پاکستان نے اپنے دفاع میں بھارتی جارحیت کا جواب دیا اور دیتا رہے گا، بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
چینی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیر خارجہ و چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں سے لیس ممالک میں جنگ کا خطرہ بڑھ چکا ہے، جس کا اثر پورے خطے پر پڑے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سابق وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان نے اپنے دفاع میں بھارتی جارحیت کا جواب دیا اور دیتا رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے چینی نیوز چینل کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب دیا اور دیتا رہے گا، بھارتی حکومت اور مسلح افواج کو اسطرح جواب دیا گیا کہ ہم نے صرف اپنا دفاع کیا ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ یو این چارٹر کے تحت پاکستان کو جارحانہ اقدامات کا جواب دینے کا حق حاصل ہے، بھارت ہمیشہ اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے اسطرح کی کارروائی کرتا ہے، بھارت دہشتگرد حملوں کو وجہ بنا کر سیکیورٹی معاملات سے توجہ ہٹانے کی کوشش کرتا ہے اور بھارت توجہ ہٹانے کیلئے اپنے ملک کے مسلمانوں یا پاکستان کو نشانہ بناتا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت نے تربیتی کیمپوں اور دہشتگردوں کے بارے میں جھوٹ بولا ہے، بھارت پہلگام واقعہ پر اب تک کسی دہشتگرد کا نام سامنے نہیں لا سکا ہے جبکہ سچ یہ ہے کہ بھارت نے پاکستان میں شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارتی رویئے نے کسی طرح کے بھی ڈائیلاگ کا ہونا بہت مشکل بنا دیا، بھارت نے پاکستان کے ساتھ تمام معاملات پر بات چیت سے انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بین الاقوامی اداروں اور قوانین کی حفاظت کیلئے اپنا کردار ادا کرے، پاک بھارت کشیدگی اب عالمی مسئلہ ہے، جوہری ہتھیاروں سے لیس ممالک میں جنگ کا خطرہ بڑھ چکا ہے، جس کا اثر پورے خطے پر پڑے گا۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتا ہوں مداخلت کرے، بھارت کو کارروائیوں پر جوابدہ ٹھہرایا جائے، دہشتگردی کے واقعے کی بین الاقوامی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں اور بین الاقوامی برادری کو خطے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بین الاقوامی پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ جواب دیا کا جواب
پڑھیں:
بلاول بھٹو زرداری نے زندگی کی37 بہاریں دیکھ لیں
ویب ڈیسک: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے زندگی کی37 بہاریں دیکھ لیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے زندگی کی 37 بہاریں دیکھ لیں، ملک میں سیلابی صورتحال کے باعث بلاول بھٹو نے سالگرہ کی تقریبات منانے سے روک دیا ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو روایتی سالگرہ کی بجائے سیلاب زدگان کے لیے وقف کرنے کی ہدایت دی تھی۔
جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے لگے
انہوں نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی تھی کہ سالگرہ کے موقع پر روایتی انداز میں کسی قسم کی کیک کاٹنے یا جشن منانے کی تقریب منعقد نہ کی جائے ۔
پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان ملک بھر میں اپنی مدد آپ کے تحت عطیات جمع کریں گے جس سے براہِ راست سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے گی اور سیلاب زدگان کے درمیان میں خوشیوں کے پل بانٹے جائیں گے ۔