کشمیری عوام پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، وزیراعظم آزاد کشمیر
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چونکہ بھارت نے پاکستان کی علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی کی ہے اس لیے پاکستان کی مسلح افواج کو جواب دینے کا پورا حق ہے اور وہ بھارت کو ضرور جواب دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ کشمیری عوام پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری انوار الحق نے قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام اختلافات کو بھلا کر ہر سطح پر مکمل اتحاد کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کشمیریوں کی امیدوں کا مرکز ہے اور کشمیری پاکستان کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ بھارت نے پاکستان کی علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی کی ہے اس لیے پاکستان کی مسلح افواج کو جواب دینے کا پورا حق ہے اور وہ بھارت کو ضرور جواب دیں گے۔ پاکستانی قوم اور مسلح افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ کشمیری پاکستان کے لیے جییں گے اور مریں گے۔ آزاد جموں و کشمیر میں آبی ذخائر کو نشانہ بنانے کی بھارت کی مذموم کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ اگر بھارت آبی جارحیت کرتا ہے اور ہمارے ڈیموں کو نشانہ بناتا ہے تو ان کے ڈیموں کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت نے بھارتی جارحیت سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے بجٹ مختص کیا ہے اور ڈپٹی کمشنرز کو فنڈز منتقل کر دیے گئے ہیں۔ ریاستی حکومت متاثرہ خاندانوں کی مکمل دیکھ بھال یقینی بنائے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان کی کرتے ہوئے نے کہا کہ انہوں نے ہے اور
پڑھیں:
دہشتگردی سے شہر کو صاف کیا ہے، منافقت کو بھی شہر سے صاف کریں گے: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب
فائل فوٹومیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اگر ہم جمہوریت اور پارلیمان پر یقین رکھتے ہیں تو فیصلہ کرنا ہوگا کہ معاملہ کونسل میں حل کرنا ہے یا عدالت لے کر جانا ہے، سیف الدین صاحب نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پارلیمانی سیاست نہیں عدالت جائیں گے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ بجٹ اجلاس میں ان کے سامنے ہم نے ٹیکس بڑھانے کی منظوری لی، آپ کے روڑے اٹکانے کے باوجود ہم کام کر رہے ہیں۔
مئیر کراچی نے کہا کہ دہشت گردی سے شہر کو صاف کیا ہے، منافقت کو بھی شہر سے صاف کریں گے، یہ نہیں ہوسکتا کہ جو تم کرو وہ ٹھیک ہے، جو ہم کریں وہ غلط۔
انہوں نے کہا کہ ناظم آباد اور نیو کراچی والوں کو آزاد کرواؤ نکمے پن سے، فلسطین کو آزاد کرانے سے پہلے ٹاؤنز کو آزاد کرواؤ منافقت سے، ان کو ملنے والے چندے کا حساب ہونا چاہیے۔
مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ وزیر بلدیات ہمارا شریف آدمی ہے وہ نہیں کہتا میری تختی لگاؤ، یہ خود کام نہیں کرتے دوسرا کرتا ہے اس کو روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔