جے یو آئی نے اپنے ملین مارچ کو ’’دفاعِ پاکستان اور شہدائے غزہ‘‘ کا عنوان دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
پشاور:
جے یو آئی نے 11 مئی کو پشاور اور 15 مئی کو کوئٹہ میں شہدائے غزہ ملین مارچ کو ’’دفاع پاکستان اور شہدائے غزہ‘‘ ملین مارچ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ترجمان جمعیت علمائے اسلام کے مطابق 11 مئی کو پشاور اور 15 مئی کو کوئٹہ میں عظیم الشان دفاع پاکستان و شہدائے غزہ ملین مارچ ہوگا۔
پشاور ملین مارچ کی تیاریاں مکمل ہیں، جس میں عاشقان اسلام اور محبان وطن شریک ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام اور پاکستان کے دفاع کے لیے جے یو آئی کارکن ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے۔ دفاع پاکستان و شہدائے غزہ ملین مارچ بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ کے خلاف سنگ میل ثابت ہوگا ۔
جے یو آئی ترجمان اسلم غوری نے کہا کہ آپریشن بُنیان المرصوص کی مکمل حمایت اور ہر قسم کے جانی و مالی تعاون کا اعلان کرتے ہیں ۔ پختونخوا اور بلوچستان کے غیرت مند مسلمان اور پاکستانی ایمانی جوش او جذبے کے ساتھ شرکت کریں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اور بھارت کے خلاف ریاست کے ہر فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔ ملین مارچ کے ذریعے قوم افواج پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کرے گی۔ نیتن یاہو اور مودی کی عاقبت نااندیشی خطے میں تباہی لائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ملین مارچ سے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن خصوصی خطاب اور آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے ۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ملین مارچ جے یو آئی مئی کو کہا کہ
پڑھیں:
میچ کے دوران حارث رؤف کا بھارتی شائقین کو 6-0 کا اشارہ، وزیر دفاع کا دلچسپ ردعمل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے قومی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’کم چک کے رکھ‘‘۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے حارث رؤف کے حق میں لکھا کہ’حارث رؤف ٹھیک ٹکریا، کم چک کے رکھ‘‘*۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ کرکٹ میچ تو آتے جاتے رہتے ہیں لیکن ’’6-0‘‘ کا حوالہ بھارت قیامت تک نہیں بھولے گا اور یہ لمحہ دنیا کی یادداشت میں بھی ہمیشہ زندہ رہے گا۔
گزشتہ روز دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران ایک دلچسپ واقعہ دیکھنے میں آیا۔ بھارت کی بیٹنگ کے دوران حارث رؤف جب باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کر رہے تھے تو بھارتی شائقین نے ان پر کوہلی کوہلی کے نعرے کسے، جواباً قومی فاسٹ باؤلر نے ہاتھ کی انگلیوں سے ’’6-0‘‘ کا اشارہ بنایا اور ساتھ ہی ہاتھ سے جہاز اڑانے اور گرنے کا علامتی اشارہ بھی کیا۔
حارث کے اس اقدام نے سوشل میڈیا پر بھونچال پیدا کردیا، پاکستانی شائقین نے ان کے انداز کو سراہا جبکہ بھارتی صارفین آگ بگولہ ہوکر شدید برہم دکھائی دیے اور مختلف تبصرے کرتے رہے۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستان کی جانب سے بھارت کو 172 رنز کا ہدف دیا گیا تھا، جسے بھارتی ٹیم نے انیسویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر با آسانی حاصل کرلیا۔
واضح رہے کہ ’’6-0‘‘ کا حوالہ دراصل اس کامیابی کی یاد دہانی ہے جو رواں برس مئی میں پاکستان ایئر فورس نے ’’معرکۂ حق‘‘ کے دوران بھارت کے خلاف حاصل کی تھی۔ اس وقت پاک فضائیہ کے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے بیان دیا تھا کہ فضائی جھڑپوں میں پاکستان نے بھارتی فضائیہ کو ’’چھ صفر‘‘ سے شکست دی۔