شاہینوں کے ہاتھوں رافیل کی تباہی، فضائی جھڑپ عالمی افواج کیلئے کیس اسٹڈی بن گئی، برطانوی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)چینی ساختہ پاکستانی جیٹس اور فرانسیسی ساختہ بھارتی رافیل لڑاکا طیاروں کے درمیان فضائی جھڑپ کا قریب سے جائزہ لیا جائے گا اور اس کے ذریعے افواج معلومات حاصل کرنے کی کوششیں کریں گی جو مستقبل کے تنازعات میں برتری فراہم کرسکتی ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق 2 امریکی اہلکاروں نے بتایا ہے کہ ایک چینی ساختہ پاکستانی لڑاکا طیارے نے بدھ کو کم از کم 2 بھارتی طیاروں کو مار گرایا، جو بیجنگ کے جدید لڑاکا طیارے کے لیے ایک ممکنہ بڑی کامیابی کی نشاندہی کرتا ہے۔فضائی جھڑپ فوجوں کے لیے پائلٹوں، جنگی طیاروں اور ہوا سے ہوا میں مار کرنے والے میزائلوں کی کارکردگی کا مطالعہ کرنے کا ایک نایاب موقع ہے، اور اس معلومات کا استعمال اپنی فضائیہ کو جنگ کے لیے تیار کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔
ماہرین نے کہا کہ جدید ہتھیاروں کے براہ راست استعمال کا تجزیہ دنیا بھر میں کیا جائے گا، بشمول چین اور امریکا جہاں دونوں تائیوان یا وسیع تر انڈو-پیسفک خطے میں ممکنہ تنازع کے لیے تیار ہو رہے ہیں۔ایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر رائٹرز کو بتایا کہ اس بات کا خوب یقین ہے کہ پاکستان نے بھارت کے جنگی طیاروں کے خلاف ہوا سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل داغنے کے لیے چینی ساختہ جی-10 طیارے کا استعمال کیا۔
سوشل میڈیا کی پوسٹس نے یورپی گروپ ایم بی ڈی اے کی طرف سے تیار کردہ ریڈار گائیڈڈ ہوا سے ہوا میں مار کرنے والے میٹیور میزائل کے مقابلے میں چین کے ہوا سے ہوا میں مار کرنے والے پی ایل-15 میزائل کی کارکردگی پر توجہ مرکوز کرکھی ہے، تاہم ان ہتھیاروں کے استعمال کی کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے۔بین الاقوامی ادارہ برائے اسٹریٹجک مطالعات میں فوجی فضائیہ کے سینئر فیلو ڈگلس بیری نے کہا کہ چین، امریکا اور چند یورپی ممالک میں فضائی جنگ کے ماہرین انتہائی دلچسپی رکھتے ہوں گے کہ اس جھڑپ کے حوالے سے ہر ممکن حقیقی معلومات حاصل کرسکیں کہ اس جھڑپ میں کون سی حکمت عملی، تکنیک، طریقہ کار اور ساز و سامان استعمال ہوا اور کیا کام آیا اور کیا نہیں۔
ڈگلس بیری نے کہا کہ آپ کہہ سکتے ہیں کہ چین کے بہترین ہتھیار نے مغرب کے بہترین ہتھیار کا مقابلہ کیا، اگر واقعی یہ موجود تھا، ہمیں یہ معلوم نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ فرانسیسی اور امریکی بھارت سے اسی طرح کی معلومات کی توقع کر سکتے ہیں۔دفاعی صنعت سے وابستہ ایک اعلی عہدیدار نے کہا کہ پی ایل-15 ایک بڑا مسئلہ ہے، یہ ایسی چیز ہے جس پر امریکی فوج بہت توجہ دیتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرلاہور میں بھارتی سرویلنس ڈرون کی پاکستانی حدود میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی لاہور میں بھارتی سرویلنس ڈرون کی پاکستانی حدود میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج کے خواہشمند مزید 2078پاکستانیوں کو اجازت مل گئی اسلام آباد کی تمام بڑی عمارتوں پر ہنگامی سائرن نصب کر دیئے گئے، ڈپٹی کمشنر مودی کا فالس فلیگ آپریشنز، غیورسکھوں کا بھارت کیخلاف کھڑے ہونے کا اعلان پاکستانی سکھ برادری کی بھارتی جارحیت کیخلاف احتجاجی ریلی پاکستان کی معاشی بحالی ایک حقیقت بن چکی، ملک خود کو مکمل تبدیل کر رہا ہے،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: فضائی جھڑپ

پڑھیں:

صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار سے جھڑپ، ایمان مزاری، ان کے شوہر اور وکلا کیخلاف مقدمہ درج

پولیس نے اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن (آئی ایچ سی بی اے) کے صدر کے ساتھ جھڑپ کے بعد حکومت مخالف مؤقف رکھنے والی انسانی حقوق کی کارکن ایڈووکیٹ ایمان مزاری حاضر ، ان کے شوہر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے وابستہ متعدد وکلا کے خلاف دہشت گردی کے قوانین کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بار قیادت نے الزام عائد کیا کہ وکلاء کے ایک گروپ نے اس کے صدر پر حملہ کیا، انہیں ہراساں کیا اور ریاستی اداروں کے خلاف نعرے لگائے۔

فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ، زینب جنجوعہ، پی ٹی آئی سے وابستہ وکلا نعیم پنجوتھا، فتح اللہ بَرکی اور دیگر کے خلاف پاکستان پینل کوڈ اور انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت درج کی گئی۔

وکلا نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو عدالتی کام سے معطل کرنے کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے میں مظاہرہ کیا تھا۔
مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے اور عدلیہ کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے، اسلام آباد بار کونسل کے رکن علیم عباسی، سابق صدر آئی ایچ سی بی اے ریاست علی اور ایڈووکیٹ ایمان مزاری ان نمایاں وکلا میں شامل تھے جنہوں نے ریلی میں شرکت کی۔

تاہم مظاہرے کے بعد کشیدگی اس وقت بڑھی جب پی ٹی آئی سے وابستہ وکلا، جن میں انتظار حسین پنجوتھا، نعیم پنجوتھا اور فتح اللہ برکی شامل تھے، آئی ایچ سی بی اے کے صدر واجد علی گیلانی کے سامنے آگئے، عینی شاہدین کے مطابق پی ٹی آئی وکلا نے واجد علی گیلانی کو دھکا دیا جس سے جھگڑا ہوا، تاہم آئی ایچ سی بی اے کے سیکریٹری منظور احمد جاجا اور دیگر وکلا نے بیچ بچاؤ کرایا۔

بعد ازاں آئی ایچ سی بی اے کے صدر واجد علی گیلانی، سیکریٹری اور بار کونسل کے نائب چیئرمین نصیر احمد کیانی کے ہمراہ واقعے کی مذمت کی اور اعلان کیا کہ بار کونسل کو ریفرنس بھیج کر ملزم وکلا کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے اور ان کے لائسنس منسوخ کرنے کی سفارش کی جائے گی۔
واجد علی گیلانی نے الزام لگایا کہ وکلا کے ایک گروہ، جس میں ایمان مزاری اور زینب جنجوعہ بھی شامل تھیں، نے ان پر جسمانی حملہ کیا، انہیں گھسیٹا اور غدار قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ مسلح تھے اور انہوں نے دباؤ ڈالا کہ وہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے خلاف مقدمات درج کرنے کے مطالبے کی حمایت کریں، جس سے انہوں نے انکار کیا، ہمارا کوئی ذاتی یا سیاسی ایجنڈا نہیں، ہم نہ کسی جماعت کے ساتھ ہیں نہ کسی جج کے ساتھ، ہمارا کردار وکلا کی خدمت کرنا ہے، اور میری پریس کانفرنس کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔

سیکریٹری بار منظور احمد جاجا جاجا نے دعویٰ کیا کہ احتجاج بغیر باضابطہ درخواست کے کیا گیا تھا، جو بار کے قواعد کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ دہشت گردی کا مقدمہ ان کے خلاف آگے بڑھایا جائے گا اور ان کے لائسنس کی منسوخی کے لیے باضابطہ درخواست دی جائے گی۔ ہم کسی جج کے کارندے نہیں، اور جو لوگ ایسا بنے ہوئے ہیں انہیں بے نقاب کیا جائے گا۔

نائب چیئرمین نصیر کیانی نے خبردار کیا کہ جسٹس جہانگیری کے کیس کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے، انہوں نے اعلان کیا کہ جو وکلا اس حملے میں ملوث ہیں انہیں آئی ایچ سی میں داخلے سے روکا جائے گا اور باضابطہ شکایات موصول ہونے پر ان کے لائسنس معطل کر دیے جائیں گے۔

آئی ایچ سی بی اے کی قیادت نے آئین اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ وہ کسی دباؤ یا دھمکی کے آگے نہیں جھکیں گے۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • ’’حارث رؤف ٹھیک ٹکریا، کم چک کے رکھ‘‘  وزیر دفاع خواجہ آصف
  • کراچی، مسجد کے نل چوری کرنے والا شخص رنگے ہاتھوں پکڑا گیا
  • عالمی سطح پر قیام امن کیلئے پاک فوج کی کوششوں کو خراج تحسین
  • پاکستانی بولرز کے ہاتھوں دھلائی، جسے بھارتی کبھی بھول نہیں پائیں گے
  • ممکنہ روسی حملے کا خطرہ، برطانوی جنگی طیاروں نے پولینڈ پر پروازیں شروع کردیں
  • پاکستانی ایئرپورٹس سائبر حملے سے محفوظ، فضائی آپریشن معمول کے مطابق جاری ہیں، پی ٹی اے
  • مشرقِ وسطی میں دو ریاستی حل کیلئے 142 ممالک کی قرارداد سنگِ میل ہے، میکرون
  • بھارت سے میچ سے قبل شاہینوں کی اہم بیٹھک
  • صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار سے جھڑپ، ایمان مزاری، ان کے شوہر اور وکلا کیخلاف مقدمہ درج
  • رضوان سعید شیخ کا پاکستانی ٹیکسٹائل شعبے کی برآمدات کے فروغ کیلئے نیویارک کا دورہ