پاکستان نے26 بھارتی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، سرینگر میں 20 فوجی ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
بمبئی(اوصاف نیوز) افواج پاکستان اور پاک فضائیہ کی جانب سے جن بھارتی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیااس کی تفصیلات جاری کردیں ۔
پاکستانی فضائیہ نے بیاس میں براہموس میزائل ذخیرہ کرنے کی سہولت کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔ ادھم پور میں بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم کو پاک فضائیہ نے مکمل طور پر تباہ کیاجبکہ ایئر بیس کو بھی نشانہ بنایا گیا اور اسے شدید نقصان پہنچا۔
پٹھانکوٹ ایئر فیلڈ کو میزائل حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ جالندھرمیں جاری حملوں میں ایئربیس کو نشانہ بنایا گیا۔ گجرات کے متعدد فضائی اڈے اور مقامات کو تباہ کردیا گیا۔
پاکستان فضائیہ نے دہلی کے علاقہ میں میزائل حصار کے قریب ناکارہ دہلی ایک ممکنہ ہدف بنی ہوئی ہے۔ راجستھان میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ سری نگر ایئربیس کو بھی نشانہ بنایا۔، 20 فوجی ہلاکتوں کی اطلاع ہے۔،
اڑی سیکٹر میں بھارتی فوجی ہیڈکوارٹر اور خفیہ ایجنسی را کا ہیڈکوارٹر اڑادیا، چندی گڑھ میں ہتھیاروں کے ڈپو کو نشانہ بنا کر بے اثر کر دیا گیا۔ ابھی تک 26بھارتی فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا تاہم کسی شہری علاقے کو نقصان نہیں پہنچایا ۔ پورے شمالی ہندوستان میں وسیع پیمانے پر نقصان کا امکان ہے ۔
بھارتی جارحیت کیخلاف پاک بحریہ نےلڑاکا جہاز پانیوں میں اُتار دیے
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کو نشانہ بنایا گیا بھارتی فوجی
پڑھیں:
بھارت میں فضائی حادثات میں اضافہ، ہیلی کاپٹر حادثےکے نتیجے میں 4 افراد ہلاک
تکنیکی مسائل کے باعث بھارت میں فضائی حادثات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جب کہ تازہ ترین حادثے میں ریاست اترکھنڈ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق دفاعی ماہرین نے کہا کہ تکنیکی مسائل کی وجہ سے بھارتی فضائیہ میں حادثات معمول بن چکے ہیں، بھارتی فضائیہ میں مسلسل حادثوں کے باعث ان کے جہازوں کو اڑتے تابوت کا نام دیا جاتاہے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق بھارتی فضائیہ میں رونما ہونے والے حادثات نے ادارے کی پیشہ ورانہ اور تربیتی کمزریوں کو بے نقاب کردیا۔