’بزدل دشمن کے اوچھے ہتھکنڈوں کیخلاف سب ساتھ ہیں‘وزیراعظم اور بلاول بھٹو زرداری کا رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے بھارتی جارحیت اور پاکستان کے دفاعی ردعمل پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت بزدل دشمن کے اوچھے ہتھکنڈوں کا سامنا کررہا ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے مکالمہ کیا کہ پاکستان کے دفاع اور سلامتی کے لئے ہم سب آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، آپ آگے بڑھیں، ہم ایک ہیں اور متحد ہیں، بھارت کا جنگی جنون پوری دنیا کے سامنے آچکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان نے بھارتی عسکری برتری کا غرور خاک میں ملادیا ہے۔
وزیراعظم نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مکالمہ کیا کہ پاکستان اپنی سالمیت اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔