یو این چارٹر کے تحت جوابی کارروائی کا حق، بھارتی جارحیت کے خلاف ایک پیج پر ہیں: بلاول
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ خصوصی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے چین کے ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کہا ہے کہ بھارت اپنے اندرونی معاملات سے توجہ ہٹانے کیلئے یہ سب کر رہا ہے۔ پاکستان نے اپنے دفاع کیلئے جوابی کارروائی کی۔ پاکستان نے بھارت کو جواب دیا اور دیتا رہے گا۔ یو این چارٹر کے تحت ہمیں جوابی کارروائی کا حق حاصل ہے۔ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ علاوہ ازیں پی پی پی جنوبی پنجاب اور خیبرپی کے کے رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں اور چیئرمین بلاول کو بھارتی جارحیت سے متعلق عوامی جذبات سے آگاہ کیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا پاکستان کے عوام صوبائی تقسیم سے بالاتر ہوکر بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک پیج پر ہیں۔ قوم اگلے محاذوں پر ملک کا دفاع کرنے والے بری، بحری اور فضائی افواج کے جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا بھارتی حکومت نے سچ کو چھپانے کیلئے پاکستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور میڈیا ہاؤسز پر پابندی لگائی ہے۔ پاکستان کے نوجوان بھارتی میڈیا کی ڈس انفارمیشن کا مقابلہ کرنے کے لئے سوشل میڈیا کے ذریعے سچ کو دنیا کے سامنے لائیں۔ ملک کا ہر فرد اپنی اپنی صلاحیتوں کے مطابق دفاع پاکستان میں اپنا کردار ادا کرے۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے ہدایت کی کہ پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کی تنظیم 26 مئی کو بھارتی جارحیت کے خلاف پشاور میں ریلی کا انعقاد کرے۔ چیئرمین بلاول سے خیبرپختونخوا کے جنرل سیکریٹری شازی خان، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ابرار سعید اور ہزارہ ڈویژن کے صدر ملک فاروق نے ملاقات کی۔ ضلع ایبٹ آباد کے صدر سید سلیم شاہ، ضلع ہری پور کے صدر جہانزیب خان اور ضلع راولپنڈی کے صدر افتخار شہزادہ نے بھی ملاقات کی۔ رکن قومی اسمبلی قاسم گیلانی، سابق رکن قومی اسمبلی رضا ربانی کھر، پی پی 215 سے پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر شکیل لابر، موسیٰ لابر اور میاں خالد حمید نے ملاقاتیںکیں۔ اس موقع پر بلاول بھٹو کے ہمراہ ہمایوں خان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری بھی موجود تھے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بھارتی جارحیت کے صدر
پڑھیں:
بلاول بھٹو عوامی خدمت کے سفر میں مضبوط رہنما کے طور پر سامنے آئے، رومہ مشتاق مٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کی ایم پی اے اور پارلیمانی سیکریٹری برائے اقلیتی امور، رومہ مشتاق مٹو نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ان کی 37ویں سالگرہ کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ملک کے نوجوانوں کے لیے نہ صرف ایک رول ماڈل ہیں بلکہ جمہوریت اور عوامی خدمت کے سفر میں ایک مضبوط رہنما کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
رومہ مٹو نے کہا کہ بلاول بھٹو نے ہمیشہ عوام کے دکھ درد کو اپنا دکھ سمجھا اور نوجوان نسل کو ملک کی خدمت کے لیے حوصلہ و عزم دیا۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو صحت، کامیابیاں اور طویل زندگی عطا فرمائے تاکہ وہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو آگے بڑھاتے رہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی واضح ہدایات کے مطابق 21 ستمبر کو کسی قسم کا جشن یا کیک کاٹنے کی تقریبات نہیں ہوں گی۔ ملک اس وقت سیلابی آفات اور عوامی مشکلات سے دوچار ہے، اور ایسے حالات میں جشن منانے کے بجائے خدمتِ خلق کو اولین ترجیح دینا ہی اصل پیغام ہے۔
رومہ مٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان پہلے ہی متاثرین کی امداد میں مصروف ہیں اور چیئرمین کی سالگرہ کے دن کو بھی سیلاب متاثرین کی خدمت اور ان کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے وقف کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکن اپنی مدد آپ کے تحت عطیات جمع کریں اور یہ وسائل براہِ راست متاثرہ خاندانوں کی بحالی پر صرف کیے جائیں گے۔