پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان کے بعد پی ایس ایل انتظامیہ کا فرنچائزز سے رابطہ، کیا پیغام دیا؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزز کو غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں روکنے کا کہہ دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پی ایس ایل انتظامیہ نے فرنچائزز سے رابطہ کیا ہے، فرنچائز کو غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں روکنے کا کہا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی خدشات، پی ایس ایل شیڈول میں تبدیلی کا امکان، بقیہ میچز اب کہاں ہوں گے؟
پی ایس ایل فرنچائزز کے مقامی کھلاڑیوں کو بھی ذہنی طور پر تیار رہنے کا کہا گیا ہے، فرنچائز کو پیغام دیا گیا ہے کہ ہوسکتا ہے کھلاڑیوں کو اسلام آباد میں اکٹھا ہونا پڑے۔
اس سے قبل پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان سپرلیگ کے میچز غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ’پی ایس ایل بند کرنے آئے تھے لیکن افواج پاکستان نے آئی پی ایل بند کردیا‘
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کئی روز کی کشیدگی کے بعد جنگ بندی پر آمادہ ہوگئے ہیں، سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کی ثالثی کی طویل کوشش کے بعد مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہندوستان اور پاکستان نے مکمل اور فوری جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کامن سینس اور ذہانت سے کام لینے پر میں دونوں ممالک کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان سپرلیگ پی ایس ایل غیر ملکی کھلاڑی فرنچائزز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان سپرلیگ پی ایس ایل غیر ملکی کھلاڑی فرنچائزز کھلاڑیوں کو پی ایس ایل پاک بھارت گیا ہے کے بعد
پڑھیں:
’امریکی صدر جنگ بندی کا دعویٰ کرنے والے کون ہوتے ہیں‘، بھارتی میڈیا نے ٹرمپ پر سوال اٹھا دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے اعلان پر بھارتی میڈیا چراغ پا ہوگیا۔
پاکستان کے حوالے سے غیر ذمے دارانہ باتیں کرنے کے حوالے سے مشہور بھارتی اینکر پرسن ارنب گوسوانی نے ٹرمپ کے اعلان کے فوراً بعد ٹی وی پر کہا کہ امریکی صدر کے منصب سے تجاوز کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت فوری و مکمل جنگ بندی پر تیار ہوگئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان
ارنب گوسوانی نے کہا کہ جب بھارت نے امریکی ثالثی پر رضامندی ظاہر ہی نہیں کی تو ٹرمپ کیسے جنگ بندی کا دعویٰ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کو زمینی صورتحال کا نہیں پتا اور کچھ دن قبل تک تو وہ کہہ رہے تھے کہ ان کا اس تنازع سے کوئی تعلق نہیں۔
ارنب گوسوامی نے کہا کہ انہیں امریکی صدر کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان پر سخت اعتراض ہے۔
مزید پڑھیے: پاک بھارت سیزفائر: دونوں ممالک نے جنگ بندی کی تصدیق کردی
انہوں نے کہا کہ ان کا چینل ٹرمپ کے بیان ے بجائے اس بیان کو نشر کرے گا جو بھارتی حکومت کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کو سہ پہر کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے پاک بھارت جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔
بعد ازاں پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اور بھارت سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے بھی دونوں ممالک کے درمیان فوری جنگ بندی کی تصدیق کردی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ارنب گوسوامی بھارتی میڈیا چراغ پا پاک بھارت سیزفائر ٹرمپ کا اعلان