Daily Mumtaz:
2025-05-10@11:16:35 GMT

پاکستان کی 3 ایئربیس پرحملے کی کوشش ناکام

اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT

پاکستان کی 3 ایئربیس پرحملے کی کوشش ناکام

سیکیورٹی زرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے نورخان ایئربیس چکلالہ سمیت تین ایئر بیسز پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے جواب کا انتظار کرے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا بریفنگ میں کہنا ہے کہ نور خان ایئربیس، مرید بیس اور شورکوٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں، بھارت نے فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائل داغے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغانستان پر بھی بھارت نے میزائل داغے ہیں، بھارت پورے خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے، بھارت پاکستان کے جواب کا انتظار کرے۔

لاہور میں بھی بھارتی ڈرون مار گرایا گیا، لاہور کے نواحی علاقے نارنگ منڈی میں بھارتی ڈرون مار گرایا گیا ہے، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لاہور شہر میں کسی ڈرون کی پرواز نہیں ہوئی، کوئی دھماکہ نہیں ہوا ہے۔

بھارتی ڈرون شیخوپورہ کےسرحدی گاؤں جےسنگھ والا میں مار گرایا گیا، ڈرون گرنے سے دھماکے کے بعد فصلوں کی باقیات کو آگ لگ گئی۔

ڈرون گرنے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اس سے پہلے 77 بھارتی ڈرون حملے ناکام بنا چکا ہے، بھارتی جارحیت کے جواب میں افواج پاکستان کی منہ توڑ کارروائیاں جاری ہیں۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بھارتی ڈرون کہنا ہے کہ ایس پی

پڑھیں:

ویٹی کن سٹی: نئے پوپ کے انتخاب کی پہلی کوشش ناکام، چمنی سے کالا دھواں بلند

ویٹی کن سٹی: کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا (پوپ) کے انتخاب کے لیے بدھ کو ہونے والی پہلی خفیہ ووٹنگ ناکام ہو گئی، جس کا اشارہ سسٹین چیپل کی چمنی سے نکلنے والے کالے دھوئیں سے ملا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، کانکلیو میں شریک 133 کارڈینلز نے بند کمرے میں ووٹنگ کی، تاہم کوئی بھی امیدوار دو تہائی اکثریت حاصل نہ کر سکا۔ پوپ کے انتخاب کے لیے کم از کم 89 ووٹ درکار ہوتے ہیں۔

ہزاروں کیتھولک عقیدت مند سینٹ پیٹرز اسکوائر میں جمع تھے تاکہ چمنی سے نکلنے والے دھوئیں کا انتظار کریں۔ تقریباً ساڑھے تین گھنٹے بعد نمودار ہونے والے کالے دھوئیں نے ظاہر کر دیا کہ پہلے دن نیا پوپ منتخب نہیں ہو سکا۔

کارڈینلز اب سانتا مارٹا گیسٹ ہاؤس واپس جائیں گے اور جمعرات کو دوبارہ ووٹنگ کا آغاز کریں گے۔ یاد رہے کہ پوپ فرانسس کے حالیہ انتقال کے بعد دنیا بھر کے کیتھولک افراد نئے روحانی پیشوا کے انتخاب کا انتظار کر رہے ہیں۔


 

متعلقہ مضامین

  • بھارت کی نور خان ایئربیس، مرید بیس اور شورکوٹ ایئربیس پر حملے کی کوشش ناکام
  • پاکستان کی 3 ایئربیس پرحملے کی کوشش ناکام، بھارت پاکستان کے جواب کا انتظار کرے، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • بھارت کی پاکستان کی 3 ایئربیس پرحملے کی کوشش ناکام، بھارت پاکستان کے جواب کا انتظار کرے، ڈی جی ISPR
  • نور خان ایئر بیس چکلالہ کے قریب حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا
  • بھارتی سرویلنس ڈرون کی پاکستانی حدود میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی
  • لاہور میں بھارتی سرویلنس ڈرون کی پاکستانی حدود میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی
  • بھارتی سرویلنس ڈرون کی پاکستانی حدود میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، فوٹیج بھی منظرِ عام پر آ گئی
  • بھارت ڈرون حملوں کے ذریعے دراصل پاکستان کو گھیرنے کی کوشش کر رہا تھا لیکن ۔۔۔ دفاعی ماہر نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا
  • ویٹی کن سٹی: نئے پوپ کے انتخاب کی پہلی کوشش ناکام، چمنی سے کالا دھواں بلند