بنا کر منصوبے کے تحت بیک وقت کام چھوڑنا مذموم سازش ہے، قومی ایئر لائن میں لازمی سروسز ایکٹ نافذ ہے، ہڑتال یا کام چھوڑنا قانونی طور پر جرم ہے اس پر قانونی کارروائی ہوگی۔