پاک بھارت کشیدگی، نواز شریف نے خاموشی توڑ دی، پیغام جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہونے کے بعد اس معاملے پر خاموشی توڑ دی۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں نواز شریف نے کہا " اللّہ ربّ العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا۔ میں، وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر سندھو اور افواجِ پاکستان کو شاباش اور مبارکباد دیتا ہوں۔ پاکستان امن پسند ملک ہے اور امن کو ترجیح دیتا ہے مگر اپنا دفاع کرنا بھی جانتا ہے۔ "
سیز فائر پر بھارت کا موقف بھی آگیا
خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان فوری طور پر جنگ بندی طے پاگئی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان ایک نیوٹرل مقام پر مزید مذاکرات ہوں گے۔
اللّہ ربّ العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا۔ میں، وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر سندھو اور افواجِ پاکستان کو شاباش اور مبارکباد دیتا ہوں۔ پاکستان امن پسند ملک ہے اور امن کو ترجیح دیتا ہے مگر…
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) May 10, 2025مزید :.
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاکستان کو
پڑھیں:
استعفی کی قیاس آرائیاں ختم، وزیر دفاع خواجہ آصف کی نواز شریف سے ملاقات
وزیر دفاع خواجہ آصف نے مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ گزشتہ دنوں میڈیا پر خواجہ آصف کے استعفے سے متعلق ہلچل پیدا ہونے کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر اس کی تردید کی تھی، جس کے بعد آج انہوں نے پارٹی قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماؤں کی اہم ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیورو کریسی سے متعلق دعویٰ کیا تھا کہ ملک کی نصف سے زیادہ بیورو کریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ہے اور شہریت لینے کی تیاری کررہی ہے۔