لاہور ( نیوز ڈیسک ) اودھم پور میں ائیر بیس کی تباہی کی ویڈیو  بھی منظرِ عام پر  آ گئی 

ویڈیو میں اودھم پور ائیر بیس کو تباہ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے

دہلی میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں  اور اڑانیں

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام، پل کو تباہی سے بچا لیا گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پولیس نے بنوں میں دہشت گردی  کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے پل کو تباہی سے بچا لیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بسیہ خیل کے مقام پر واقع دوا پل معمول کے مطابق لوگوں کی آمد و رفت سے پہلے ہی دہشت گردوں کی سازش کا نشانہ بننے والا تھا، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔

پولیس کے مطابق پل کے مرکزی ستون کے ساتھ نہایت مہارت سے نصب کی گئی دیسی ساختہ بارودی ڈیوائس کا وزن 8 سے 10 کلوگرام کے درمیان تھا، جسے ایک بالٹی میں چھپا کر اس انداز میں رکھا گیا تھا کہ کسی عام شخص کی نظر اس پر نہ پڑ سکے، لیکن گشت پر مامور اہلکاروں نے غیر معمولی چیز دیکھ کر فوری کارروائی کی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو موقع پر بلا کر پوری صورتحال کو کنٹرول کرلیا۔

بی ڈی اسکواڈ کے ماہرین نے موقع کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد بارودی ڈیوائس کو انتہائی احتیاط کے ساتھ ناکارہ بنایا۔ یہ آئی ای ڈی اس انداز میں تیار کی گئی تھی کہ پھٹنے کی صورت میں نہ صرف پل مکمل طور پر مسمار ہوسکتا تھا بلکہ دور تک جانی نقصان کے امکانات بھی موجود تھے۔

پل چونکہ آس پاس کی کئی آبادیوں کو ملانے والا اہم ذریعہ ہے، اس لیے اس پر حملہ کرنا دراصل عوامی زندگی کو مفلوج کرنے کی کوشش تھی۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ عوام کے روزمرہ استعمال کے مقامات پر حملے کرنے والے عناصر کسی بھی رحم کے مستحق نہیں، کیونکہ ان کا مقصد صرف ہنگامی صورتحال پیدا کرنا نہیں بلکہ لوگوں کی زندگیوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا ہے۔

علاقہ عوام نے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کے سدباب کے لیے مقامی سطح پر بھی چوکسی ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فارم 47 کی مسلط حکومت نے صوبے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، تحریک تحفظ آئین پاکستان
  • بھارتی ’تیجاس‘ کی نئی تصاویر، طیارے کی تباہی کی وجہ سامنے آگئی
  • بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام، پل کو تباہی سے بچا لیا گیا
  • دبئی ائیر شو میں طیارے کی تباہی: سوشل میڈیا پر بھارتی ائیر چیف کو ہٹانے کی مہم زور پکڑ گئی
  • سیلابی تباہی سے بچنے کیلیے صرف 200 دن ہیں‘میاں زاہد حسین
  • ٹی ٹی پی کے زیر استعمال خطرناک امریکی ہتھیار پہلی بار منظر عام پر
  • دبئی ائیر شو، تیجس طیارے کی تباہی نے بھارتی دفاعی سازوسامان کی صلاحیتوں پر سوالات اٹھا دیے
  • گلگت بلتستان کے نگران وزیراعلیٰ کے معاملے پر سینیئر صحافی منظر شگری کا انٹرویو
  • گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کے معاملے پر سینئر صحافی منظر شگری کا انٹرویو
  • فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت