اللہ اکبر! جو وہ قرض رکھتے تھے، جان پر وہ حساب آج چکا دیا، وزیر دفاع
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی جارحیت کے خلاف پاک افواج کی مؤثر جوابی کارروائی پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'ایکس' پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے معروف شاعر فیض احمد فیض کے شعر کا مصرعہ شیئر کردیا۔
خواجہ آصف نے اپنے پیغام میں لکھا کہ "جو وہ قرض رکھتے تھے جان پر، وہ حساب آج چکا دیا"۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں "اللہ اکبر، پاک افواج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد" کے الفاظ بھی تحریر کیے اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا جوانمردی سے جواب دیا۔
مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی
یاد رہے کہ خواجہ آصف کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان نے بھارتی حملوں کے جواب میں آپریشن "بنیان المرصوص" کا آغاز کیا ہے جس کے دوران بھارت کی متعدد فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سعودی عرب میں ہماری افواج کی تعداد بڑھے گی، معاہدہ معرکہ حق کی فتح کا مرہون منت: خواجہ آصف
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ معاہدے کے بعد سعودی عرب میں ہماری افواج کی تعداد میں اضافہ ہو گا، اس معاہدے کے ثمرات سے پاکستان معاشی طور بھی مستحکم ہو گا۔ پاکستان اور سعودی عرب کا معاہدہ تاریخ ساز ہے، یہ معاہدہ معرکہ حق کی فتح کی مرہون منت ہے۔ 75 سال میں ہم نے پہلے بھی دفاعی معاہدے کیے لیکن مشکل وقت آیا تو معاہدے کرنے والوں نے مدد نہیں کی۔ دیگر ممالک کے ساتھ بھی دفاعی معاہدے ممکن ہیں، جو ہمارے خیر خواہ نہیں وہ اس معاہدے سے ناخوش ہیں۔ سعودی ولی عہد نے مجھے یادکرایا تھا کہ سن 71ء میں سعودیہ نے2 گن بوٹس کراچی بھجوائی تھیں۔ خواہش ہے مسلم دنیا کا بھی نیٹو طرز کا اتحاد ہو۔ پاکستان نے سعودی عرب دفاعی معاہدے میں مزید ممالک بھی شامل ہونا چاہیں تو ہو سکتے ہیں۔ مسلمان جب تک متحد نہیں ہوں گے اسی طرح استحصال ہوتا رہے گا۔ غزہ اور کشمیر میں جو رہا ہے اس کے بعد ایسا اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔ ترقی اور دفاع کے لئے ایک پیج پر ہوں گے تو انٹرنیشنل فورم پر بھی عزت ملے گی۔ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ اور برادرانہ تعلقات ہیں، ہر پاکستانی حرمین شریفین کے تحفظ کے لئے اپنی جان قربان کرنے کیلئے تیار ہے۔ موجودہ سول ملٹری تعاون کی اس سے پہلے کوئی مثال نہیں۔